Tag: کولیشن فنڈ

  • امریکا کا پاکستان کے سیکیورٹی فنڈز کی بحالی پرغور

    امریکا کا پاکستان کے سیکیورٹی فنڈز کی بحالی پرغور

    واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں روکی گئی امداد کی بحالی پرغور شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کی خواہاں ہے اور اس سلسلسے میں انہوں نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں روکی گئی امداد کی بحالی پرغور شروع کردیا ہے۔

    امریکی اخبار کے مطابق عمران خان کے اقتدارسنبھالنے سے تعلقات میں بہتری کا نیا دورکھلا ہے، پاک امریکا تعلقات میں عمران خان کلیدی اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔

    امریکا کا پاکستان کی 30 کروڑڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 ستمبرکو پینٹاگون نے پاکستان کے 30 کروڑ ڈالر کی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 5 ستمبر کو امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز کے 50 کروڑ ڈالررواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے۔

    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔

  • پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے‘ امریکی سینیٹر

    پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے‘ امریکی سینیٹر

    واشنگٹن : امریکی سینیٹر کوری بکر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف اہم پارٹنر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹر نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنا قابل افسوس ہے، پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف اہم پارٹنر ہے۔

    سینیٹرکوری بکر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جو کچھ کر رہی ہے وہ تکلیف دہ ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے پاس پالیسی اور حکمت عملی کا فقدان ہے۔

    امریکی سینیٹر نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈرہے جس کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے۔

    امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ساتھ ملا کر چلنے کی ضرورت ہے، پاکستان کا کولیشن فنڈ روکنے پر ہرگزخوش نہیں۔

    امریکا کا پاکستان کی 30 کروڑڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پینٹاگون نے پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں نہ کرنے پر30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر کا کہنا تھا کہ کانگریس نے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈز کے 50 کروڑ ڈالررواں سال کے آغاز میں بھی روک لیے تھے جس کے بعد اب تک روکی جانے والی کل رقم 80 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔

    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔

  • ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے کولیشن فنڈ کی رقم مختص کردی

    ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے کولیشن فنڈ کی رقم مختص کردی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں امریکی بجٹ میں پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی امداد مختص کردی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے کولیشن سپورٹ فنڈزکے تحت پاکستان کواگلے مالی سال کے لیے 800 ملین ڈالردینے کی تجویزدی ہے۔

    امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایاکی امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نےکہاکہ افغانستان میں اتحادی فورسز کو میٹریل کی فراہمی کے لیے پاکستان کی ٹرانزٹ حمایت بھی قابل تعریف ہے۔

    ترجمان محکمہ دفاع کا کہناتھاکہ پاکستان امریکہ کااہم اتحادی ہے جس کے لیے پاکستان کو مذکورہ فنڈزدینے کے لیے کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا کا کہناتھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سالانہ بجٹ میں تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان کے لیے فوجی ہارڈویئر کی خریداری کے لیے امریکی گرانٹ کو قرضے میں تبدیل کردیا جائے۔


    ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی فوجی امداد کو قرض میں تبدیل نہیں کیا


    واضح رہےکہ بعدازاں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس بات کی تردید کرتے ہوئےبتایاگیاتھاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کی فوجی امداد کو قرض میں تبدیل نہیں کیا۔