Tag: کور کمیٹی

  • اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں، وزیراعظم

    اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں ہے، حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں ہے، حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ادارے آئینی وقانونی دائرہ اختیارمیں فرائض سر انجام دیں، حکومت آئینی وقانونی ذمہ داریوں میں معاونت یقینی بنائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے امن کے لیے لازوال قربانیاں دیں، بیرونی قوتوں کو سازشوں میں ناکامی ہوگی، ہمیں اتحاد یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان کا بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان بچوں سےمتعلق جرائم کی روک تھام کے لیے قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینے کا حکم دیا تھا اور وزارت داخلہ میں نیشنل کرائم ڈیٹا بیس بنانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

  • خطے کے امن کے لیے کشمیریوں کو ان کا جائز حق دینا ضروری ہے: وزیر اعظم

    خطے کے امن کے لیے کشمیریوں کو ان کا جائز حق دینا ضروری ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے کا امن و استحکام  کشمیریوں کو جائز حق ملنے سے وابستہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں کشمیر کی صورت حال اور  پارٹی کے تنظیمی معاملات پر  بھی گفتگو  کی.

    پی ٹی آئی کور کمیٹی میں کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و جبرکے خلاف قرارداد منظور کی گئی، وزیراعظم کی کشمیرکی صورت حال اجاگرکرنے کی کوششوں کوسراہا گیا.

    وزیراعظم نے کورکمیٹی کو جمعہ کے روز کشمیر آور سے متعلق خصوصی ہدایات کیں. انھوں نے کہا کہ پارٹی قیادت، ممبران پارلیمنٹ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں موجود رہیں.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے فرسودہ قوانین ختم کرنے کی ہدایت

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان احتجاج میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، یہ احتجاج 27 ستمبر تک جاری رہے گا، کشمیرکے مسلمانوں کے خلاف جبروستم کوہرسطح پراٹھایا جائے.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو باور کرایا جائے کہ بھارتی اقدام سے امن کو شدید خطرات ہیں، کشمیریوں کو  جائز حق دلانے میں عالمی برادری کردار ادا کرے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو جائز حق ملنا خطے کے امن و استحکام کے لئے ازحد ضروری ہے.

  • پاناما کیس کا فیصلہ ملکی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا، عمراں خان

    پاناما کیس کا فیصلہ ملکی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا، عمراں خان

    اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ پاکستان کی سیاست بدل کر رکھ دے گا جس کا اثر پورے ملک پر مرتب ہوگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بنی گالہ میں اپنی پارٹی کی کورکمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ملک بھرسے پارٹی قائدین نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا اثر پورے پاکستان پرمرتب ہوگا جو منظر نامے کو بدل کر رکھ دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ پورا ملک پاناما کیس کے فیصلے کا شدت سے انتظار کر رہا ہے جس کے لیے  تحریک انصاف نےتاریخی جدوجہد کی جس پراپنے ایک ایک کارکن کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی جدو جہد رنگ لانے والی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل آج تحریک انصاف کی راہ تک رہا ہے کیوں کہ یہی جماعت ہے جس نے کرپشن کے خلاف عملی جدو جہد کی اور پاناما کیس کو سرد خانے کی  نذر نہیں ہونے دیا اور میڈیا میں اس کو زندہ رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ کل کے فیصلےکے بعد کا پاکستان اورآج کے پاکستان میں نمایاں فرق ہوگا کیوں کہ کرپشن آج پاکستان کا سب سے بڑا ایشو بن چکا ہے اور پوری قوم جان چکی ہے کہ مسائل کی سب سے بنیادی وجہ یہی کرپشن ہے۔