Tag: کور ہیڈ کوارٹرز

  • آرمی چیف جنرل باجوہ کا راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ

    آرمی چیف جنرل باجوہ کا راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، کور کمانڈر راولپنڈی  نے سربراہ پاک فوج کو تمام تر تیاریوں سے آگاہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر پہنچے تو کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی نے اپنی بریفنگ میں آرمی چیف کو ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری اور ایل اے سی پر تیاریوں سے آگاہ کیا، آرمی چیف جنر قمر باجوہ نے پاک فوج کی تیاریوں اور مستعدی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا تھا، آرمی چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں‌ ملک کو درپیش خطرات اور جوابی حکمت عملی پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف، سربراہ پاک فضائیہ ملاقات، بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دینے پر اتفاق

    مسلح افواج کے دونوں سربراہان نے خطرے کی صورت میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے رد عمل کی تیاریوں کو سراہا۔ سربراہان نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا حملے کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کراچی کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سندھ کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں سندھ کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف  نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ امن کے استحکام کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری رکھے جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا  پر شیئر کریں۔