Tag: کولمبو

  • قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی زیر قیادت دورہ سری لنکا کیلئے روانہ

    قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی زیر قیادت دورہ سری لنکا کیلئے روانہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے لئے لاہور سے روانہ ہوگئی، جہاں وہ تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا سے تین ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے لاہور سےکولمبو روانہ ہوئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم لنکن ایئر لائن کے ذریعے کولمبو جائے گی۔ ٹیم میں کپتان مصباح الحق نائب کپتان اظہر علی، محمد حفیظ اور یونس خان سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

    پاکستانی ٹیم سری لنکا میں تین ٹیسٹ میچز کے علاوہ پانچ ون ڈے میچزدو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جس کے لئے کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

    ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اظہر علی اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہےکہ سری لنکا کا دورہ اہم ہے۔

    سنیئر کھلاڑیوں کی خلا پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔ لنکا ڈھانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں اہداف پورے کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    سری لنکا روانگی سے قبل وقار یونس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنا ضروری ہے۔

    سنیئرز کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ سعیداجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے، خلا پرکرنے میں وقت لگے گا۔

  • جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات

    کولمبو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سری لنکا کے صدر اور چیف آف ڈیفنس سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل راحیل شریف جو ان دنوں سری لنکا کے دورے پر ہیں نےسری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل جگتھ جے سوریا سے ملاقات کی ۔

    ملاقات سے قبل راحیل شریف نے دونوں شخصیات کوخصوصی تحائف پیش کئے۔ جنرل راحیل شریف اور سری لنکن صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفادات کے امور پر گفتگو کی ۔

    دونوں نے مستقبل میں تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈسلوا کی دعوت پر سری لنکا کے دورے پر ہیں۔

  • جنرل راحیل شریف کی سری لنکن آرمی چیف سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی سری لنکن آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی:  پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کولمبو میں سری لنکن فوج کے سربراہ سے ملاقات کی اور باہمی تعاون اور تربیت کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جو سرلنکا کے دورے پر ہیں ، انہوں نے کولمبو میں اپنے ہم منصب سری لنکن آرمی چیف لیفتیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور، دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر سری لنکن آرمی چیف نے دہشت گردی خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں کو سراہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی کامیابیاں قابل قدر ہیں ،شدت پسندی کے خلاف آپریشن سے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی ،سراہا۔

    آرمی چیف نے سری لنکن بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل ایس جے ایم جے سے بھی ملاقات کی۔ اس سے پہلے سری لنکا کے آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سری لنکن فوج کے چاک و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف پیش کیا۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا،ٹیسٹ میچ کل سے کولمبو میں ہوگا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا،ٹیسٹ میچ کل سے کولمبو میں ہوگا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ کل سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ گال میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیت کر آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن بچاسکتا ہے۔

    ناکامی کی صورت میں قومی ٹیم رینکنگ میں تین درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلی جائے گی۔ گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے رنگانا ہیراتھ سے نمٹنے کے لئے قومی ٹیم حکمت عملی بنارہی ہے۔  سری لنکن بورڈ نے انجرڈ فاسٹ بولر شمندا ایرنگا کے کور کے طور پر لہیرو گماج کو طلب کرلیا ہے۔

    میزبان ٹیم دوسرے ٹیسٹ دو فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترسکتی ہے۔ تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے۔ ادھر سعید اجمل بولنگ ایکشن پر اعتراض کئے جانے کے بعد دباؤ میں ہوں گے۔ سعید اجمل کولمبو کے میدان میں آئی لینڈز پاکستان کے خلاف کوئی کامیابی حاصل نہیں کرپائے ہیں۔ دونوں ٹیمیں چھٹی مرتبہ اس گراؤنڈ میں آمنے سامنے آرہی ہیں۔ چار میچز ڈرا رہے ایک میچ پاکستان کے نام رہا۔

  • شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کولمبو ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم

    شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کولمبو ٹیسٹ جیتنے کیلئے پرعزم

    کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ سر ی لنکا نے گال ٹیسٹ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن بچانے اور سری لنکا رینکنگ بہتر بنانے کے لئے کولمبو کے میدان میں اترے گا۔ گال ٹیسٹ میں شکست نے ٹیم مینجمینٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    پاکستانی بلے بازوں کی ناکامی کے سبب میزبان ٹیم نے پہلا ٹیسٹ سات وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔ پاکستانی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں۔ ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت تمام آفیشلز گال ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ کولمبو کی وکٹ پر رنگانا ہیراتھ سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔

    ہیراتھ نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وکٹیں ادھر تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا ہے وہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر جے وردھنے کا الوداعی تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان مصباح الحق سیریز برابر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

  • قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    قومی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کیلئے آج سری لنکا روانہ ہوگی

    کراچی :سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے قومی ٹیم آج کولمبو روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دوہزار بارہ کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا کا دورہ کررہی ہے۔

    رواں سال جنوری میں دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں بھی سیریز کھیلی گئی تھی جو ڈرا رہی تھی۔ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لئے ہفتے کو کراچی سے کولمبو روانہ ہوگی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ چھ اگست سے گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ چودہ اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا