Tag: کولمبیا

  • کولمبیا: فیشن شو میں حسیناؤں کے ریمپ پرجلوے

    کولمبیا: فیشن شو میں حسیناؤں کے ریمپ پرجلوے

    کولمبیا میں سجارنگ رنگ فیشن ویک کا میلہ،خوبرو حسیناؤں نے دیدہ زیب ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر اپنے حسن کے جلوے بکھیرے ۔

    کولمبیا میں نت نئے پہناوؤں سے سجے فیشن ویک کے رنگ عروج پر پہنچ گئے،ماڈلزنے دیدہ زیب ملبوسات کےساتھ ریمپ پر واک کر کے شاۡئقین کےدل موہ لئے۔ فیشن ویک میں کولمبیا کے ثقافتی رنگ نمایاں رہے۔

    http://www.panamericanworld.com/sites/default/files/140909-valentina-collection-1303_e2dcad2db89d884014ee3a17f0b40a76.jpg

    فیشن ڈیزائنرز کے نت نئے ڈیزائنوں کو شائقین نے خوب سراہا۔ ماڈلز نے دیدہ زیب رنگوں والے انوکھے ملبوسات کےساتھ ریمپ پر واک کر کے شو کو چار چاند لگا دیئے۔

    http://saladeprensainexmoda.com/wp-content/uploads/2015/07/Colombiamoda2015FrancescaMiranda-003-886x550.jpg

    http://www.cromos.com.co/sites/default/files/styles/img_760x490/public/images_gallery/colombiamoda2015francescamiranda-001.jpg?itok=mL2RjzSk

  • ساؤتھ کیرولینا نے غلامی کے پرچم کو اتار دیا

    ساؤتھ کیرولینا نے غلامی کے پرچم کو اتار دیا

    کولمبیا : ساؤتھ کیرولینا حکومت نے کنفیڈریڈ کے جھنڈے کو  اتار دیا، تفصیلات کے مطابق ساؤتھ کیرولینا حکومت نے غلامی کے نشان کنفیڈریشن کے جھنڈے کو اتار دیا۔

    جمعے کے روز اسٹیٹ کیپیٹل گراؤنڈ میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں مذکورہ جھنڈے کو اتارا گیا، جو کہ ساؤتھ کیرولینا کے غلامی کے حق میں روایات کا نشان سمجھا جاتا تھا۔

    سول وار کا یہ جھنڈا اسٹیٹ ہاؤس پر تقریباً 54 برس تک لہراتا رہا، جو کہ اس تاریخی واقعے کے رونما ہونے کے ایک ماہ کے اندر جب ایک سفید فام امریکی باشندے نے کارلٹس چرچ کے اندر نو سیاہ فام امریکی باشندوں کو قتل کر دیا تھا۔

    جھنڈا اتارنے کی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں امریکی عوام بھی شریک تھی۔ اس موقع پر جھنڈے کو اتار کر اسے انتہائی احترام کے ساتھ طے کرکے اس کو قریبی میوزیم میں بھجوا دیا گیا۔

    اس موقع پر موجود شہریوں نے یو ایس اے یو ایس اے کے تعرے بھی لگائے، واضح رہے کہ مذکورہ جھنڈا جہاں بہت سے لوگوں کیلئے نفرت  غلامی اور نسل پرستی کا نشان تھا وہیں ساؤتھ کیرولینا کے لئے ورثے اور فخر کا نشان سمجھا جاتا ہے۔

  • کولمبیا: طیارہ حادثہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    کولمبیا: طیارہ حادثہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    بگوٹا: کولمبیا میں طیارہ حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں  پانچ بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں، امریکی ساختہ طیارے میں عملے کے دو افراد اور آٹھ مسافر سوار تھے۔

    طیارہ دارالحکومت بگوٹا سے سیاحتی مقام باہیا سولانو جا رہا تھا، سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی فنی خرابی کی نشاندہی کی تھی اور وسطی صوبے کے علاقے ٹولیما کے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

    جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ ایوی ایشن حکام نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • کولمبیا:آن لائن عشق میں گرفتار،مغوی جرمن باشندہ بازیاب

    کولمبیا:آن لائن عشق میں گرفتار،مغوی جرمن باشندہ بازیاب

    آن لائن عشق جرمن باشندے کو مہنگا پڑگیا، محبوبہ سے ملنے پہنچے تو اغوا ہوگئے، کولمبین پولیس نے اغواء کاروں کے خلاف کارروائی کرکے بازیاب کرالیا۔

    آن لائن عشق میں گرفتار عاشق صرف پاکستان میں نہیں، دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں، خود کو دھوکہ دینے کی مثالیں اکثر کمپیوٹر پر بیٹھے نوجوان لڑکے لڑکیاں ہمارے سماج کا ایک بڑا حصہ ہیں، آن لائن عشق میں دھوکے اب دنیا میں ایک معمول بن چکے ہیں۔

    ایک واقعہ اس وقت سچ ہوگیا، جب جرمنی سے تعلق رکھنے والے چون سالہ لاسکارائیڈز جوہانس اسٹیفن اپنی آن لائن محبوبہ سے ملنے کولمبیا کے شہر کالی پہنچے اور دھرلئے گئے، محبوبہ نے عاشق کو اغوا کرکے رقم کا مطالبہ کر ڈالا مگر کولمبین پولیس کی مستعدی نے اس محبوبہ کے رفقا کو اس وقت دھرلیا، جب انہوں نے جرمن عاشق کو بے ہوش کیا، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جرمن عاشق کو بازیاب کرالیا۔