Tag: کوٹ ادو

  • کم عمر یتیم بہنوں کا مرضی کے بغیر نکاح، دادا اور چچا گرفتار

    کم عمر یتیم بہنوں کا مرضی کے بغیر نکاح، دادا اور چچا گرفتار

    کوٹ ادو (04 اگست 2025): صوبہ پنجاب کے ایک علاقے سلطان کالونی میں 2 کم عمر بہنوں کے نکاح کی کوشش پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچیوں کے دادا اور چچا کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں 2 کم عمر یتیم بہنوں کا ان کی مرضی کے بغیر کیے جانے والا نکاح بروقت رکوا دیا، پولیس نے بچیوں کے دادا اور چچا کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچیوں کا دادا اور چچا جائیداد کی وجہ سے زبردستی ان بچیوں کا نکاح کر رہے تھے، پولیس نے بچیاں تحویل میں لے کر ان کی والدہ کے حوالے کر دیا ہے۔


    آٹھ شادیاں کرنے والی لٹیری دلہن دھر لی گئی


    رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو بچیاں بھاگ کر پولیس کے پاس آ گئیں، اور لیڈیز پولیس کو سارا واقعہ بتایا تو پولیس نے فوری طور ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ سناواں میں مقدمہ درج کر لیا۔

    یاد رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ نے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے بل کی منظوری دے دی تھی، جس کے تحت 18 برس سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

  • 3 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والا طالبعلم  کچے کے علاقے سے  بازیاب

    3 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والا طالبعلم کچے کے علاقے سے بازیاب

    کوٹ ادو : 3 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے طالبعلم کو بازیاب کراکر دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو سے تین کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء ہونے والے نویں کلاس کے طالبعلم کو پانچویں روز بازیاب کروالیا گیا۔

    پولیس نے دو اغواء کاروں کو گرفتار کرکے ان سے بیس لاکھ روپے کی تاوان کی وصول شدہ رقم بھی برآمد کرلی۔

    کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید سے دس اپریل کو نویں کلاس کے اٹھارہ سالہ طالبعلم سہیل احمد کو اسکول جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔

    اغواء کاروں نے طالبعلم کی بازیابی کے لیے تین کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    پولیس نے مغوی سہیل احمد کو دریائے چناب کے کچے کے علاقے سے بازیاب کروایا، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد کے کچے کے علاقے سے ہے۔

  • پاکستانی طالبعلم نے چائنیز ٹیچر سے شادی کرلی

    پاکستانی طالبعلم نے چائنیز ٹیچر سے شادی کرلی

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے کوٹ ادو کا رہائشی نوجوان نے سنگاپور میں اپنی  چائنیز ٹیچر سے شادی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مومو نامی خاتون کا تعلق چین کے شہر شنگھائی سے ہے لیکن وہ سنگاپور میں مختلف ممالک کے طلباء و طالبات کو چائنیز زبان سکھاتی ہیں۔

    پاکستانی نوجوان تنویر محمد کا کہنا ہے مومو میری ٹیچر تھیں، میں نے انھیں اسلام کے متعلق بتایا اور انھوں نے اسلام قبول کیا جس کے بعد میں نے ان سے باقائدہ نکاح کیا اور کوٹ ادو اپنے گھر لے آیا۔

    مومو نامی چائنیز خاتون کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان آکر بہت زیادہ پیار ملا، پاکستان ایک خوبصورت اور پر امن ملک ہے جبکہ یہاں پر رہنے والے لوگ بہت پیار کرتے ہیں۔

    نوجوان تنویر محمد نے نکاح کی خوشی میں اپنے دوستوں رشتہ داروں کے لیے نجی شادی ہال میں پر تکلف دعوت ولیمہ کا بھی اہتمام کیا۔

  • جائیداد تنازع پر باپ نے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا

    جائیداد تنازع پر باپ نے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا

    کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں غلام شبیر نامی شخص نے فائرنگ کرکے سگے بیٹے عابد اور بہو نسرین کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول جوڑے کے درمیان جائیداد کے معاملے اور دیگر خاندانی تنازعات کے حوالے سے جھگڑا چلا آرہا تھا۔

    مقتولین عابد اور نسرین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی، واقعے کا مقدمہ تھانہ سٹی سرور شہید میں درج کیا لیا گیا اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کوٹ ادو: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا غیرت کے نام پر قتل

    کوٹ ادو: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا غیرت کے نام پر قتل

    کوٹ ادو : پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کا غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سانواں میں غیرت کے نام پر شادی شدہ جوڑے کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے شازیہ اور طارق نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور خاتون نے اپنی پسند سے دوسری شادی کے لیے پہلے شوہر سے تنسیخ نکاح کروایا تھا۔

    حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی، والد اورسابقہ شوہرنے گھرمیں گھس کرفائرنگ کی۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    آر پی او سجادحسن خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

  • مدرسے میں پٹاخہ ہاتھ میں پھٹنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

    مدرسے میں پٹاخہ ہاتھ میں پھٹنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

    کوٹ ادو : مدرسے میں پٹاخہ ہاتھ میں پھٹنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا پٹاخہ ہاتھ میں رکھ کر کھیل رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید کے ایک مدرسے میں مبینہ طور پر پٹاخہ پھٹنے سے 13 سالہ طالبعلم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مرنے والا 13 سالہ صائم دیگر طالبعلموں کیساتھ پٹاخوں کیساتھ کھیل رہا تھا،اس دوران صائم کے ہاتھ میں ہی پٹاخہ پھٹ گیا، جس کے باعث بچے کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔

    تھانہ سٹی چوک سرور شہید پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مرنے والے طالبعلم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیا گیا ہے۔

    چوک سرورشہید میں پٹاخے سے بچہ جاں بحق ہونے کے معاملے پر سٹی پولیس کی جانب سے قتل کو غلط رنگ دینے پر ورثا اور انجمن تاجران نے احتجاج کیا۔

    ورثا نے لاش رکھ کرایس ایچ اوتھانہ سٹی سرورشہید کیخلاف شدیداحتجاج کیا ، انجمن تاجران نے اعلان کیا کہ انصاف نہ ملاتوکل شٹرڈاؤن احتجاج کیاجائےگا۔

  • کوٹ ادو:  تیز رفتار بس نے گدھا گاڑی کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

    کوٹ ادو: تیز رفتار بس نے گدھا گاڑی کو روند ڈالا، 5 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

    کوٹ ادو : سناواں کے قریب تیزرفتار بس نے گدھا گاڑی کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں سناواں کے قریب بس نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے، گدھا گاڑی پر سوار افراد مزدوری کیلئے جا رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد مسافر بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے تاہم حادثے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

  • کوٹ ادو : گھر میں بنی کباڑ کی دکان میں دھماکا،  6  افراد جاں بحق

    کوٹ ادو : گھر میں بنی کباڑ کی دکان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق

    کوٹ ادو : پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں ایک گھر میں بنی کباڑ کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر کوٹ ادو کے علاقے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں گھر میں بنائی کباڑ کی دکان میں دھماکا ہوا۔

    دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 38 سالہ بلال ،30 سالہ اقبال،40 سالہ حسینہ مائی، 28 سالہ شانو مائی، 4 سالہ سعدیہ بی بی، 3 سالہ فرحان شامل ہیں۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکورٹی ایجنسیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم فوری طور پر دھماکےکی نوعیت کا پتہ نہ چل سکا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کوٹ ادوکےعلاقے دائرہ دین پناہ میں گھرمیں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی اوڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب نے ڈی پی اومظفرگڑھ کوواقعہ کی ہرپہلو سےانکوائری کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے اصل حقائق سامنے لاتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور پولیس ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

  • سردی میں آگ جلانے کیلئے فصل کے پتے جمع کرنے پر کسان قتل

    کوٹ ادو: سردی میں آگ جلانے کیلئے فصل کے پتےجمع کرنے پر کسان کو قتل کردیا گیا ، کھیت کے مالک سمیت 6ملزمان نے کسان پر چھری کے وار کرکے گولی مار دی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں سردی میں آگ جلانے کیلئے فصل کے پتےجمع کرنے پر کسان کو قتل کردیا۔

    تھانہ قصبہ گجرات کے علاقےمیں کسان سوکھے پتے اکھٹے کر رہا تھا کہ کھیت کے مالک سمیت 6 ملزمان نے کسان پر تشدد کیا اور چھری کے وار کرکے گولی مار دی۔

    ملزمان نے گنے کی فصل کے سوکھے پتے اٹھانے پر مخالف کسان کو قتل کیا تاہم گجرات پولیس کےموقع پر پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

  • جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے  15 سالہ لڑکے کو جلا ڈالا

    جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے 15 سالہ لڑکے کو جلا ڈالا

    کوٹ ادو: جعلی پیر نے جن نکالنے کے بہانے پندرہ سالہ لڑکے پر تشدد کرکے اس کا چہرہ ابلتے تیل والی کڑاہی میں جھلسا دیا، جس کے بعد  بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد پیرفرار  ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں محمود کوٹ کا رہائشی مختیار اپنے بیٹے کو دم کروانے کے لئے عبدالغار کے پاس لیکر گیا ، جعلی پیر  بچے کو علیحدہ کمرے میں لے گیا اور ایک گھنٹہ بعد بیہوش بچہ ورثاء کے حوالے کردیا۔

    جعلی پیر بچے کا منہ ابلتے تیل والی کڑاہی میں جھلساتا رہا اور بیہوش ہونے پر ورثاء کے حوالےکر دیا ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کمسن بچہ چند گھنٹوں بعد جابحق ہوگیا۔

    واقعے کے بعد جعلی پیر ورثاء کو دھمکاتا رہا کہ اگر کسی کو بتایا توجن تمہارے گھر بھیج دوں گا اور فرار ہوگیا۔

    پولیس تھانہ محمود کوٹ کو ورثاء کی جانب سے درخواست دے دی گئی، جس پر تھانہ محمود کوٹ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ، جعلی پیرغفار شاہ کے خلاف دفعہ 302 کے تحت بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق جعلی پیر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں بہت جلد جیل کی سلاخوں میں ہوگا۔