Tag: کولکتہ نائٹ رائیڈرز

  • آئی پی ایل ٹرافی کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو کتنی انعامی رقم ملی؟

    آئی پی ایل ٹرافی کے ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو کتنی انعامی رقم ملی؟

    انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ خطیر انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔

    حیدرآباد سن رائزر کو آئی پی ایل کے فائنل مقابلے میں یکطرفہ شکست سے دوچار کرنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے حصے میں جیت کے ساتھ ساتھ 20 کروڑ بھارتی روپے کے انعامی رقم بھی آئی ہے۔

    بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے ساڑھے 46 کروڑ روپے کی انعامی رقم مختص کی تھی جو انھیں پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن کے حساب سے دی گئی۔

    فائنل کی رنراپ ٹیم حیدرآباد سن رائزر کو ساڑھے 12 کروڑ روپے کی رقم ملی، سابق چیمپئن راجھستان رائلز کے کے حصے میں 7 کروڑ بھارتی روپے کی رقم آئی۔

    سیزن میں چوتھے نمر پر اختتام کرنے والی رائل چینلجرز بنگلورو کو ان کی کاوش پر ساڑھے 6 کروڑ روپے دیے گئے۔

    واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا تاج شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ کے سر سجا تھا، فائنل معرکے میں حیدرآباد کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور اسے 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل کی نئی چیمپئن بن گئی

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل کی نئی چیمپئن بن گئی

    آئی پی ایل 2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فائنل میں بھی حیدرآباد سن رائزر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ 2024 کا تاج شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ کے سر سج گیا، فائنل معرکے میں حیدرآباد کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور اسے 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شکست خوردہ ٹیم 18.3 اوورز میں صرف 113 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، کپتان پیٹ کمنز 24 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

    کولکتہ کی جانب سے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک نے 2 جبکہ ویسٹ انڈین آندرے رسل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔

    فائنل مقابلے میں ہدف کے تعاقب میں کولکتہ کی ٹیم نے نہایت جارحانہ انداز اپنایا اور 114 رنز کا ہدف 11ویں اوور میں ہی صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    فاتح ٹیم کی طرف فے وینکٹش آئیر 52 اور رحمان اللہ گرباز 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، حیدرآباد کی طرف سے کپتان پیٹ کمنز اور شہباز احمد ایک، ایک وکٹ لے سکے۔

    واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم تیسری بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی ہے، اس سے قبل 2011 اور 2014 میں فرنچائز نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

  • آئی پی ایل: شاہ رخ خان نے اظہر محمود کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرلیا

    آئی پی ایل: شاہ رخ خان نے اظہر محمود کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرلیا

    کراچی :سابق پاکستان آل راؤنڈر اظہر محمود پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ آئی پی ایل سیزن ایٹ کیلئے شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اظہر محمود نے معاہدہ کرلیا۔

    اظہر محمود کی لاٹری نکل آئی، دفاعی چیمپیئن شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اظہر محمود سے آٹھویں سیزن کیلئے معاہدہ کرلیا۔

    لیگ کی نیلامی کیلئے اظہر محمود کا نام پیش کیا توکسی فرنچائر نے انھیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی، کیوی آل راؤنڈر جیمی نیشم اور کرس لین کی انجری کے باعث اظہر محمود پر قسمت مہربان ہوگئی۔

    جیمی نیشم اور کرس لین کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقہ کے یوہان بوتھا اور اظہر محمود کو کولکتہ کی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    اظہر محمود اس سے قبل انڈین پرئیمر لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، دونوں سیزن میں اظہر محمود نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔

  • کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لاہورلائنزکو شکست دیدی

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے لاہورلائنزکو شکست دیدی

    حیدرآباد دکن: چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں آئی پی ایل چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پاکستانی کی ڈومیسٹک چیمپئن لاہور لائنز کو سخت مقابلے کے بعدچار وکٹ سے ہرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد دکن کے میدان میں بھارت کی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پاکستانی کی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز کے درمیان گھمسان کی جنگ دیکھنے کو ملی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے جارحانہ انداز نے پاک بھارت روایتی میچز کی یادیں تازہ کردیں۔

    گوتھم گھمبیر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ ابتدائی چھ اوورز ختم ہونے کے بعد قومی بلے بازوں نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا۔

    نرائن کی گھومتی گیندوں نے رہی سہی کسر پوری کردی، عمراکمل کے چالیس رنز نے لاہور لائنز کے اسکور کو ایک سو اکاون تک پہنچایا، ہدف کے تعاقب میں گوتھم گھمبیر اور روبن اوتھپا نے بولرزکی جم کر پٹائی کی۔

    فیلڈرز نے بھی بولرز کا ساتھ دینے کی بجائے بلے بازوں کا ساتھ دیا۔ ایک یا دو نہیں کئی مواقع ضائع کیے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے گھمبیر اور اوتھما کی جارحانہ اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں پرحاصل کرلیا۔

  • چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرزآج ٹکرائیں گی

    چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی: لاہورلائنزاورکولکتہ نائٹ رائیڈرزآج ٹکرائیں گی

    حیدرآباد: پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن لاہور لائنز چیمپیئز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے مین راؤنڈ میں اپنا پہلا میچ آج آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کےخلاف کھیلے گی۔

    لاہور لائنز چیمپئن لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد مین راؤنڈ کا آغاز آج سے کرینگی۔ قومی ڈومیسٹک چیمپیئن لاہور لائنز نے اپنے پہلے میچ دو روز سخت پریکٹس کی۔

    کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں اوپنر احمد شہزاد کی شرکت مشکوک ہے۔ گروئن اسٹرین کے باعث احمد شہزاد نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا۔ احمد شہزاد کی شرکت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط ہے۔

    لاہور لائنز نے کوالیفانگ راؤنڈ میں ممبئی انڈینز اور سری لنکا کی سدرن ایکسپریس کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس سے میچ میں شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔