Tag: کوٹ لکھپت جیل

  • کسی کو برا لگے یا اچھا بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں، شاہ محمود قریشی

    کسی کو برا لگے یا اچھا بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں، شاہ محمود قریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کسی کو برا لگے یا اچھا بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو برا لگےیا اچھابانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہیں ،بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیےبغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو غدار ، غدار کہنا بند ہونا چاہیے ، محمود خان اچکزئی آئین کی بالا دستی چاہتےہیں،بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

    رہنما پاکستان تحریک انصاف نے گولڈ میڈل کی جیت پر ارشد ندیم ، اُن کے گھر والوں اور قوم کو مبارک باد دی۔

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے معاہدے پر عمل درآمد ہو، حکومت ایک طرف جماعت اسلامی کیساتھ معاہدہ کررہی ہے اور دوسری طرف بجلی کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ خدا کے واسطے اس ملک کے ساتھ غدار غدار کھیلنا بند کریں۔

  • رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رہائی کی منتظر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہوگئی ہے جس پر جیل حکام انہیں فوری طور پر پولیس سروس اسپتال لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ لاہور ہاٸی کورٹ نے آج پی ٹی آٸی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی نظر بندی کا نوٹی فیکیشن معطل کرتے ہوٸے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: رہنما پی ٹی آٸی ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوری رہا کرنے کا حکم

    ادھر ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ نظر بندی احکامات کو لاہور ہائیکورٹ سے معطل کرانے کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا نہیں کیا گیا ہے جبکہ رہائی پانے والی 14 خواتین کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایڈووکیٹ مہرمحمد ارشد نے بتایا کہ گرفتار خواتین کو تھانہ چوہنگ لے جایا جاچکا ہے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کا لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، بڑا اعلان

    وزیر اعظم شہباز شریف کا لاہور میں کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، بڑا اعلان

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انھوں نے پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اتوار کو میاں شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، وزیر اعظم نے نیب کی اس بیرک کا بھی دورہ کیا جہاں انھیں رکھا گیا تھا۔

    شہباز شریف نے جیلوں میں سہولتوں میں اضافے، اسکول، ڈسپنری بہتر کرنے کی ہدایت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے جیل کے اندر موجود اسپتال اور لنگر خانے کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر آئی جی جیل، آئی جی پنجاب، چیف سیکریٹری اور کمشنر لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے جیل انتظامیہ سے ملاقات میں قیدیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اردلی اور دیگر قیدیوں سے بھی ملاقات کی۔

    دریں اثنا، وزیر اعظم نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، جو جیلوں میں قیدیوں کی سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی، اس کمیٹی میں چاروں صوبوں کے افسران شامل ہوں گے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سزا پوری کرنے والے قیدی کو اچھا شہری بنانا حکومتی فرائض میں شامل ہے، انھوں نے قیدیوں کی ہنر سازی کے لیے بھی دستیاب ذرائع کو استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔

  • شہبازشریف کوکوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی

    شہبازشریف کوکوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کوکوٹ لکھپت جیل میں کوروناویکسین کی پہلی ڈوزلگادی گئی، دوسری ڈوز21دن بعد لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے حکم کے بعد اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو کورونا ویکسین لگانے کیلئے ایم ایس جناح اسپتال سمیت دیگر ڈاکٹرز کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔

    جناح اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوزلگائی جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز21دن بعدلگائی جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں شہباز شریف کو میڈیکل رپورٹ دینے اور کورونا ویکسین لگوانے کے لیے دو روز میں انتظامات کرنے کا حکم دیا تھا۔

    شہباز شریف نے کہا تھا اس سال میں 70سال کا ہو جاؤں گا، کوروناویکسین لگوانےکامیرابھی حق ہے۔

  • ڈینئل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی اجازت

    ڈینئل پرل قتل کیس کے مرکزی ملزم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی اجازت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنےکی اجازت دیتے علاج کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

    ایڈیشنل اےجی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے پنجاب منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ، جس پرجسٹس عمر عطا بندیال نے کہا جی او آ ر بھی ہائی سیکورٹی علاقہ ہے ، پنجاب حکومت عدالتی احکامات پر افراد کو سہولتیں فراہم کرے، ان افراد کی رہائی کے بعد لگاتار حراست پرعدالت مطمئن نہیں۔

    ایڈیشنل اےجی پنجاب کا کہنا تھا کہ احمد عمر شیخ کو جیل ملازمین کی کالونی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا جیل حدود میں ہی رکھنا ہےتوپھر مہلت کیوں مانگ رہےہیں ؟ بتائیں احمد عمر کو کب پنجاب میں منتقل کریں گے۔

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے میں احمد عمر شیخ کومنتقل کر دیں گے ، وکیل احمد عمر شیخ کا کہنا تھا کہ جیل کی حدود تو جیل ہوتی ہے آنا جانا مشکل ہوگا، عادل شیخ بیمار ہے اس کو علاج کی ضرورت ہے۔

    سپریم کورٹ نے عمرشیخ کو علاج کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی ،صوبائی حکومتوں سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹس چیمبرز میں طلب کرلی۔

    سپریم کورٹ نے ملزم عمر شیخ کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنےکی اجازت دیتے آئندہ سماعت پرچیف سیکریٹری پنجاب کو بھی طلب کرلیا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2ہفتوں کےلئے ملتوی کردی۔

  • حمزہ شہباز کی رہائی، مریم نواز کا اعلان

    حمزہ شہباز کی رہائی، مریم نواز کا اعلان

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حمزہ شہباز کی جیل سے رہائی کے موقع پر خود جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ کل صوبائی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے موقع پر مریم نواز خود استقبال کے لیے جائیں گی۔

    حمزہ شہباز کو کل 2 بجے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے حمزہ شہباز کے بھرپور استقبال کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز براستہ کچا جیل روڈ ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ جائیں گے، ان کا مختلف استقبالی کیمپس کے ذریعے بھرپور استقبال کیا جائے گا، اور وہ ایک ریلی کی صورت میں جیل سے رہائش گاہ جائیں گے۔

    حمزہ شہباز کی رہائی

    گزشتہ روز احتساب عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی کے روبکار جاری کر دیے تھے۔ احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کا ایک کروڑ روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کروایا گیا تھا، جس کے لیے ولید احمد اور مسعود اختر خان نے گواہی دی۔

    یاد رہے کہ حمزہ شہباز کی 2020 میں لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت منظور کی تھی، تاہم آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری اور ضمانت نہ ہونے پر رمضان شوگر مل کیس میں ضمانتی مچلکہ جمع نہیں کروایا گیا تھا جو گزشتہ روز جمع کروایا گیا۔

  • شہباز شریف کو جیل میں بستر، ٹیبل اور کرسی کی فراہمی کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ

    شہباز شریف کو جیل میں بستر، ٹیبل اور کرسی کی فراہمی کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ

    لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جیل میں بستر فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی، اپوزیشن لیڈر کو بیڈ، ٹیبل اور کرسی فراہم کر دی گئی۔

    جیل رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے حکم پر کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کو بیڈ، ٹیبل اور کرسی فراہم کر دی گئی، عدالت نے جیل حکام کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی، درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کی۔

    دریں اثنا، احتساب عدالت میں شہباز شریف کی جیل میں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اس سلسلے میں نیب سے رپورٹ طلب کر لی۔

    احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ رپورٹ کیوں جمع نہیں ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، آئندہ سماعت پر جواب جمع کروا دیں گے۔

    عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا پر سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی، فاضل جج نے شہباز شریف کے ایسوسی ایٹ وکیل کو کہا کہ شہباز شریف پیشی پر کمرہ عدالت میں پریس کانفرنس شروع کر دیتے ہیں جس سے عدالتی وقت برباد ہوتا ہے، ہم اس کیس کو بہت باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔

    فاضل جج کا کہنا تھا کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ کو سمجھا دیا ہے کہ اب شہباز شریف یہاں صرف کیس سے متعلق ہی بات کریں کیوں کہ ہر بار پیشی پر دو تین گھنٹے ضایع ہو جاتے ہیں۔

    عدالت نے تحفظات کا اظہار کیا کہ کرونا وائرس کا بھی ڈر ہے، ہر پیشی پر کمرہ عدالت کو بھر دیا جاتا ہے، اللہ نہ کرے کسی ایک کو کرونا ہو گیا تو پوری عدالت متاثر ہوگی۔

  • بلاول کی شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کی خواہش

    بلاول کی شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کی خواہش

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جیل میں شہباز شریف سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں کل ملنے کے لیے درخواست دے دی ہے، حکومتی ذرائع نے بلاول بھٹو کی درخواست کی تصدیق کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آج کا جلسہ لاہوریوں نے مسترد کر دیا، اس حوالے سے ملاقات میں پی ڈی ایم کے مستقبل کے بارے میں بھی گفتگو کی جائے گی، جب کہ حکومت کے خلاف تحریک کے لائحہ عمل کے لیے بھی مشاورت ہوگی۔

    پی ڈی ایم جلسے میں شدید بدنظمی، متعدد اہم رہنماؤں کو اسٹیج پر جانے سے روک دیا گیا

    پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بھی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے، بتایا گیا کہ آئی جی جیل خانہ جات کو درخواست دے دی گئی ہے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے وقت کا تعین جیل انتظامیہ کے مطابق ہوگا۔

    خیال رہے کہ آج گیارہ جماعتیں بھی ایک میدان بھرنے میں ناکام رہیں، ن لیگ اپنے گڑھ میں ہی لوگوں کو نکالنے میں ناکام رہی، کہا جا رہا ہے کہ جس شہر میں 13 ایم این ایز ہوں وہاں تو عوامی سمندر ہونا چاہیے تھا۔

    جلسے کی تعداد کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق جلسے میں 8 ہزار سے ساڑھے 8 ہزار لوگ موجود ہیں، اسپیشل برانچ کے مطابق ساڑھے 9 ہزار سے 10 ہزار لوگ موجود ہیں، جب کہ آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 9 ہزار سے 10 ہزار افراد موجود ہیں۔

  • حمزہ شہباز گھر یا جیل کا کھانا کھائیں گے؟ عدالتی حکم جاری

    حمزہ شہباز گھر یا جیل کا کھانا کھائیں گے؟ عدالتی حکم جاری

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما حمزہ شہباز جیل میں گھر یا جیل کا کھانا کھائیں گے، اس سلسلے میں احتساب عدالت نے اپنا فرمان جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی جیل میں گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

    احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کو حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دیتی ہے۔

    احتساب عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

    جج نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ کس قانون کے تحت گھر کا کھانا دینے سے منع کرتا ہے، عدالت حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

    اسپتال منتقلی کی حمزہ شہباز کی درخواست مسترد ہو گئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کے دوران پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی تھی، انھیں پیٹ میں درد اور قے کی شکایات تھیں، ٹیسٹ کرائے گئے تو حمزہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو کرونا ہونے پر اتفاق اسپتال منتقلی کی درخواست دی گئی تھی، تاہم صوبائی محکمہ داخلہ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

  • شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

    شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے بعد انھیں جیل میں کرسی، میٹرس،ٹیبل اور گھرسے کھانا،ادویات لانے کی اجازت ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، شہباز شریف کو جیل میں کرسی، میٹرس،ٹیبل اور گھرسے کھانا،ادویات لانے کی اجازت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ جیل رولز1978 کے تحت کیا گیا۔

    گذشتہ روز احتساب عدالت نے شہباز شریف کو قانون کے مطابق جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا انہیں میٹریس، کرسی ، گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، شہباز شریف کو 27اکتوبر تک کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔