Tag: کولمبیا

  • کولمبیا کی ایئربیس پر کار بم دھماکا، متعدد ہلاک، درجنوں زخمی

    کولمبیا کی ایئربیس پر کار بم دھماکا، متعدد ہلاک، درجنوں زخمی

    کولمبیا کے علاقے کالی میں ایئربیس پر کار بم دھماکے اور ڈرونز سے حملوں کے نتیجے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا ہدف ملٹری ایوی ایشن اسکول تھا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتیں بھی لرز اٹھیں اور لوگوں نے قریبی عمارتیں بھی خالی کردیں۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے، دھماکے سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی جبکہ حملے کی وجہ کا تاحال علم نہیں ہوسکا ہے۔

    دوسری جانب امدادی کارکن فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    کولمبیا میں 57 فوجی اغواء کرلیے گئے

    کولمبیا کی فوج کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدہ گروپوں کے دباؤ میں آئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق فوجی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوجیوں کو اغوا کرنے کا واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین علاقہ ہے اور جہاں اب بھی شدید کشیدگی کی لہر جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فوجیوں کا یہ اغوا اس بات کی علامت ہے کہ کولمبیا کے جاری تنازعہ میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں منشیات کی تجارت اور غیر قانونی گروہ سرگرم ہیں۔

    کولمبیا یونیورسٹی نے وفاقی فنڈنگ بحال کرنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کرلی

    ایف اے آر سی کے علیحدہ شدہ دھڑے ان علاقوں میں اپنی گرفت مضبوط کر چکے ہیں، جس کے باعث یہاں کی عوام اور سکیورٹی فورسز دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • کولمبیا میں 57 فوجی اغواء کرلیے گئے

    کولمبیا میں 57 فوجی اغواء کرلیے گئے

    کولمبیا کی فوج کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی پہاڑی علاقے میں شہریوں نے 57 فوجیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے، جو ایف اے آر سی کے علیحدہ گروپوں کے دباؤ میں آئے تھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فوجی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فوجیوں کو اغوا کرنے کا واقعہ کاوکا کے علاقے کے ایل پلیٹیڈو کے قریب پیش آیا، جو کہ ملک میں کوکین کی پیداوار کے حوالے سے ایک اہم ترین علاقہ ہے اور جہاں اب بھی شدید کشیدگی کی لہر جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فوجیوں کا یہ اغوا اس بات کی علامت ہے کہ کولمبیا کے جاری تنازعہ میں کشیدگی مزید بڑھتی جا رہی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں منشیات کی تجارت اور غیر قانونی گروہ سرگرم ہیں۔

    ایف اے آر سی کے علیحدہ شدہ دھڑے ان علاقوں میں اپنی گرفت مضبوط کر چکے ہیں، جس کے باعث یہاں کی عوام اور سکیورٹی فورسز دونوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب رواں ماہ کولمبیا میں 6.3 شدت کے زلزلے سے درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ زلزلہ کے باعث سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

    زلزلہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً ایک سوستر کلومیٹر مشرق میں آیا تھا۔ جسے ملک کے بیشترحصوں میں محسوس کیا گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 170 کلومیٹر (105 میل) مشرق میں شدید زلزلہ آیا جسے ملک کے بیشتر حصوں میں محسوس کیا گیا۔

    ایران کے وزیر خارجہ کا روس پہنچنے پر اہم بیان سامنے آگیا

    امریکی جیولوجیکل سروے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زلزلہ پیراٹیبوینو کے قریب 9 کلومیٹر (5.5 میل) کی گہرائی میں آیا۔ اس کا اثر بحر الکاہل کے ساحل کے قریب میڈلین اور کیلی تک محسوس کیا گیا۔

  • کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، درجنوں عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

    کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، درجنوں عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

    کولمبیا میں 6.3 شدت کے زلزلے سے درجنوں گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ زلزلہ کے باعث سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً ایک سوستر کلومیٹر مشرق میں آیا۔ جسے ملک کے بیشترحصوں میں محسوس کیا گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ صبح 8:08 بجے دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 170 کلومیٹر (105 میل) مشرق میں شدید زلزلہ آیا جسے ملک کے بیشتر حصوں میں محسوس کیا گیا۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ پیراٹیبوینو کے قریب 9 کلومیٹر (5.5 میل) کی گہرائی میں آیا۔ اس کا اثر بحر الکاہل کے ساحل کے قریب میڈلین اور کیلی تک محسوس کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق جزوی طور پر منہدم ہونے والی کئی عمارتوں کو دیکھا گیا ہے، جن میں ایک سفید رنگ کا چرچ بھی شامل ہے جس کی ایک دیوار کو شدید نقصان پہنچا۔

    حکام کئی دیگر دیہاتوں میں معمولی نقصان کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ زلزلے سے شدید زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    اینڈیز میں واقع اور 80 لاکھ آبادی والے بوگوٹا کے ہزاروں شہری عمارتوں سے نیچے اور باہر بھاگے اور پارکوں اور دیگر کھلی جگہوں پر پناہ لی۔

    ’ایکس‘ پر بوگوٹا کے سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہنگامی کارکن نقصان کا پتا لگانے اور مدد فراہم کرنے کے لیے شہر کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    بوگوٹا کے میئر کارلوس فرنینڈو گالان کا کہنا ہے کہ تمام ڈیزاسٹر ایجنسیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ کولمبیا کے علاوہ برازیل، ایکویڈور اور وینزویلا میں بھی زلزلے کو محسوس کیا گیا۔

    یونان کے جنوبی جزیرے میں شدید زلزلہ

    یاد رہے کہ وسطی کولمبیا شدید زلزلے کی سرگرمیوں کے زون میں ہے۔ 1999 میں یہاں 6.2 شدت کے زلزلے میں تقریباً 1200 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

  • کولمبیا میں ٹماٹروں کی سالانہ جنگ چھڑگئی

    کولمبیا میں ٹماٹروں کی سالانہ جنگ چھڑگئی

    نہ تیر نہ تلوار  کولمبیا میں ایک بار پھر ٹماٹروں کی انوکھی جنگ چھڑ گئی۔

    کھانوں میں ذائقے کیلئے ٹماٹروں کا استعمال جس طرح ضروری ہے اس ہی طرح کولمبیا کے باسیوں کیلئے ہر سال ٹماٹروں کی جنگ لڑنا بھی لازم و ملزوم ہے، اس سال بھی کولمبیا میں ٹماٹروں کا سالانہ فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں 20 ہزار زائد مقامی اور غیر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

    انوکھے مقابلے میں منچلے تاک تاک کر ایک دوسرے کو نشانہ بناتے رہے، دلچسپ فیسٹیول میں منچلوں نے ٹماٹروں میں لت پت ہو کر خوب انجوائے کیا۔

    فیسٹیول میں شامل افراد نے ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش کردی اس تین روزہ فیسٹیول میں 45 ٹن ٹماٹر استعمال کیے گئے۔

    لا ٹوماٹینانامی اس فیسٹیول کا آغاز1945میں مقامی بچوں کی پھلوں اور سبزیوں کی لڑائی سے متاثر ہوکر کیا گیا تھا جو بعدمیں سالانہ تہوار کی شکل اختیار کرگیا۔

  • ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    امیگریشن سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو نہ ماننے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا پر نئی معاشی اور سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کولمبیا پر ٹیرف اور ویزا پابندیوں کا حکم دے دیا ہے۔

    ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کو امریکا میں آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، جسے پھر ایک ہفتے میں 50 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ کولمبیا کے سرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ صدر کے اہل خانہ اور معاونین پر ’سفری اور ویزہ پابندیاں‘ عائد کرے گی۔

    ٹرمپ نے مزید لکھا کہ کولمبین صدر پیٹرو کے اس اقدام نے امریکا کی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گستاو پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے ملک بدر کیے جانے والے تارکین وطن کو لے جانے والی پروازوں کو اس وقت تک روکے گا جب تک تارکین وطن کو باوقار طریقے سے نہیں بھیجا جاتا۔

    پیٹرو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن مجرم نہیں ہیں، ان سے انسانیت والا ساتھ سلوک کیا جانا چاہیے جس کا ایک انسان حقدار ہے۔

    دوسری جانب ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

    امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل کو آج ہی بم فراہم کردیئے جائیں گے، وہ طویل عرصے سے ان بموں کا انتظار کر رہے تھے۔

    صدر ٹرمپ سے صحافیوں نے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عائد پابندی کیوں ختم کی جارہی ہے؟ جس پر اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ خریدے ہیں اس لیے پابندی ہٹائی ہے۔

    امریکا سے 2000 پاؤنڈ وزنی بم ملنے کی اجازت پر نیتن یاہو کا رد عمل

    عرب میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی کو روک دیا تھا۔

  • پیرا گلائیڈنگ کرنے والی خاتون اچانک موت کا نوالہ بن گئی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    پیرا گلائیڈنگ کرنے والی خاتون اچانک موت کا نوالہ بن گئی، بچے ویڈیو نہ دیکھیں

    کولمبیا میں پیرا گلائیڈنگ کرنے والی پولش خاتون سیاح کی ایک معمولی سی لاپرواہی انہیں اچانک موت کے منہ میں لے گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر  ہلاک ہوگئیں۔

    38سالہ پولش خاتون کولمبیا میں پیرا گلائیڈنگ کے سفر پر دوستوں کے ایک گروپ میں شامل ہوئی تھیں جہاں یہ خوفناک حادثہ یش آیا۔

    واقعے کی فوٹیج میں وہ منظر دکھائی دے رہا ہے جب پیرا گلائیڈنگ کی مشق کرنے والی خاتون سیاح اپنی بیلٹ پھسلنے کے باعث ہزاروں فٹ کی اونچائی سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

    ایک عینی شاہد کی طرف سے لی گئی ویڈیو میں بِسکوپ کو اپنے پیراشوٹ پر کنٹرول کھوتے ہوئے اور اس کے ٹوٹنے سے پہلے ہوا میں خوفناک انداز میں جھولتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    Paraglider falls

    حادثہ کے وقت ان کا اپنا موبائل کیمرا بھی کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی، ویڈیو میں ایک خاتون کو چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’’دیکھو میں گر گئی ہوں۔!

    کولمبیا نیشنل پولیس کے مطابق مذکورہ خاتون نے اپنی پٹی نہیں باندھی اور اس کے نتیجے میں وہ کھائی میں گرگئی۔ بعد زاں امدادی ٹیم کو گہری کھائی میں خاتون سیاح کی زخموں سے چُور لاش مل گئی۔

    یہ جان لیوا حادثہ اس واقعہ کے ایک ہفتے کے بعد پیش آیا جب ایک روسی کھلاڑی رولڈانیلو اور بولیوار کے درمیان جنگل میں گر کر زخمی ہوگیا تھا۔ روسی کھلاڑی کا ٹخنہ ٹوٹ گیا تھا۔

    اسی طرح مارچ 2024 میں 27 سالہ ڈینییلا بیریوس کوئنڈیو کے اوپر اڑتے ہوئے گلائیڈر کے شریک پائلٹ کی سیٹ سے پھسلنے کے بعد گر کر ہلاک ہوگئی تھی۔

  • کولمبیا : گوریلا گروپوں کے حملے، 100 سے زائد افراد ہلاک

    کولمبیا : گوریلا گروپوں کے حملے، 100 سے زائد افراد ہلاک

    بگوٹا : کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    colombia guerrilla

    مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی ( ای ایل این) کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔

    حکومت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمیونٹی کے رہنما کارمیلو گوریرو اور دیگر7 افراد بھی شامل ہیں جو امن معاہدے پر دستخط کے خواہاں تھے۔

    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو جو اب تک مذاکرات اور مصالحت کی پالیسی پر عمل پیرا تھے، نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدامات اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

    Colombian people killed

    انہوں نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں نیشنل لبریشن آرمی کے رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر باغیوں نے لڑائی کا راستہ اختیار کیا تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    رپورٹ کے مطابق مزید 5ہزار فوجیوں کو سرحدی علاقے میں تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ موجودہ صورتحال پر قابو پایا جاسکے جو کولمبیا حکومت کے لیے نیا چیلنج ہے۔

    یہ صورتحال خاص طور پر صدر پیٹرو کے لیے ایک امتحان ہے، جنہوں نے 2022 میں صدر منتخب ہونے کے بعد ملک میں ’امن پالیسی‘ کا اعلان کیا تھا اور مختلف مسلح گروپوں کے ساتھ مذاکرات شروع کیے۔

    تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر پیٹرو کے نرم رویے نے ان مسلح گروہوں کو مزید طاقت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے۔

  • بس کھائی میں گرنے سے 13 سیاح ہلاک، 28 زخمی

    بس کھائی میں گرنے سے 13 سیاح ہلاک، 28 زخمی

    جنوب مغربی کولمبیا ہائی وے پر سیاحوں کی بس 160 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 13سیاح اپنی جان گنوا بیٹھے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پین امریکن ہائی وے پر پیش آنے والے حادثے میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کولمبیا کی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کے 42 مسافروں کی تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں، وزیرِ ٹرانسپورٹ نے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سیاحوں کی بس کو حادثہ کیلی شہر سے ایکواڈور سرحد کی طرف جاتے ہوئے پیش آیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس بھارت میں اتراکھنڈ کے ضلع الموڑا میں پیش آنے والے ہولناک حادثے کے نتیجے میں 36افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق 45 سیٹوں والی مسافر بس اتراکھنڈ کے ضلع الموڑ میں مارچولا کے مقام پر 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی تھی۔

    بس رات کے سفر پر بھی، حادثہ رام نگر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور پیش آیا۔ پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی جانب سے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

    برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرنے کی پیشگوئی

    حکام کے مطابق قریبی گاؤں کے رہائشیوں نے سب سے پہلے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، کئی مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ کم از کم 9 زخمی مسافر اسپتال منتقل کرتے وقت راستے میں دم توڑ گئے۔

  • کولمبیا: ڈیزل کی قیمت میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج، عوام سڑکوں پر نکل آئے

    کولمبیا: ڈیزل کی قیمت میں اضافے کیخلاف شدید احتجاج، عوام سڑکوں پر نکل آئے

    کولمبیا کی حکومت کی جانب سے ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں 20 اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد ٹرک ڈرائیورز سڑکوں پر نکل آئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبیا میں دوسرے روز بھی ٹرک ڈرائیورز نے مرکزی شاہراہیں اور ہائی ویز بند کردیں، جس کے باعث شہری اذیت کا شکار رہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مرکزی سڑکیں بند ہونے سے شہری ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے، سیکڑوں کاریں اور عوامی بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد کمی آگئی ہے، جو گزشتہ 9 ماہ کے دوران سب سے کم ترین ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں کے درمیان مفاہمت میں پیش رفت کے باعث ہوئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

    تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک

    برینٹ کروڈ کم ہوکر3.77ڈالر کم ہوکر73.75ڈٖالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ2.94 ڈالرکم ہوکر70.61 ڈالرفی بیرل ہوگیا۔

  • دو لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھیں

    دو لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھیں

    دو لڑکیاں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئیں، ان کی زندگی کی آخری لمحات کی ویڈیو بھی انھوں نے خود ہی ریکارڈ کی۔

    کولمبیا میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکیاں حادثے شکار ہوکر اپنی جان گنوا بیٹھیں، ان کے دنیا سے جانے کے آخری لمحے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کافی خوش ہیں مگر اگلے ہی لمحے بائیک درخت سے ٹکرا جاتی ہے۔

    دونوں لڑکیاں اس حادثے میں جاں بحق ہوگئی جبکہ یہ واقعہ کولمبیا کے علاقے کوئنڈیومیں پیش آیا۔ حادثے سے کچھ دیر قبل کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے 19 سالہ کیتھرین کیوبیوس موٹر سائیکل چلا رہی ہے، اسکی سہیلی 19 سالہ سیلینا ویلنٹینا اس کے پیچھے بیٹھی ہے۔

    ’پیئبلو تاپاو‘ قصبے سے ’مونٹی نیگرو‘ جاتے ہوئے دنوں بائیک پر ویڈیو ریکارڈ کرہی تھیں، دنوں نے اس دوران ہیلمنٹ بھی نہیں پہنا تھا۔

    لڑکیاں موٹرسائیکل پر شور مچاتی رہیں اور موبائل فون کے کیمرے کی طرف دیکھ کر چیختی رہیں اور مسکراتے ہوئے بھی نظر آئیں۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں لڑکیاں تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے اچانک کیمرے سے غائب ہوجاتی ہیں۔

    جائے حادثہ سے گزرتے ہوئے راہ گیروں اور ڈرائیوروں نے دونوں لڑکیوں کو زمین پر پڑے دیکھا، جائے وقوع پر ہی انھیں مردہ قرار دیا گیا۔ مذکورہ واقعہ 26 مئی کو پیش آیا جبکہ ویڈیو گذشتہ جمعہ کو آن لائن شیئر کی گئی۔

    کوئنڈیو حکام نے مئی میں موٹر سائیکل سواروں کی کم از کم 10 اموات ریکارڈ کی ہیں۔ مونٹی نیگرین حکام نے حادثے کی وجہ نہیں بتائی لیکن اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آیا سڑک کی حالت یا موٹر سائیکل کی رفتار اس حادثے کی وجہ بنی۔