Tag: کوسٹ گارڈ

  • متحدہ عرب امارات: کوسٹ گارڈ نے 16 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

    متحدہ عرب امارات: کوسٹ گارڈ نے 16 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا

    متحدہ عرب امارات میں سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر اور کوسٹ گارڈ نے ساحل کے قریب ڈوبنے والی کشتی اور کارگو شپ سے 16 افراد کو ریسکیو کرکے ڈوبنے سے بچالیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی شہری اور غیرملکیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے پہلے واقعہ میں تین ایشیائی شہریوں کو ریسکیو کیا، کارگو شپ ڈوبنے کے قریب تھا۔

    نیشنل گارڈ نے دوسرے واقعے میں پکنک کے لیے آنے والے 13 افراد کو بچایا، جن کی کشتی ڈوبنے والی تھی۔ گزشتہ ہفتے ایک انڈین شہری کو کارگو شپ سے ریسکیو کرکے اسپتال کردیا گیا تھا، جو آگ لگنے سے جھلس گیا تھا۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ٹریولنگ کمپنیوں کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مملکت میں آئندہ 2 ماہ کے دوران فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں معمول سے 35 فیصد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    مقامی مارکیٹ میں سفر و سیاحت کی ایجنسیوں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ 2 ماہ کے دوران سفر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔ عید الاضحی جبکہ جون کے آخر میں اسکول تعطیلات شروع ہونے پر طلب مزید بڑھ جائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ کچھ مقامات کی طلب میں معمول سے 35 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ اگر آپ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو جلد بکنگ کروالیں۔

    ایجنسیوں کے مطابق بیشتر پروازوں میں ابھی سے بکنگ کی شرح ریکارڈ سے زیادہ تک پہنچ چکی ہے۔ ایئرلائنز اضافی پروازیں چلائیں گی۔

    سعودی عرب کا 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز

    ایک ایجنسی کے جنرل منیجر کے مطابق کچھ مقامات جیسے دمشق وغیرہ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ طلب زیادہ اور پروازوں کا محدود ہونا ہے۔

  • کوسٹ گارڈ کی کارروائی : بس کے خفیہ خانوں سے105کلو چرس برآمد، تین ملزمان گرفتار

    کوسٹ گارڈ کی کارروائی : بس کے خفیہ خانوں سے105کلو چرس برآمد، تین ملزمان گرفتار

    کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈ نے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ سے105کلو چرس برآمد کرلی، مسافر کے قبضے سے بھی تین کلو چرس برآمد ہوئی۔ پی سی جی اہلکاروں نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے وندر کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مسافر کوچ سے 105کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

    مذکورہ چرس مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، علاوہ ازیں پاکستان کوسٹ گارڈ نے ایک اور کارروائی میں مسافر کوچ میں بیٹھے ایک مسافر کے قبضے سے تین کلو چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

    ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا، برآمد ہونے والی چرس کی مالیت عالمی منڈی میں دو کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

  • کراچی آنے والے ٹرک سے 3 ارب 11 کروڑ کی منشیات برآمد

    کراچی آنے والے ٹرک سے 3 ارب 11 کروڑ کی منشیات برآمد

    کراچی: کوسٹ گارڈ نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ارب 11 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈ کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملی کہ بلوچستان سے کراچی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے بدوک چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو اپنے قبضے میں کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق ٹرک کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بہت بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس کا وزن 2600 کلو گرام ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پکڑی گئی 2600 کلو گرام اس منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 3 ارب 11 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

    کوسٹ گارڈ نے گرفتار دو ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کوئٹہ: چرس اور گٹکا کی بھاری تعداد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: چرس اور گٹکا کی بھاری تعداد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ : پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں کارروائی کرکے کروڑوں روپے مالیت کی چرس اور مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پرجیوانی، گوادر(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دورانِ چیکنگ ساحل سمندر پر لنگر انداز ایک اسپیڈ بوٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 32 کلو گرام چرس اور 347 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔ یہ منشیات پاکستان سے مشرق وسطیٰ اسمگل کی جا رہی تھی۔

    برآمد ہونے والی منشیات، اسپیڈ بوٹ اور گٹکا پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً پانچ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز نے حالیہ چند ہفتوں کے دوران منشیات کے خلاف کا روائیوں کے دوران تین ہزار کلو گرام منشیات کراچی اور بلوچستاں کے علاقوں سے پکڑی ہے۔

    ڈی جی کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے نقد انعامات کااعلان کیا ہے۔

  • ترکی کے ساحل کےقریب 5بچوں سمیت12تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق

    ترکی کے ساحل کےقریب 5بچوں سمیت12تارکین وطن ڈوب کر جاں بحق

    استنبول: ترکی کے ساحل کے قریب نومولود اور چار بچوں سمیت مزید بارہ تارکین وطن ڈوب کر جان سے گئے۔

    تارکین وطن یونان کے راستے یورپ جارہے تھے کہ ترکی کے ساحل کے قریب لہروں کی نذر ہوگئے،کوسٹ گارڈ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تارکین وطن کا تعلق شام اور افغانستان سے ہے جبکہ تئیس افراد کو ماہی گیروں کی کشتی نے ڈوبنے سے بچا لیا۔

    مشرق وسطی اور افریقی ممالک کے تارکین وطن کا یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا مسئلہ سنگین بحران کی صورت اختیار کرگیا ہے جبکہ رواں سال سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد چارہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔