Tag: کور کمیٹی کا اجلاس

  • ‘عمران خان آج رہنماؤں کو پرویز الٰہی کو جلد اسمبلیاں تحلیل پر راضی کرنے کا ٹاسک دیں گے’

    ‘عمران خان آج رہنماؤں کو پرویز الٰہی کو جلد اسمبلیاں تحلیل پر راضی کرنے کا ٹاسک دیں گے’

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج کور کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں کو پرویز الٰہی کو جلد اسمبلیاں تحلیل پر راضی کرنے کا ٹاسک دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس شام 4بجے طلب کر لیا ، جس میں عمران خان پرویز الٰہی کے بیان پر ارکان سے مشاورت کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اسمبلی کب تحلیل اور جنرل انتخابات کے حوالے سے رائے لی جائیں گی جبکہ الیکشن کمیشن اور سیاسی رہنماؤں کیخلاف کیسز کے حوالے سے بھی مشاورت ہو گی۔

    پرویز خٹک اور اسد قیصر سے حکومتی رابطوں کا معاملہ بھی زیر غورلایا جائے گا، عمران خان رہنماؤں کو پرویز الٰہی کوجلداسمبلیاں تحلیل پر راضی کرنے کا ٹاسک دیں گے۔

    اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نےسینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، آج سہ پہر 4بجےپارٹی رہنمازمان پارک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فوادچوہدری ،جمشیدچیمہ ،شفقت محمود ، اسلم اقبال،حماد اظہر،محمودخان ، پرویز خٹک ، علی زیدی، قاسم سوری ، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ الیکشن کراؤ، ملک بچاومہم کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے پر مشاورت کی جائے گی اور الیکشن تیاری ، معاشی صورتحال جیسے اہم امور زیر غور آئیں گے۔

  • پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدرارت ہوگا ۔

    پی ٹی آئی کے زرائع کے مطابق کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیرِ صدرارت ہوگا، جس میں تیس نومبر کے جلسے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پارٹی چیئرمین عمران خان کور کمیٹی کو چینی اور امریکی سفیروں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں اگاہ کریں۔

    اجلاس میں تیس نومبر کو ہونے والے جلسے میں اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کے دعوت نامے دینے سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا جائزہ لیا جائیگا۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی مجموعی صورتحال پر غور سمیت لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

    کور کمیٹی تحریک انصاف کی قیادت کی ممکنہ نظر بندی سے متعلق متبادل حکمت عملی بھی تیار کرے گی۔