Tag: کوشل مینڈس

  • کوشل مینڈس وکٹوں پر گر پڑے، ویڈیو وائرل

    کوشل مینڈس وکٹوں پر گر پڑے، ویڈیو وائرل

    پونے: ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس وکٹوں پر گر پڑے۔

    پونے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 242 رنز کا ہدف افغانستان نے 45.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    رحمت شاہ نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رحمان اللہ گرباز کو مدھوشنکا نے صفر پر پویلین روانہ کیا۔

    کپتان حشمت اللہ شاہدی 55 اور عظمت اللہ عمرزئی 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، کسون راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    تاہم افغانستان کی بیٹنگ کے دوران سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹر گیند کو پکڑتے ہوئے وکٹوں پر گر پڑے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوشل مینڈس تھرو کو پکڑنے لگے انہیں اندازہ ہی نہیں ہوا کے وہ وکٹوں کے قریب آگئے ہیں اور اچانک وکٹوں پر گر گئے۔

  • خوش ہوں کہ عالمی کپ میں کپتانی کرنے کا موقع ملا، کوشل مینڈس

    خوش ہوں کہ عالمی کپ میں کپتانی کرنے کا موقع ملا، کوشل مینڈس

    سری لنکن ٹیم کے کپتان دسن شناکا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اب کوشل مینڈس شوپیس ایونٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    عالمی کپ میں کپتانی ملنے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کوشل مینڈس کا کہنا تھا کہ کپتانی میرے لیے کوئی نئی چیز نہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے کپتانی کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں ویسے ہی کھیلوں گا جیسا کہ میں کھیلتا آیا ہوں کیوں کہ کپتان بننا میرے لیے نیا نہیں۔

    مینڈس نے کہا کہ اس سے قبل میں دیگر ٹیموں کی کپتانی بھی کر چکا ہوں، گوہاٹی میں ہونے والے پریکٹس میچ میں بھی میں نے قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔

    سری لنکن بیٹر نے جنوبی افریقہ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان کے خلاف شاندار 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیٹنگ پرکافی اعتماد ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں ہمارے پاس ایک بہتر بیٹنگ یونٹ ہے جو کہ فارم میں ہے اور باؤلنگ یونٹ بھی ایسا ہی ہے۔

    مینڈس کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارت میں پچز بیٹنگ فرینڈلی ہوتی ہیں اس لیے بولنگ یونٹ کو جدوجہد کا سامنا رہتا ہے۔ ہمیں فوری طور اس تبدیلی کا اپنانا ہوگا اور مجھے کامل یقین ہے کہ بولرز اپنا کردار ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ سری لنکا کو عالمی کپ میں اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، 16 اکتوبر کو ان کا اگلا میچ آج 16 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔

  • سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس گرفتار

    سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس گرفتار

    کولمبو: سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کو پولیس نے 64 سالہ شخص کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کوشل مینڈس کی کار کی ٹکر سے سائیکل سوار 64 سالہ شخص جان کی بازی ہار گئے، پولیس نے سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس کے مطابق حادثہ کولمبو کے جنوب میں واقع پنادوار میں صبح 5 بجے ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کوشل مینڈس خود کار چلا رہے تھے۔

    سری لنکن بلے باز کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پنادوار مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کوشل مینڈس 44 ٹیسٹ اور 76 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں اور مجموعی طور پر 5 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ 26 ٹی 20 میچوں میں بھی سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔