Tag: کوٹلی

  • نوازشریف کوڈرہےاقتدارگیا تو وہ بھی جیل جائینگے، عمران خان

    نوازشریف کوڈرہےاقتدارگیا تو وہ بھی جیل جائینگے، عمران خان

    کوٹلی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن کے بارہ کیسز ہیں انہیں ڈر ہے کہ اقتدار چلا گیا تو وہ بھی جیل جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹلی آزاد کشمیر میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس سے قبل جب عمران خان کا ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ کی حدود میں داخل ہوا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔

    جلسہ گاہ پہنچے تو کھلاڑیوں نے شاندار استقبال کیا۔ جلسے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ دھاندلی لیگیوں کے خون میں شامل ہے۔

    آزادکشمیرکےالیکشن میں ن لیگ کو دھاندلی سے روکنا ہوگا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم کرپشن پر قابو نہیں پائیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں، بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے اسمبلی میں ایمانداری نہیں کرسکتے۔

    باربارجیتنے والوں نے صرف پیسہ بنایا، جو پیسا عوام کی تعلیم پر لگنا چاہیے وہ ملک سے باہر چلا جاتا ہے، کشمیر سے بیرون ملک جانے والوں کے بچے واپس آنا پسند نہیں کرتے۔

    کشمیریوں کے لئے فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے، اللہ نے کشمیریوں کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔ عمران خان نے کہا نواز شریف پر کرپشن کے بارہ کیسز ہیں ۔

    انہیں ڈر ہے کہ اقتدار چلا گیا تو وہ بھی جیل جائیں گے ، عمران خان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ خود الیکشن مہم چلائیں گے اور تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

  • وزیراعظم آزاد کشمیر نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا

    کوٹلی : وفاقی وزراء کی مداخلت کیخلاف وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کل یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹلی میں گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد آج وہاں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر چو ہدری عبد المجید نے کل آزاد کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے، یوم سیاہ وفاقی وزرا کی آزاد کشمیر میں بے جا مداخلت پر منا یا جا ئے گا۔

    کوٹلی میں گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تصادم اور پی پی کے ایک کارکن کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد وہاں دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔

    دفعہ 144 کے تحت علاقے میں جلسے اور جلوسوں پرپابندی ہوگی۔ کوٹلی میں اس واقعےکیخلاف بازار، مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں اور علاقے میں فوج اور پولیس تعینات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کوٹلی میں اس افسوسناک واقعے کے بعد بعض وفاقی وزراء نے مداخلت کی تھی جس کا وزیراعظم ازاد کشمیر نے نوٹس لیا تھا۔

  • میرپور:شہریوں کابھارتی فوج کی بربریت کیخلاف یوم سیاہ

    میرپور:شہریوں کابھارتی فوج کی بربریت کیخلاف یوم سیاہ

    میرپور: ورکنگ باؤنڈری اورلائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بربریت کے خلاف میرپورآزاد کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری اور سیز فائرکی خلاف ورزی سے ہونے والے جانی نقصانات کے خلاف وزیراعظم آزاد کشمیرکی کال پر شہری یوم سیا ہ منارہے ہیں۔

    ا س موقع پرمیرپور آزاد کشمیر اور کوٹلی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں مختلف سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران، سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی اور طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی اوربھارتی جارحیت کےخلاف شدید نعرےبازی کی۔

    احتجاج میں شریک افراد نےاقوام متحدہ سےمطالبہ کیا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا فوری نوٹس لیا جائے۔