Tag: کوٹری

  • خوشحال خان خٹک ایکسپریس سے متعلق نیا فیصلہ بھی ناکام

    خوشحال خان خٹک ایکسپریس سے متعلق نیا فیصلہ بھی ناکام

    کراچی: تاخیر سے بچنے کے لیے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو کوٹری سے چلانے کا فیصلہ بھی ناکام ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 5 سال سے بند خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو تاخیر سے بچانے کے لیے سندھ کے شہر کوٹری سے چلانے کا تجربہ بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔

    گزشتہ روز کوٹری اسٹیشن سے خوشحال خٹک ایکسپریس کی روانگی میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی، جب کہ پشاور سے آنے والی خوشحال خان 22 گھنٹے تاخیر سے کوٹری پہنچی۔

    خوشحال خان ایکسپریس کے مسافرں کو فرید ایکسپرس میں کراچی سے کوٹری سفر کرایا گیا، جہاں وہ خوشحال ایکسپریس میں سوار ہوئے۔


    محکمہ ریلوے کا خوشحال خٹک ایکسپریس کیلئے انوکھا فیصلہ


    واضح رہے کہ دو روز قبل ریلوے انتظامیہ نے خوشحال ایکسپریس کی کراچی سے روانگی منسوخ کر دی تھی، ٹرین کے مسافروں کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے بغیر اطلاع کے خوشحال ایکسپریس کا شیڈول تبدیل کیا۔

  • کوٹری :  ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی گلا کٹی لاشیں برآمد

    کوٹری : ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی گلا کٹی لاشیں برآمد

    جامشورو: کوٹری سائٹ میں میاں بیوی اور بچے کی گلاکٹی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس نے جائے وقوع سے آلہ قتل برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جامشورو میں ایک لرزہ خیز واقعے پیش آیا، جس میں کوٹری میں ایک خاندان کے تین افراد کی گلا کٹی لاشیں ملیں۔

    مقتولین میں میاں بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں ، مقتولین کوٹری سائٹ کے علاقے سکندرآباد کالونی میں کرائے کے گھرمیں رہتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قتل کی لرزہ خیز وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    جائےوقوعہ سے آلہ قتل برآمدکرلیاگیا، واقعہ ذاتی دشمنی کاہےیاڈکیتی، تحقیقات جاری ہیں۔

    گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع شیر محمد گوٹھ سے ایک خاتون اور تین بچوں کی گلا کٹی ہوئی لاشیں ملی تھیں۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صائمہ زوجہ ارشد، دو سالہ احد، 7 سالہ شاہ زین اور نو سالہ اشہد کے نام سے ہوئی تھی، پولیس نے بتایا کہ ماں اور اس کے بچوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے۔

  • پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا کوٹری ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کا کوٹری ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    کراچی: کوٹری میں چینی کی 1 لاکھ سے زائد بوریاں پکڑے جانے کے معاملے پر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ چینی کی بوریاں برآمد کرنا بڑی کامیابی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدہ کیا پورا کیا، سندھ حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے اور ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کیا جائے۔

    راجہ اظہر نے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصراب نہیں بچ سکتے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر چینی مافیا، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن جاری ہے، گزشتہ روز سندھ کے علاقے کوٹری میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سب سے بڑی کارروائی کی گئی، جس میں 1 لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد کی گئی تھیں۔

    ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی، 1 لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد

    جب کوٹری میں ہائی ٹیک مل پر اے ڈی سی شوکت علی اجن کی نگرانی میں چھاپا مارا گیا تو گودام سے چینی کی ایک لاکھ سے زائد ذخیرہ کی گئی بوریاں برآمد ہوئیں، ہائی ٹیک مل کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر سیل کر دیا گیا، معلوم ہوا کہ ہائی ٹیک مل کے مالک حسیب شیخ ولد حبیب شیخ ہے، جو خیرپور میرس کا رہایشی اور ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم شیخ کا بھانجا ہے۔

    ہائی ٹیک مل مالک حسیب شیخ اور پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان پارٹنر ہیں، حسیب شیخ کا والد محکمہ ورکس کراچی میں افسرتھا، نیب کا کیس بھی تھا، والد حبیب شیخ کو پلی بارگین کے بعد رہائی ملی تھی۔

  • مزید 2 ریل گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں

    مزید 2 ریل گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں

    کراچی/فیصل آباد: ریل حادثات رکنے میں نہیں آ رہے، دو مزید ریل گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئی ہیں، ایک حادثہ سندھ کے شہر کوٹری جب کہ دوسرا پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کو سندھ کے ضلع جام شورو کے تعلقہ کوٹری میں حادثہ پیش آ گیا ہے، ریل کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے، ریلوے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بوگیوں کو پٹری پر رکھ کر ریل گاڑی کو روانہ کر دیا، کراچی آنے والا ٹرین اپنے ٹریک پر بحال ہو گیا۔

    سال 2019 محکمہ ریلوے کے لیے حادثوں کا سال رہا

    ادھر فیصل آباد میں بھی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا، ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ انجن کو واپس پٹری پر لانے کا کام جاری ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں متعدد بار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر چکی ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ریل کی پٹریوں پر آئے روز ریل گاڑیاں حادثے کا شکار ہو رہی ہیں، پٹری سے ریل کے اترنے کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے وزیر ریلوے کو بھی اس کے لیے نشانہ بنایا گیا کہ جب سے شیخ رشید وزیر بنے ہیں تب سے حادثات بڑھ گئے ہیں، تاہم شیخ رشید نے کہا تھا کہ سب سے کم حادثات ان کے دور میں ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2019 محکمہ ریلوے کے لیے حادثوں کا سال رہا، جہاں ملک کے مختلف علاقوں میں ریل گاڑیوں کو حادثات پیش آئے وہاں صرف سندھ کے ضلع سکھر کی حدود میں 2 درجن سے زائد حادثے ہوئے۔

  • ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے: بلاول بھٹو

    ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے: بلاول بھٹو

    کوٹری: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے، ہم مشرف کی جیلوں اور جلا وطنی سے نہیں ڈرے۔ سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے خدمت کو اپنی ترجیح بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے 2 منصوبے عوام کی فلاح کے لیے بنے، سندھ حکومت واحد حکومت ہے جس نے خدمت کو اپنی ترجیح بنایا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو روزگار دینا ہو یا صوبے کو ترقی دینا ہو، سندھ حکومت آگے ہے۔ حکومت نے جتنے دعوے کیے وہ ہوا میں اڑ گئے، حکومتی نمائندوں کی آنکھوں پر غرور کی پٹی ہے۔

    بلاول نے کہا کہ صرف زبان چلانے سے عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جا سکتا، کانٹوں کی جھاڑیوں سے دامن تار تار ہو سکتا ہے لیکن سایہ نہیں بنتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ان کی جے آئی ٹی اور جیلوں سے نہیں ڈرتے، ہم مشرف کی جیلوں اور جلا وطنی سے نہیں ڈرے، ’تم زور آزماؤ ہم جگر آزمائیں گے‘۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بلاول وزرا کی ناقص کارکردگی پر سخت برہم ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نتائج چاہئیں اس طرح کی بریفنگ پر یقین نہیں رکھتا۔

    بلاول بھٹو نے تعلیم، ثقافت، زراعت، ریونیو اور صحت کے محکموں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ اجلاس کے دوران انہوں نے کاغذات پر مشتمل بریفنگ دینے پر وزرا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاغذات پر مبنی بریفنگ فرضی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ یہ شکایات عام ہیں کہ وزرا اپنے دفاتر میں نہیں بیٹھتے اور نہ ہی عوام سے ملتے ہیں، وزرا عوام سے تو دور کی بات ارکان اسمبلی سے بھی نہیں ملتے اور تو اور ارکان اسمبلی کا فون تک اٹینڈ نہیں کرتے، مجھےارکان اسمبلی نے وزرا کے خلاف کئی شکایاتیں کی ہیں۔

  • صدر ممنون حسین نے پانامالیکس کوقدرت کا شکنجہ قرار دے دیا

    صدر ممنون حسین نے پانامالیکس کوقدرت کا شکنجہ قرار دے دیا

    کوٹری: صدرمملکت ممنون حسین نے کوٹری کے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے پانامالیکس کوقدرت کاشکنجہ قرار دے دیا، انہوں نے بدعنوان لوگوں کی درجہ بندی کی اورکرپٹ افراد سے نجات کاطریقہ بھی بتایا۔

    چیمبر آف بزنس اینڈ ٹریڈ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پانامااسکینڈل قدرتی آفت ہے،اس کی پکڑ میں بہت لوگ آئیں گے۔

    صدرمملکت نے کرپٹ افراد کو پہچاننے کا فارمولہ دے دیا، انہوں نے بتایا کہ جو جتنابڑا چور ہے اس کی اتنی ہی ٹور ہے، انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو سسٹم سے باہر پھینک دینا چاہیے۔

    ان کاکہناتھا کرپشن زدہ قومیں ترقی نہیں کرتیں،ملک میں مسائل کی بڑی وجہ کرپشن ہے، جبکہ کرپشن اور نا اہلی کی وجہ سے معاشرہ انحطاط کا شکار ہوا ہے، معاشرے کی بہتری کے لئے درست اقدار کو واپس لانا ہوگا۔

    صدر ممنون حسین نے کرپٹ افراد سےنجات کاطریقہ بھی بتایااورلگےہاتھوں بدعنوان لوگوں کی درجہ بندی بھی کی صدر ممنون حسین نے کوٹری کے صنعت کاروں سےخطاب میں شعری ذوق کی تسکین بھی کی۔

  • مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    مضرصحت گندم کی فراہمی،ڈی ایس پی اورگودام انچارج معطل

    جامشورو:صوبہ سندھ کے وزیر خوراک نے کوٹری کے نواحی علاقے بولاری میں چھاپہ مارکر ناقص گندم کی فراہمی کے الزام میں گودام انچارج اور ایک پولیس افسر کو معطل کردیا۔

    تھر میں ڈیڑھ ماہ سے جاری قحط اور غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پنتالیس تک پہنچ گئی۔میڈیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد کسی حد تک صوبائی حکومت اور وزراء کوہوش آ گیا۔

    صوبائی وزیرخوراک جام مہتاب ڈہر نے کوٹری کے قریب بولاری میں گندم کےایک گودام پرچھاپہ مارکرتھر میں ناقص اور مضر صحت گندم فراہم کرنے کے الزام میں ڈی ایس پی قمر دین اور گودام انچارج نذر لوند کومعطل کردیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قحط سالی سے متاثرہ اضلاع میں کروڑوں ٹن گندم فراہم کی جارہی ہےجبکہ صوبے میں بڑی مقدار میں گندم موجود ہے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ مخالفین چاہے کچھ بھی کہتے رہیں پیپلزپارٹی نے تھرپارکرمیں ریکارڈکام کیا ہے۔