Tag: کور کمانڈر کانفرنس

  • مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے: آرمی چیف

    مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں کسی بھی بھارتی جارحیت کامنہ توڑ  جواب دینے کےعزم کا اعادہ کیا گیا.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادر  وطن کے دفاع کے لئے مکمل طور  پرتیار ہے.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر  وطن کا ہر قیمت پردفاع یقینی بنایا جائے گا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کشمیریوں کےحق خودارادیت سے متعلق سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    کور کمانڈرز کے اس اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا.

    اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ یواین جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیربھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنائی گئی ہیں.

  • دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت سمت میں گامزن ہیں، آرمی چیف

    دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت سمت میں گامزن ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد مثبت راہ پر گامزن ہیں، ایسے اقدام کررہے ہیں جہاں ہتھیار کے استعمال کا حق صرف ریاست کو ہو۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت 220ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی سیکیورٹی، اندرونی و بیرونی چیلنجز پر غور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک، مشرقی بارڈر کی صورت حال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر اقدام کیا جائے گا۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے اطلاق کے لیے حکومت سے تعاون کیا جائے گا، علاقائی امن و استحکام کے لیے مثبت اقدام کی حمایت کی جائے گی۔

  • دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے: آرمی چیف

    دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں علاقائی و داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

    کانفرنس میں علاقائی و داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں الیکشن کمیشن کی مدد پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر کو سراہا گیا جبکہ الیکشن کمیشن کی مدد پر فیلڈ فارمیشنز کو بھی سراہا گیا۔

    اس دوران انتخابی عمل کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے انتخابی عمل میں معاونت پر پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں افغانستان سے عسکری تعلقات پر اظہار اطمینان بھی کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کی زیرِ صدارت 205 ویں کورکمانڈر کانفرنس

    آرمی چیف کی زیرِ صدارت 205 ویں کورکمانڈر کانفرنس

    راولپنڈی: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تمام تر پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی جارحیت پر دشمن کو منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 205 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی صورت حال اور خطے کی سیکیورٹی کے معاملات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گا جب کہ کانفرنس میں بالخصوص افغانستان اور امریکی حکام سے حالیہ ملاقاتوں پر بھی غور کیا گیا۔

    علاوہ ازیں داخلی سیکیورٹی صورت حال ، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے حاصل ہونے والے اہداف اور آپریشن کی رفتار پربھی غور کیا گیا اور شرکاء کو قیام امن کے لیے جاری آپریشنز میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شرکاء کو امن کے لیے جاری آپریشنز کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جب کہ قومی مفاد میں اپنے کردار کو مزید موثر انداز میں ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے مواقع پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے جوانوں اور شہداء کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انسداد دہشت گردی آپریشنز مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گے، آرمی چیف

    انسداد دہشت گردی آپریشنز مقاصد کے حصول تک جاری رہیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز بھر پور انداز سے جاری رہیں گے۔

    یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی, انہوں نے انسداد دہشت گردی اورانٹیلی جنس بیس آپریشنز پراطمینان کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 199 ویں کور کمانڈر کانفرنس آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کو خطے کے پائیدار امن کے لیے خطرناک قرارد دیا۔

    کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے حال ہی میں افغانستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں جانی نقصان پرافغان فورسز اور افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    کور کمانڈر کانفرنس کے شرکاء نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے عفریت کوجڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس کے شرکاء کو مقاصد کے حصول تک انسداد دہشت گردی کے لیے کیے جانے والے آپریشنز کو بھرپور انداز سے جاری رکھنے کی ہدایات بھی دیں۔

  • کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

    کور کمانڈر کانفرنس، متنازع خبر قومی سلامتی کے منافی قرار

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا تاہم اعلیٰ سطح سیکیورٹی مٹینگ کے حوالے سے من گھڑت خبر شائع کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف آف اسٹاف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح مٹینگ منعقد کی گئی جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    پڑھیں:  متنازع خبر کا معاملہ، صحافی سرل کا تعاون کرنے سے انکار

     اس موقع پر بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کیا گیا اور اسے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی قرار دیا گیا تاہم ملک کو درپیش اندورنی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف امور پر بھی تبالہ خیال اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    مزید پڑھیں:  صحافی سرل المیڈا کی خبر مفروضے پر مبنی ہے، ترجمان دفترخارجہ

    مٹینگ میں شریک تمام کور کمانڈرز اور افسران نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ’’بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اسے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی مظالم پر سے توجہ ہٹانے کی سازش قرار دیا گیا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  تحقیقات ہونے تک صحافی کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وزارت داخلہ

     آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اگر کسی ملک کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اقدام اٹھایا گیا تو بھرپور دفاع کیا جائے گا‘‘۔

    خبر پڑھیں: پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کردیے

    علاوہ ازیں اندرونی سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف اقدامات کرنے سمیت نیشنل ایکشن پلان کے اقدمات کا جائزہ لیا گیا، مٹینگ میں آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
  • کور کمانڈر کانفرنس، کومبنگ آپریشن کا جامع منصوبہ منظور

    کور کمانڈر کانفرنس، کومبنگ آپریشن کا جامع منصوبہ منظور

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں کومبنگ آپریشن کا جامع منصوبہ منظور کرلیا گیا،ملک بھرمیں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں جامع کومبنگ آپریشن کی منظوری دیدی ،آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال ، آپریشنل تیاریوں ، تربیت اورپیشہ ورانہ امور پر بھی غور کیا گیا۔

    کانفرنس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی کامیاب تکمیل پر فوج، ایف سی اور رینجرز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اجلاس میں جامع کومبنگ آپریشن کی منظوری بھی دیدی گئی جس کے تحت فوجی جوان ملک میں کسی بھی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کریں گے۔

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اور تبادلے

    راولپنڈی: مسلح افواج مین اعلی افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دئیے گئے۔

    لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ لیفٹننٹ جنرل مظہر جمیل ڈی جی اسٹریٹجک پلا نز ڈویژن تعینات کر دئے گئے۔

    آرمی چیف کی منظوری سے لیفٹننٹ جنرل علی حیدرکو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر مقرر کر دیا گیا۔   لیفٹننٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان اور۔ لیفٹننٹ جنرل جاوید رمدے کور کمانڈر بہاول پور تعینات کر دئیے گئے ۔    

  • پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

     آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقری دینے کی منظوری دی گئی۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جب کہ انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

  • آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں جاری ہے ۔

    اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، حکام کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون سمیت مختلف آپریشنز پر غور کیا گیا اور اس میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر غور آئے جبکہ پاکستان اور افغانستان کے عسکری کمانڈرز کی سطح پر ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے معاملات پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکاء کو اپنے دورہ برطانیہ اور چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔