Tag: کولکتہ

  • میچ سے قبل  پاکستانی اوربھارتی کرکٹ لیجنڈ زکیلئے تحائف

    میچ سے قبل پاکستانی اوربھارتی کرکٹ لیجنڈ زکیلئے تحائف

    کولکتہ : ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے پاکستانی اور بھارتی کرکٹ لیجنڈ ز کو تحفے دیئے، عمران خان نے بھی اسٹیڈیم میں خطاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں میچ سے قبل بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے عمران خان کو چادر ،گلدستہ اور تحفہ دیا .

    وسیم اکرم اور وقار یونس کو چادرپہنائی گئی اورگلدستہ دیا گیا۔ گواسکر ،سہواگ اور سچن ٹنڈولکر ،لیجنڈاداکار امیتابھ بچن اور ابھشیک بچن کو تحائف اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

    بعد ازاں پاکستانی اور بھارتی کرکٹ لیجنڈ ز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

     

  • پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی امیتابھ بچن سےملاقات

    پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی امیتابھ بچن سےملاقات

    کولکتہ : پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی ہائی کمیشنر عبدالباسط کی امیتاابھ بچن سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنراوربھارتی سپراسٹارکی ملاقات ایڈنزگارڈن اسٹیڈیم کے ویٹینگ ایریامیں ہوئی۔

    ملاقات میں ابھیشک بچن اورپاکستانی گلوکارشفقت امانت علی بھی تھے۔ اس سے پہلے اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم شاہینوں کی طرح کھیلی تو فتح ہماری ہی ہوگی۔

    علاوہ ازیں کولکتہ میں موسلادھار بارش کے باعث پاک بھارت میچ پر غیر یقینی کے سائے منڈلاتے رہے۔ لیکن شائقین کی دعائیں رنگ لے آئیں اوربارش رک گئی۔

    کولکتہ میں صبح سےوقفے وقفے سےگرج چمک کےساتھ بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ دن کا آغاز ہلکی پھلکی بارش سے ہوا تو موسم خوشگوار ہوگیا۔ لیکن کچھ ہی دیر میں بوندا باندی موسلادھار بارش میں تبدیل ہوگئی۔۔

    گرج چمک کے ساتھ بارش نےروزپکڑاتوشائقین میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ لیکن پھربارش رک گئی۔ کچھ دیرکیلئے دھوپ نکلی لیکن شام ہوتے ہی ایک بار پھر بادلوں نے انٹری دی اور کولکتہ میں تیز بارش شروع ہوگئی۔

    ایڈن گارڈنز کی پچ کو کورز سے ڈھانپ دیاگیا۔ کچھ دیر جل تھل کرنے کے بعد کولکتہ سے اچھی خبر آئی کہ بارش رک گئی۔ ایڈن گارڈنز میں پانی جمع ہونےکے باعث پاک بھارت میچ کاٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوینٹی : پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    ورلڈ ٹی ٹوینٹی : پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    کولکتہ : پاک بھارت بڑے مقابلے سے پہلے کولکتہ میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ بارش سے میچ متاثر ہوا تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

    کولکتہ میں کالے بادل چھاگئے ہیں۔ کھلاڑیوں کے گرجنے سے پہلے ہی بادل برس پڑے۔ کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج گھمسان کا رن پڑے گا۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محمکہ موسمیات نے آج وقفے وقفے سے ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    اس صورتحال سے شائقین کو پاک بھارت میچ نہ ہونے کا خوف ستانے لگاہے۔ میچ میں کوئی اضافی دن نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی وولٹیج میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا جس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا، اور بھارت مشکل میں آجائے گا۔

     

  • عمران خان قومی ٹیم سے ملنے کیلئے کولکتہ پہنچ گئے

    عمران خان قومی ٹیم سے ملنے کیلئے کولکتہ پہنچ گئے

    نئی دہلی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دباؤ کم کرنے کیلئے میچ سے پہلے قومی ٹیم سے ملیں گے اور آفریدی کو جیتنے کےگُربھی بتائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تبدیلی آنےوالی ہے کا نعرہ لگانےوالےعمران خان نےایک اورتبدیلی کی امیدظاہرکردی۔ عمران خان قومی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کیلئے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کیلئے کولکتہ روانہ ہوگئے۔

    سابق کپتان عمران خان بوم بوم کوجیت کا گر بھی بتائیں گے۔ ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفریدی کوجوکہیں گے وہ ابھی کسی کو نہیں بتاسکتے۔

    پاکستان جیتاتوبتائیں گےکہ ٹیم کو کیامشورہ دیا تھا۔ عمران خان نے کہاکہ اگر وہ کپتان ہوتے توپریشرنہ لیتے،شاہد آفریدی کے پاس پرفارم کرنے کا موقع ہے۔

    کپتان کو رسک لینا پڑتا ہے اس کے بغیر معرکہ نہیں مارا جاسکتا، عمران خان نےکہا کہ عامراور عرفان بھارت کیلئےخطرناک ثابت ہوں گے۔

    کوہلی اورعامرمیں زبردست مقابلہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہانچ سال کرکٹ سے دور رہنے کےباوجود عامربہترین بولنگ کرارہا ہے۔

     

  • مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے، کپتان پاکستان ویمن ٹیم

    مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے، کپتان پاکستان ویمن ٹیم

    کولکتہ: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے لیکن ویرات کوہلی پاکستان کی خواتین ٹیم میں مسٹر پاپولر ہیں۔

    بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق ثنا ءمیر نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں کوہلی سب سے زیادہ پسندیدہ اور مشہور کرکٹر ہیں جبکہ جہاں تک ان کی پسند کی بات ہے تو مہندرا سنگھ دھونی ان کے فیورٹ ہیں۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا ءمیر نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں چند نام ہیں جو بہت مشہور ہیں میرے خیال میں ویرات کوہلی ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھونی میرا فیورٹ کھلاڑی ہے ، دھونی کھیل کے میدان میں اور کھیل کے میدان سے باہر خود کو بہت اچھے سے ہینڈل کرتا ہے ۔

    ثناء میر نے کہا کہ دھونی جونیئر کھلاڑیوں کی ٹیم کو بہت ہی موثر یونٹ میں تبدیل کر چکے ہیں، ثناءمیر نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ ویرات کوہلی اور دھونی پاکستانی خواتین ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور کرکٹر ہیں۔

  • بھارتی انتہاپسندتنظیم کی کولکتہ میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی

    بھارتی انتہاپسندتنظیم کی کولکتہ میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی

    کلکتہ: انتہا پسند تنظیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کرتے ہوئے ایڈن گارڈن کولکتہ کی پچ کھودنے کی دھمکی دے دی۔

    دھرم شالا کے بعد کولکتہ میں بھی انتہا پسند دھمکیوں پر اترآئے، انتہا پسند تنظیم نے کولکتہ میں بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی۔ کہتے ہیں ایڈن گارڈن میں میچ نہیں ہونے دیں گے۔

    تنظیم نےمیچ رکوانے کیلئے کولکتہ کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو بھی خط لکھا ہے جس میں دھمکی اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ پچ کھودیں گے، کسی قیمت پرپاکستان کوکولکتہ میں میچ نہیں کھیلنےدیں گے۔

  • ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انٹری،پاکستان ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

    ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انٹری،پاکستان ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

    کولکتہ: ورلڈٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انٹری،آفریدی الیون کولکتہ پہنچ گئی پاکستانی ٹیم کے اردگرد سیکورٹی اہلکاروں کاحصار،شائقین دوردور صحافیوں کوبھی آفریدی الیون سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    پاکستان ٹیم کی بھارت آمد کا سبھی کو انتظار تھا نجی پرواز کے ذریعے گرین شرٹس کولکتہ پہنچ گئی، کولکتہ کا ائیرپورٹ ْقلعہ کا منظر پیش کررہا تھا، پاکستانی ٹیم کے لئے پولیس اور فورسز کے سخت سیکورٹی حصار اور بم پروف بس کا بندوست کیا گیا جس میں پاکستان ٹیم ائیر پورٹ سے ہوٹل کے لیے روانہ ہوئی۔

    فیلڈ کی طرح ایرپورٹ پر بھی شاہد آفریدی نے لیڈ کیا،ٹیم کا استقبال مقامی حکومت نے کیا،کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ پر کسی سے بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ قومی ٹیم سکیورٹی حسار میں تاج ہوٹل پہنچادیا گیا، ہوٹل کا ایک فلور پاکستان ٹیم کیلئے وقف ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم ایک وارم اپ میچ چودہ مارچ کو سری لنکا کیخلاف ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی، ورلڈ ٹوئنٹی کا پہلا میچ کوالیفائر ٹیم سے بدھ کو ہوگا۔

     

  • انتہاپسندوں کی کولکتہ کےگراؤنڈ کی پچ کھودنےکی دھمکی، بھارتی میڈیا

    انتہاپسندوں کی کولکتہ کےگراؤنڈ کی پچ کھودنےکی دھمکی، بھارتی میڈیا

    ممبئی: بھارتی انتہا پسندوں نے کولکتہ میں بھی پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی اور ددھمکی دی ہے اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی توایڈن گارڈن گراؤنڈ کی پچ کھو دی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم اے ٹی ایف آئی کے صدر وریش شنڈیالا نے تازہ دھمکی میں کہا ہےکہ پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنا دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونیوالے بھارتی فوجیوں کی توہین ہے اور وہ کسی قیمت پر پاکستان ٹیم کو بھارت میں میچ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اگر میچ کرانے کی کوشش کی گئی تو ایڈن گارڈن کی پچ کھود دی جائے گی،انتہا پسند تنظیم نے کولکتہ بھر میں پاکستان مخالف مظاہرہوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

  • پاک بھارت میچ کامقام تبدیل، میچ دھرم شالا کی جگہ کولکتہ میں ہوگا، آئی سی سی

    پاک بھارت میچ کامقام تبدیل، میچ دھرم شالا کی جگہ کولکتہ میں ہوگا، آئی سی سی

    کراچی : کانگریس، عام آدمی پارٹی اورانتہا پسند تنظیموں دھمکیاں کام کرگئی، پاک بھارت میچ دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کردیاگیا۔

    وزیراعلی ہماچل نے پاکستان ٹیم کو سیکورٹی نہ دے کرکھیل کے ساتھ کھلواڑ کاآغاز کیا کانگریس کے بعد عام آدمی پارٹی نے بھی زہر اگلا، دھرم شالا میں پاک بھارت میچ ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی۔

    ہماچل کی سابق فوجی تنظیم بھی پاک بھارت میچ مخالف میں سڑکوں پر نکل آئی اورنعری بازی بھی کی، انتہاپسند تنظیموں کی دھمکیاں رنگ لے آئی، پاک بھارت میچ پہاڑی شہر سے ساحلی شہر منتقل کردیاگیا، وزیراعلٰی ہماچل پردیش کامطالبہ مان لیا گیا، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ دھرم شالا میں نہیں ہوگا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےڈیوڈ رچرڈ سن نے اعلان کیا کہ انیس مارچ کو پاک بھارت میچ دھرم شالا کی جگہ کولکتہ میں ہوگا۔

    ڈیو رچرڈسن نے کہا وینیو تبدیل کا فیصلہ میچ کو پرامن بنانے کے لئے کیا گیا، ٹیموں کی سیکیورٹی اولن ترجیح ہے، پی سی بی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

    ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست اوردوسری وجوہات کی بناپرکیا گیا پاکستان نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دھرم شالہ میں میچ کھیلنے سے انکارکردیاتھا۔

    واضح رہے کہ ہماچل پردیش کے وزیراعلٰی نےخبردار کیا تھا کہ پاکستان ٹیم دھرم شالا آئی تو سیکورٹی نہیں دیں گے۔

  • کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کولکتہ: ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

    کولکتہ: بھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران کرکٹر انکیت کیشری ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گیا۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق بیس سالہ کرکٹر انکیت کیشری کولکتہ میں مقامی ٹیم سے میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی جانب کوشش میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے، جس کے بعد انھیں فورا ہسپتال منتقل کردیا۔

     تین دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    کرکٹر انکیت کیشری کی موت پر بھارتی لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میدان میں ہونے والے افسوس ناک واقع سے انکیت کا کیریئر ختم ہوگیا۔

    بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن کرکٹر انکیت کیشری کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

     گذشتہ برس نومبر میں آسٹریلیا کے فلپ ہیوز بھی ڈومیسٹک میچ کے دوران سرپر گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔