Tag: کولن منرو

  • کولن منرو اور افتخار احمد کے درمیان شدید گرما گرمی، اصل معاملہ کیا تھا ؟َ

    کولن منرو اور افتخار احمد کے درمیان شدید گرما گرمی، اصل معاملہ کیا تھا ؟َ

    ملتان : اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو کی جانب سے ملتان سلطانز کے بالر افتخار احمد پر ’چکنگ‘ کا الزام لگانے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ٹین (پی ایس ایل) کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں اُس وقت ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بیٹر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے آف اسپنر افتخار احمد پر ’چکنگ‘ یعنی غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کا الزام لگا دیا۔

    کولن منرو کی جانب سے افتخاراحمد کو چکنگ کرنے کا طعنہ دینے پر دونوں کھلاڑیوں کے کافی درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ۔

    کولن منرو کے چکنگ کے الزام پر افتخار احمد بھڑک گئے جس کے بعد گراؤنڈ میں ماحول کافی حد تک کشیدہ ہوگیا، منرو کے اس رویے پر افتخار احمد خاصے برہم نظر آئے، وہ فوراً امپائرز کے پاس گئے اور شکایت درج کرائی اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری علی نقوی کولن منرو کیخلاف تادیبی کارروائی کرسکتے ہیں۔

    یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کے 10ویں اوور میں پیش آیا، جب ٹیم 169 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔ افتخار احمد نے منرو کو ایک تیز گیند کرنے کی کوشش کی جو ان کے پیروں کی جانب تھی لیکن منرو نے بروقت بلا نیچے لا کر اپنا بچاؤ کرلیا۔

    Munro

    اگلے ہی لمحے کولن منرو نے مسلسل ہاتھ کے اشاروں سے افتخار احمد پر چکنگ کا الزام لگایا، انہوں نے اپنا بازو موڑ کر گیند پھینکنے کا ایک انداز بنا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ افتخار غیر قانونی انداز میں گیند کر رہے ہیں۔

    اسی دوران ملتان سلطانز کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی منرو کے رویے پر شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان اور محمد رضوان بھی معاملے میں کود پڑے اور منرو سے براہِ راست بات کرتے دکھائی دیے۔

    بعد ازاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولن منرو نے 28 گیندوں پر 45 رنز بنائے اور ان ہی افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ بھی ہوئے۔ افتخار نے اس میچ میں دو اوورز کروائے اور 20 رنز دیے۔

  • شاداب خان کو کیا کرنا چاہیے؟ کولن منرو نے اہم بات بتا دی

    شاداب خان کو کیا کرنا چاہیے؟ کولن منرو نے اہم بات بتا دی

    راولپنڈی: پشاور زلمی کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے کہا ہے کہ شاداب خان کو بیٹنگ میں خود کو مزید موقع دینا چاہیے۔

    پشاور زلمی کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سابق پلیئر کولن منرو نے کہا کہ شاداب خان مکمل آل راؤنڈر ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو اچھا لک آفٹر کرتے ہیں، انھیں بیٹنگ میں خود کو مزید موقع دینا چاہیے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں شاداب خان نے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، تاہم انھیں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا تھا، اور ان کی کپتانی میں ٹیم نے 102 رنز سے فتح حاصل کر لی تھی۔


    ’’سنچری کر سکتا تھا لیکن توجہ رن ریٹ پر تھی‘‘


    کولن منرو نے کہا شاداب خان ایسے کپتان ہیں جو صورت حال کو پرکھتے ہیں، انھیں بیٹنگ میں بھی خود کو موقع دینا چاہیے کیوں کہ انھوں نے نمبر 4 پر ماضی میں بہت اچھی بیٹنگ پرفارمنس دی ہوئی ہیں۔

    صاحبزادہ فرحان کے بارے میں کولن منرو نے کہا ’’ان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، ان کا ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کی خوش قسمتی ہے، صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شان دار پرفارمنس دکھائی۔‘‘


    پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے ہرا دیا


    کولن کا کہنا تھا کہ مسلسل 2 میچوں میں کامیابی سے اسلام آباد یونائیٹڈ کا اعتماد بڑھا ہے، راولپنڈی کنڈیشنز کے بارے میں انھوں نے کہا کہ پچز بھی سلو ہیں اور خشکی ہے، اسکور کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ شائقین کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہاں کے شائقین بہت شان دار ہیں، یہ بابر اعظم کے مداح بہت ہیں، پشاور زلمی کو ہر جگہ شائقین سپورٹ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ صاحبزادہ فرحان نے پشاور زلمی کے خلاف شان دار سنچری اسکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے، جب کہ خود کولن منرو نے 40 رنز بنائے۔

  • کولن منرو نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    کولن منرو نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر کولن نے منرو نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ورلڈ کپ اسکواڈ کاحصہ نہ بننے پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔

    کولن منرو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا، نیوزی لینڈ سے کھیلنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق اوپنر کولن نے ایک ٹیسٹ، 57 ون ڈے اور 65 ٹی 20 میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی ہے۔

    دوسری جانب زمبابوے کے دو کھلاڑیوں کو منشیات پر پابندی کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

    زمبابوے کے آل راؤنڈرز ویسلی مادھویرے اور برینڈن ماوٹا کو دسمبر میں منشیات کے استعمال پر معطل کر کے کسی بھی طرز کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    روہت کو چاہیے وہ بھارتی چیف سیلکٹر کو اپنا استعفیٰ دے دیں! شائقین کا اصرار

    معطلی کی مدت پوری ہونے کے بعد جمعرات کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور انہیں مسابقتی کرکٹ میں واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

  • شاداب اور ہیلز کی انجری سے متعلق کولن منرو نے بتادیا

    شاداب اور ہیلز کی انجری سے متعلق کولن منرو نے بتادیا

    پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو نے کپتان شاداب خان اور الیکس ہیلز کی انجری سے متعلق بتادیا۔

    کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے بعد اوپنر کولن منرو نے کہا کہ شاداب خان اور الیکس ہیلز ٹھیک ہیں انہیں کوئی انجری نہیں ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت اہم جیت ہے، پچھلے میچز جیت سکتے تھے مگر نہ جیت سکے۔

    انہوں نے کہا کہ پانچ میچز میں سے دو جیتے ہیں جس سے مطمئن نہیں ہیں، جانتے ہیں ہم ابھی اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہے، میں اعظم ایک ساتھ آؤٹ ہوئے اس لیے پچھلے میچ میں مشکل ہوئی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو کو 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • آئی ایل ٹی ٹوئنٹی: کولن منرو کی اعلیٰ ظرفی رن آؤٹ ہونیوالے بیٹر کو واپس بلالیا

    آئی ایل ٹی ٹوئنٹی: کولن منرو کی اعلیٰ ظرفی رن آؤٹ ہونیوالے بیٹر کو واپس بلالیا

    آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کے قائد کولن منرو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ ہونے کے باوجود مخالف بیٹر کو واپس بلالیا۔

    سوشل میدیا پر نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو کے اسپورٹس مین اسپرٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کرکٹ کے مداح انھیں اس عمل پر سراہتے نظر آرہے ہیں۔ شارجہ واریئرز کے بیٹر مارٹن گپٹل وہ خوش قسمت پلیئر تھے جو آؤٹ ہونے کے باوجود میدان میں بیٹنگ کے لیے موجود رہے۔

    ڈیزرٹ وائپرز کے لیگ اسپنر شاداب خان کی گیند کو مخالف بیٹر نے سامنے کی طرف کھیلا۔ اس دوران گیند نان اسٹرائیکر پر کھڑے مارٹن گپٹل کے ہاتھ پر لگ اور وکٹ کی طرف آگئی۔

    مارٹن گپٹل گیند لگنے کی وجہ سے گر گئے اور بروقت کریز میں واپس نہ آسکے۔ ڈیزرٹ وائپرز کے فیلڈر نے شاداب خان کو انھیں رن آؤٹ کرنے کا کہا جس پر لیگ اسپنر نے گپٹل کے اینڈ کی بیلز اڑا دیں۔

    ان کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کو پھر سے کھیلنے کی اجازت دے دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کیوی کولن منرو نے فیلڈ میں مخالف ٹیم کے بیٹر کے آؤٹ ہونے کے باوجود شاندرار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے جس پو انھیں مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔