Tag: کوسٹ گارڈز

  • کوسٹ گارڈز کی پسنی میں بڑی کارروائی،3510 کلو چرس برآمد

    کوسٹ گارڈز کی پسنی میں بڑی کارروائی،3510 کلو چرس برآمد

    کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے 3510 کلو چرس برآمد کر لی، مشنیات کی مالیت 5 ارب 60 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی 3510 کلو چرس برآمد کر لی۔

    ترجمان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ برآمد کی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی،برآمدمنشیات کی مالیت 5 ارب 60 کروڑ روپے کے قریب ہے۔

    اس سے قبل 11 مارچ کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے وندر میں سیب سے لدے ٹرک کی تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 227 کلو چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 3 دسمبر کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے تربت اور ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 9 کلو گرام اعلی کوالٹی کی افیون برآمد کی گئی تھی۔

  • کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں: 12اسمگلر اور پانچ تارکین وطن گرفتار، منشیات اور چھالیہ برآمد

    کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں: 12اسمگلر اور پانچ تارکین وطن گرفتار، منشیات اور چھالیہ برآمد

    کراچی : پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں جاری ہیں، کروڑوں روپے کی منشیات اور اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گذشتہ 15دنوں کے دوران مختلف جگہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسمگل شدہ اشیاء اور منشیات برآمد کر لیں۔ کوسٹ گارڈ نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ بلوچستان میں چیکنگ کے دوران مسافر کوچز سے22.5کلوگرام حشیش اور480گرام ہیروئن برآمد کی اس دوران دس اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔

    دوسری کارروائی میں کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب ٹرک کی تلاشی کے دوران246بوری چھالیہ برآمد کی گئی اوردو ملزمان کو گرفتار کیا گی، ایک اور کارروائی میں چیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے225کلو گرم چھالیہ برآمد کر لی گئی۔

    بلوچستان میں سمندر میں چیکنگ کے دوران ایک لانچ سے4,500لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کیا گیا، اس کے علاوہ  ترجمان کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے کی منشیات ، غیر قانونی ڈیزل، چھالیہ اور 12اسمگلرز اور5تارکین وطن کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، پکڑی جانے والی منشیات ،متفرق اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پسنی میں‌ مکان پر چھاپہ، ایک ارب 20 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

    پسنی میں‌ مکان پر چھاپہ، ایک ارب 20 کروڑ روپے کی منشیات برآمد

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں خالی مکا ن سے ایک ارب 12 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر پسنی (بلوچستان ) میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ کوسٹ گارڈز کی موبائل نے گشت کے دوران پسنی ائر پورٹ کے قریب چاکک گوٹھ میں ایک مشکوک خالی مکان پر چھاپہ مار ا،مکمل تلاشی کے بعد اس مکان کے کمروں میں چھپائی گئی 922 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

    ضبط کی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں مارکیٹ میں تقریباً ایک ارب 12 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بھی پاکستان کوسٹ گارڈزنے کوسٹل ہائی وے بدوک چیک پوسٹ(پسنی) کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک خالی ٹرک کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2600 کلو گرام چرس برآمد کی تھی جس کی مالیت اربوں روپے تھی اور اس کارروائی میں دو اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر عتیق الرحمن نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے۔

  • کوسٹ گارڈز کے تحت ماہی گیروں کی لانچوں کی ریس

    کوسٹ گارڈز کے تحت ماہی گیروں کی لانچوں کی ریس

    کراچی: ملک بھر میں جشن آزادی کے خوشیاں اور رنگ جہاں ہر سو پھیلے ہوئے ہیں تو وہیں کوسٹ گارڈ کی جانب سے کراچی میں منعقد کی گئی بوٹ ریس نے آزادی کی جشن کو اور بھی منفرد بنا دیا۔

    زمین کی طرح سمندر کی موجوں پر بھی سبز ہلالی پرچم کی بہار نے جذبے حب الوطنی کو اجاگر کیا،کیماڑی میں منعقد کی گئی بوٹ ریس میں 20 لانچوں نے حصہ لیا جس میں ماہی گیروں نے تین ناٹیکل میل کا فاصلہ طے کیا۔

    بوٹ الرفیقی نے پہلی، الحمدی نے دوسری اور الشان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈی جی کوسٹ گارڈ بریگیڈئیر عتیق الرحمان کاکہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈ کا ماہی گیروں کے ساتھ قریبی اور پرانا رشتہ ہے، کوسٹ گارڈ سمندر کے علاوہ زمین پر بھی انسداد منشیات و اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے۔

    اول ، دوم اور سوم آنے والے ماہی گیروں کو انعامات دیے گئے، بوٹ ریس کے انعقاد کا مقصد ماہی گیروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جشن آزادی کے دن امن و محبت کے پیغام کو عام کرنا تھا۔

  • لیبیا میں ہزاروں تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا

    لیبیا میں ہزاروں تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا

    روم : اٹلی کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ایک بڑی کارروائی کے دوران 40 ریسکیو آپریشنز میں لیبیا میں کم سے کم 6,500 تارکینِ وطن کو بچا لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے 20 کلو میٹرکے فاصلے پرکیے گئےریسکیو آپریشنز میں اٹلی کے علاوہ یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرانٹیکس،غیر سرکاری تنظیموں پرو ایکٹو اوپن آرمز اور میدساں سان فرنتیر کی کشتیوں نے حصہ لیا.

    تارکینِ وطن کو بحری سفر کے نا قابل کشیتوں میں ضرورت سے زیادہ افراد کو لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے روانہ کیا گیا تھا.

    *تارکین وطن کی متعدد کشتیاں ڈوبنے سے 700 افراد ہلاک ہوئے،یو این ایچ سی آر

    یاد رہے کہ گذشتہ برس یورپ میں بھی تقریبا دس لاکھ پناہ گزین داخل ہوئے جس سے دوسری عالمی جنگ کے بعد اس نوعیت کا بحران پیدا ہوا.

    اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ 2015 کے دوران دس لاکھ سے زائد تارکینِ وطن سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں.

    ادارے کے مطابق ساڑھے آٹھ لاکھ تارکینِ وطن ترکی سے یونان میں داخل ہوئے جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد لیبیا سے بحیرۂ روم عبور کر کے اٹلی پہنچے.

    واضح رہےکہ 2014 کے مقابلے میں سمندر کے راستے یورپ آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 2014 میں محض 216000 افراد سمندر کے راستے یورپ آئے تھے.

  • ترکی کے کوسٹ گارڈز نے86 تارکین وطن کوڈوبنےسےبچا لیا

    ترکی کے کوسٹ گارڈز نے86 تارکین وطن کوڈوبنےسےبچا لیا

    استبول: ترکی کے کوسٹ گارڈ نے چھیاسی تارکین وطن کوریسکیوکرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کےگروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

     ترکی کےمغربی ساحل کےقریب سمندرمیں بھٹکتےہوئےدوکشتیوں میں سوارچھیاسی غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی کوبچالیاگیا۔

    شامی اورافغان باشندوں پرمشتمل افرادکی کشتی کوترکی کےمغربی ساحلی علاقےڈکٹاکےقریب سےریسکیوکیا گیااوردوانسانی اسمگلروں کوگرفتارکرلیا گیا۔

    دوسرے واقعہ میں ربرکی کشتی میں سوارشامی پناہ گزینوں کی کشتی کواِزمیرکےساحل کےقریب سے بچایاگیا،تارکین وطن کی بڑی تعداد میں زیادہ ترمرد ہیں۔