Tag: کولکتہ نائٹ رائیڈز

  • کولکتہ نائٹ رائیڈز کے بولر سوریا کمار کا ایکشن متنازعہ قرار

    کولکتہ نائٹ رائیڈز کے بولر سوریا کمار کا ایکشن متنازعہ قرار

    بنگلور: چیمپینز لیگ ٹی ٹوئنٹی کا ایڈیشن اختتام کیساتھ ایک اور بولر کا ایکشن متنازعہ قرار دے دیا، اس مرتبہ کولکتہ نائٹ رائیڈز کے کھلاڑی سوریا کمار یادو کا ایکشن رپورٹ کیا گیا ہے۔

    چنئی سپر کنگز کیخلاف چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ کے دوران فیلڈ امپائرز نے کولکتہ نائٹ رائیڈز کے کھلاڑی سوریا کمار یادوو کے ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے میچ ریفری کو رپورٹ کیا تھا۔ میچ کی ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد سوریا کمار یادوو کے ایکشن کو متنازعہ قرار دے دیا گیا ہے، وہ پانچویں بولر ہیں جن پر امپائرز کیجانب سے اس ٹورنامنٹ میں اعتراض کیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں میں لاہور لائنز کے کپتان و بولر محمد حفیظ کا نام بھی شامل ہے۔سوریا کمار کا نام وارننگ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے انھیں ایکشن میں بہتری کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔