Tag: کوٹ لکھپت

  • جیل میں خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی

    جیل میں خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی

    لاہور: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

    کوٹ لکھپت جیل ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ خدیجہ شاہ 30 تاریخ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    یاد رہے کہ 24 مئی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے اندر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کے لیے 7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    بدھ کو عدالت میں پیشی کے موقع پر انھیں دو گھنٹے تک قیدیوں کے لیے مخصوص وین میں رکھا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے شکایت کی تھی کہ انھیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے، اور وہ دمہ کی مریضہ ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 7 دن کے ریمانڈ پر جیل روانہ

    معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے 23 مئی منگل کو جناح ہاؤس حملے کے کیس میں خود گرفتاری پیش کی تھی۔

  • کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت ناساز

    کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت ناساز

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں قید کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی، ڈاکٹر نےمکمل آرام کی ہدایت کردی ہے، وہ العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح کوٹ لکھپت جیل میں ناشتے کے بعد ناسازی طبع کی شکایت پر نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، معائنے کے نتیجے میں ان کے گلے میں انفیکشن کی شکایت پائی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سا بق وزیر اعظم نواز شریف کے سر میں درد اور معمولی بخار کی شکایت تھی، صبح انہوں نے اپنے گھر سے آیا ہوا ناشتہ تناول کیا تھا۔

    طبی معائنے میں نواز شریف کا بلڈ پریشر بالکل ٹھیک پایا گیا اور ان کے قلب کی کارکردگی بھی معمول کے مطابق تھی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف عارضہ قلب کے مریض ہیں اور لند ن میں کچھ عرصہ زیرِ علاج بھی رہے ہیں۔

    معائنے کے بعد نوازشریف کومکمل آرام اورپرہیزکی ہدایات دی گئیں ہیں۔ خیال رہے کہ نواز شریف قید با مشقت کاٹ رہے ہیں ، اور جیل حکام کی جانب سے انہیں محض ان کے وارڈ کی صفائی کی مشقت پر معمور کیا گیاہے۔

    نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، انہیں ان کی درخواست پر اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں اہل ِ خانہ سےملاقات اور گھر کے کھانے کی سہولت میسر ہے۔ اس کے علاوہ انہیں جیل میں بنیادی سہولیات بھی میسر ہیں جن میں بمیز، 3 کرسیاں، گدا، اخبار اور دیگر ضروری چیزیں شامل ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نے العزیزیہ ریفرنس میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس پر عدالت کی جانب سے ان کی درخواست کو سماعت کے لیے دس روز میں مقرر کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔

  • حساس ادارے نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

    حساس ادارے نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا

       لاہور: حساس ادارے نے کوٹ لکھپت جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، ملحقہ کالونی سے دوخواتین سمیت 3 دہشتگرد حراست میں لے لئے۔

     حساس ادارے نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے ملحقہ فرید کالونی میں چھاپہ مارا، اس دوران دو خواتین اور ایک نوجوان کو حراست میں لے کر ملزمان سے دو لیپ ٹاپ، آرمی جیکٹ اور لانگ شوز برآمد کر لئے، مشتبہ افراد سے دو راکٹ لاؤنچر، تیر کمان، فوج کی وردیاں، سی سی ٹی وی کیمرے، بم بنانے اور ڈی فیوز کرنے کا سامان، کوٹ لکھپت جیل کا نقشہ، موبائل فون اور سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    حساس ادارے نے ملزمان کی کال ٹریس کر کے فرید کالونی میں چھاپہ مارا تھا، ملزمان نے کوٹ لکھپت جیل کی مکمل ریکی کر رکھی تھی اور انہوں نے جیل پر حملہ کرنے والے گروہ کو لاجسٹک سہولت فراہم کرنا تھی،حساس ادارے نے ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے۔

  • لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں4 دہشتگردوں کی پھانسی کےانتظامات مکمل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں4 دہشتگردوں کی پھانسی کےانتظامات مکمل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کاسخت حصار قائم ہے۔

    کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشت گردوں کی پھانسی کے انتظامات کوحتمی شکل دی جارہی ہے،جیل ذرائع کا کہنا ہے ملتان میں حساس ادارے کے دفتر اور چناب آرمی کیمپ پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کامران ، عمر عظیم ، احسان ندیم اور محمد زاہد کے بلیک وارنٹ موصول ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر پھانسی دے دی جائےگی ۔

    کوٹ لکھپت جیل کے اطراف میں دو کلومیٹر تک عام افراد کا داخلہ بند کرکے جیل کی اندرونی سیکورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے مجموعی طور پر جیل اور اطراف کی سیکورٹی کی ذمہ داری فوج کے پاس ہے ۔

    ہری پور میں پرویز مشرف حملہ کیس کےماسٹر مائنڈ نیاز محمدکےبھی ڈیتھ وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں جب کہ پھانسی پشاوریا راولپنڈی کے جیل میں دیئے جانے کاامکان ہے۔ سکھر کے سینٹرل جیل ون میں کالعدم لشکرجھنگوی کےمحمد اعظم اور عطااللہ سمیت چار دہشت گردوں کو تئیس دسمبر کو پھانسی دیئےجانے کی توقع ہے۔

  • مزید چار دہشت گردوں کو جلد پھانسی دینے کا امکان

    مزید چار دہشت گردوں کو جلد پھانسی دینے کا امکان

    کراچی : سانحہ پشاور میں ایک سو تیس سے زائد بچوں کی شہادت نے اندھے قانون کو زندہ کر دیا۔ اب تک چھ مجرم تختہ دار پر لٹکائے جا چکے ہیں۔

    فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں پرویز مشرف پرحملے میں ملوث عقیل عرف ڈاکٹرعثمان اورارشد محمود کوپھانسی دیئےجانےکےبعدسزائےموت کے مزید چار مجرموں راشد ٹیپو، زبیر احمد، اخلاص عرف روسی اور غلام سرور کو بھی فیصل آباد سینٹرل جیل میں پھانسی دیدی گئی۔

    کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید مجرموں کامران، عظیم، ندیم اور محمد زاہد کےڈیتھ وارنٹ جیل حکام کو موصول ہوگئے۔ چاروں مجرموں کی پھانسی ڈیتھ وارنٹ نہ ہونےپر مؤخرکی گئی تھی۔

    سکھرجیل میں قید سزائےموت کے دو قیدیوں نے اپنی سزائے موت سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ہے جس کی سماعت بائیس دسمبر کو ہوگی۔ دونوں مجرموں کےڈیتھ وارنٹس جاری ہوچکےہیں۔

    سکھرسینٹرل جیل ون میں کالعدم لشکر جھنگوی کے محمد اعظم اور عطااللہ سمیت چار دہشت گردوں کو تئیس دسمبر کو پھانسی دی جانی ہے۔ بہاولپور جیل میں قید کالعدم تنظیم کے نواز محمد سمیت چار دہشت گردوں کو بھی جلد پھانسی دیئےجانےکاامکان ہے۔