Tag: کوویکس

  • کوویکس کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری

    کوویکس کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد : کوویکس کی جانب سے سائینوفام کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی، کوویکس رواں ہفتےپاکستان کو 20لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوویکس کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سائینوفام کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی ، غیرملکی ایئرلائن سے 15لاکھ سائینوفام ڈوز اسلام آباد لائی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو15لاکھ سائینوفام ڈوزکوویکس فراہم کررہاہے جبکہ کوویکس کی فراہم کردہ 20 لاکھ سائینو فام ڈوزکل اسلام آبادپہنچیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کوویکس رواں ہفتےپاکستان کو 20لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے اور بقیہ 6 لاکھ سائینو فام ڈوز آئندہ ہفتے فراہم کرے گا، کوویکس پاکستان کو مجموعی 61لاکھ کوروناویکسین ڈوزفراہم کرے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ کوویکس پاکستان کوایک کروڑسےزائدکورونا ویکسین ڈوزفراہم کر چکا ہے، فراہم کردہ کورونا ویکیسن میں فائزر،آسٹرازنیکا،موڈرنا،سائینوفام شامل ہیں۔

  • سائنوویک ویکسین: ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑی خوش خبری

    سائنوویک ویکسین: ترقی پذیر ممالک کے لیے بڑی خوش خبری

    کمپالا: یونیسف اور سائنوویک میں ترقی پذیر ممالک کے لیے مزید کرونا ویکسینز کی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے حال ہی میں چینی ادویہ ساز کمپنی سائنوویک کے ساتھ ترقی پذیر ممالک کو کوویکس میکانزم کے ذریعے مزید کووِڈ 19 ویکسینز فراہم کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

    یوگنڈا میں یونیسف کے نمائندے منیر سیف الدین نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ اس معاہدے سے ترقی پذیر ممالک میں ویکسین تک رسائی وسیع ہونے کی امید ہے۔

    انھوں نے کہا یہ یقینی طور پر بڑی خوش خبری ہے، کوویکس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ویکسینز کی دستیابی کا مطلب ہے کہ درمیانی اور کم آمدنی والے ممالک میں زیادہ سے زیادہ افراد کرونا وائرس کے خلاف ویکسینز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

    سیف الدین کا کہنا تھا کہ جب تک ہر شخص محفوظ نہیں ہو جاتا کوئی بھی شخص محفوظ نہیں۔

    ویکسین فراہمی کے اس معاہدے کے ذریعے یونیسف کو 2021 میں ویکسین کی 20 کروڑ ڈوز دستیاب ہو جائیں گی، جو کوویکس اقدام میں شریک ممالک اور علاقوں کو فراہم کی جائیں گی۔

  • امریکا کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین دینے کا اعلان

    امریکا کا پاکستان کو موڈرنا ویکسین دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کردیا، پاکستان کو موڈرنا کی 25 لاکھ ڈوزز کوویکس سے بھی مل رہی ہیں۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا نے پاکستان کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موڈرنا ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھیجی جارہی ہیں۔ امریکا نے پیرو اور ہنڈراس کو بھی کرونا ویکسین دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیرو کو 20 لاکھ اور ہنڈراس کو 15 لاکھ خوراکیں دی جائیں گی۔

    اس سے قبل کوویکس کی جانب سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوزز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک تا دو ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، موڈرنا پاکستان کو ملنے والی دوسری امریکی کرونا ویکسین ہوگی، اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین فراہم کرچکا ہے۔

    موڈرنا ویکسین دائمی امراض اور کمزور قوت مدافعت افراد کو لگائی جائے گی جبکہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

  • پاکستان کو کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار

    پاکستان کو کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار

    اسلام آباد : پاکستان کو کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی کورونا ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار ہوگئی ، جس کے بعد کوویکس سے ویکسین کی کھیپ آئندہ ماہ کے آغاز پر ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوویکس سے رواں ماہ ملنے والی ویکسین کی کھیپ تاخیر کا شکار ہے ، ذرائع وزارت صحت نے کہا ہے کہ کوویکس نے پاکستان کو ویکسین فراہمی میں تاخیر سے آگاہ کر دیا، کوویکس سےویکسین فراہمی میں تاخیرناگزیروجوہات کی بناپرہوئی۔

    وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کوویکس سے کورونا ویکسین کی کھیپ رواں ماہ کے آخر میں ملناتھی تاہم اب کوویکس سےکورونا ویکسین کی کھیپ آئندہ ماہ کے آغاز پر ملےگی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو جولائی میں کوویکس سے ویکسین کی تیسری کھیپ ملےگی، اس سے قبل پاکستان کو کوویکس سے کورونا ویکسین کی 2کھیپ مل چکی ہیں، پاکستان کو پہلی کھیپ 8 اور دوسری 28 مئی کو فراہم کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس جولائی میں ایسٹرازنیکا کی 12لاکھ38ہزارڈوزفراہم کرےگا جبکہ پاکستان کوکوویکس سے ویکسین کی چوتھی کھیپ اگست میں ملےگی، اگست میں ایسٹرازنیکا کی 12 لاکھ 38 ہزارڈوز فراہم کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق کوویکس پاکستان کو فائزر، ایسٹرازنیکا ویکسین فراہم کر چکا ہے۔

    خیال رہے پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

  • پاکستان کو ویکسین کی   دوسری کھیپ کی فراہمی ، کوویکس نے بڑا  فیصلہ کرلیا

    پاکستان کو ویکسین کی دوسری کھیپ کی فراہمی ، کوویکس نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : کوویکس نے پاکستان کودوسری ویکسین کھیپ جلدفراہم کرنےکافیصلہ کرلیا ،کوویکس سے پاکستان کو ویکسین کی دوسری کھیپ آئندہ ماہ ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کوویکس کا پاکستان کودوسری ویکسین کھیپ جلدفراہم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ویکسین فراہمی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے پاکستان کو ویکسین کی دوسری کھیپ آئندہ ماہ ملے گی۔

    ذرائع نے کہا کہ کوویکس کی دوسری ویکسین کھیپ کی حتمی تاریخ سےجلدآگاہ کرےگا، کوویکس پاکستان کودوسری کھیپ1.238 ملین ڈوزکی فراہم کرےگا، کوویکس پاکستان کوپہلی کھیپ میں 1.238ملین ڈوزفراہم کر چکا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل کوویکس کی فراہم کردہ 12 لاکھ 38 ہزارکوروناویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں، کوویکس نے پاکستان کو پہلی کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے، کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے۔

    پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا تھا کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

  • پاکستان میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ تاخیر کا شکار

    پاکستان میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: کوویکس سے ملنے والی کرونا ویکسین ایک روز تاخیر سے پاکستان پہنچے گی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کوویکس سے ملنے والی کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ کا شیڈول تبدیل ہوگیا، کوویکس نے پاکستان کو ویکسین شیڈول میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس سے کرونا ویکسین ایک دن تاخیر سے 8 مئی کو ملے گی، مذکورہ ویکسین 7 مئی کو پاکستان پہنچنا تھی۔ ویکسین شیڈول میں تبدیلی غیر ملکی فلائٹ کینسل ہونے پر ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کوویکس سے پاکستان کو ملنے والی کرونا ویکسین جنوبی کورین ساختہ ہے، جنوبی کوریا سے کرونا ویکسین غیر ملکی ایئر لائن پاکستان لائے گی۔

    کوویکس پاکستان کو پہلی کھیپ ایسٹرا زینیکا ویکسین فراہم کر رہا ہے، کوویکس پاکستان کو پہلی کھیپ میں 12 لاکھ ویکسین ڈوزز فراہم کر رہا ہے۔

    پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

  • کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا

    کوویکس پاکستان کو کورونا ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا

    اسلام آباد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7 ملین ویکسین کی ڈوزز فراہم کرے گا، جس میں سے مارچ کے اختتام تک کورونا ویکسین کی 5.6ملین ڈوزز پاکستان پہنچیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ کوویکس پاکستان کو ویکسین تین مراحل میں فراہم کرے گا ، پاکستان کو مارچ میں مجموعی طور پر 5.6 ملین ویکسین ملیں گی، پہلے ہفتے میں 2.8 ملین اور دوسرےہفتےمیں2.8ملین ڈوزز ملیں گے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ کوویکس کی جانب سے مارچ کے اختتام تک کورونا ویکسین کی 5.6ملین ڈوززپاکستان پہنچیں گی اور جون کے اختتام تک 17.1 ملین ویکسین فراہم کی جائیں گی، کوویکس پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر 22.7ملین ڈوززفراہم کرے گا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر   کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی، بزرگ شہری 1166 پر ایس ایم ایس کر کے رجسٹریشن کرائیں۔

    خیال رہے یونیسف نے پاکستان کو فائزر کورونا ویکسین کی اسٹوریج کیلئے مفت کنٹینرز فراہم کر دیے ہیں ، ویکسین اسٹوریج کنٹینرز وسط مارچ تک پاکستان پہنچیں گے، جدید کنٹینرز میں فائزر کی کورونا ویکسین محفوظ کی جائے گی۔

    وزارت صحت کے مطابق ویکسین کنٹینرز کورونا سےزیادہ متاثرہ 15 شہروں میں رکھے جائیں گے،فائزرکورونا ویکسین آئندہ 3ماہ کے دوران پاکستان آنے کا امکان ہے، کوویکس پاکستان کوفائزرویکسین کی لاکھوں خوراکیں فراہم کرے گا، پاکستان کوویکس رکن ہونے پر فائزر کورونا ویکسین لینے کاپابند ہے۔

  • کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستانی عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

    کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستانی عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کوویکس نے 17ملین ویکسین پاکستان کیلئے بک کرلی ہے، معاہدے کے مطابق جتنی ویکسین کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہرقسم کی حفاظتی تدابیر اپنانی چاہئیں، لاہور میں 3.79، راولپنڈی 1.9، ملتان میں1.3کورونا کی شرح ہے، ہم لوگوں کوبار بار کہتے ہیں گھروں سے نہ نکلیں۔

    وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں کےمقابلےہمارےہاں زیادہ ایس اوپیزفالوہورہےہیں، لاہورمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن18جگہوں پرہے، لاک ڈاؤن کے تحت 5ہزار سے زائد لوگوں کوآئیسولیٹ کیا ہے ، آہستہ آہستہ نمبر کم ہورہے ہیں، آج سےاسکول کھل گئے،مانیٹرنگ جاری ہے، 8 فروری کو ایک بارپھرریویو کریں گے۔

    کورونا ویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا پاکستان کوچین نے5لاکھ کوروناویکسین دی ہیں، چینی حکومت کی شکرگزارہوں،یہ ہمیشہ سے ہمارا دوست ملک رہاہے، کورونا ویکسین فراہمی کا سلسلہ اگلے 2دن میں شروع ہو جائے گا، وفاقی حکومت نےاین سی اوسی کےتحت ویکسین کی پراپرکلیکشن کرلی ہے ، بدھ سے تمام چیف منسٹرفرنٹ لائن ورکرز کیلئے ویکسین شروع کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 17 ملین ویکسین کوویکس نے پاکستان کیلئے بک کرلی ہے، فروری کے آخر تک مزید ویکسین بھی پاکستان آجائے گی، 20 فیصد آبادی کیلئے کوویکس نے فری ویکسین دے دی ہے، معاہدے کے مطابق جتنی ویکسین کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کریں گے۔

    وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ سرکاری ونجی سیکٹرزکےفرنٹ لائن ورکرزکومفت ویکسین دے رہے ہیں، ہماری اولین ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرزہیں۔

  • کرونا ویکسین، اسد عمر نے بڑی خوش خبری سنا دی

    کرونا ویکسین، اسد عمر نے بڑی خوش خبری سنا دی

    اسلام آباد: این سی او سی کی کرونا ویکسین حکمت عملی کا سرپرائز آ گیا، کرونا ویکسین کے سلسلے میں کو ویکس کی جانب سے حکومت پاکستان کو خط مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو بڑی خوش خبری سنا دی ہے، انھوں نے کہا ہے کہ کو ویکس کی جانب سے آسٹرازینیکا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہو گیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کرونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی، کو ویکس کی جانب سے 6 ملین ویکسینز مارچ تک مل جائیں گی، جب کہ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کے پہلے نصف میں موصول ہوں گی۔

    اسد عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کو ویکس کے ساتھ ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8 ماہ پہلے کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پاکستان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    چین سے کرونا ویکسین لانے کے لئے پاک فضائیہ کی خدمات لینے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بھی ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ چینی کمپنی سائنو فارم کی جانب سے 5 لاکھ ویکسین ڈوزز کے علاوہ آسٹرازینیکا کی ویکسین کے تقریباً 70 لاکھ خوراکیں رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں مل جائیں گی، اور عوام کو مفت فراہم کی جائیں گی۔

    فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کرونا ویکسینیشن اگلے ہفتے سے شروع ہوگی اور اس کا آغاز فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز سے ہوگا۔