Tag: کولکتہ پریکٹس سیشن

  • بھارت میں بابر کی مقبولیت، گراؤنڈ اسٹاف، شائقین تصاویر بنواتے رہے

    بھارت میں بابر کی مقبولیت، گراؤنڈ اسٹاف، شائقین تصاویر بنواتے رہے

    پاکستانی کپتان بابراعظم کے مداح یوں تو دنیا بھر میں موجود ہیں، تاہم بھارت میں بھی شائقین انکے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اپنا اگلا میچ کھیلنے کے لیے کولکتہ میں موجود پاکستان ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ پریکٹیس سیشن کے بعد بھارتی مداح بابر کے انتظار میں جنگلے کے باہر کھڑے نظر آئے جبکہ گراؤنڈ اسٹاف بھی ان کے ساتھ سیلفی بناتا رہا۔

    اس سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کولکتہ میں مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے، ایڈین گارڈنز کا گراؤنڈ اسٹاف بابر اعظم کا مداح نکلا اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتا رہا۔

    جب پاکستانی کپتان میدان میں وکٹ دیکھنے پہنچے تو گراؤنڈ اسٹاف نے موقع کو غنیمت جانا اور ان کے ساتھ جھٹ تصویریں بنوالیں۔

    پریکٹس دیکھنے آنے والے فینز بھی بابر کے منتظر رہے، نیٹس کے بعد فینز بابر اعظم سے ہاتھ ملانے کو بے تاب دکھائی دیے۔ بابر جنگلے کے پیچھے موجود فینز سے بھی ملے۔