Tag: کوٹ مومن

  • شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، ساس، سسر کو قتل کر دیا

    شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، ساس، سسر کو قتل کر دیا

    سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی، ساس اور سسر کو قتل کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا شہر میں تھانہ کوٹ مومن کے علاقے نواں لوک میں پیش آیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شبیر نے بیوی کے ساتھ ساس سسر کو بھی گولیاں مار کر قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم شبیر کی فائرنگ سے 2 افراد اور بھی زخمی ہوئے، جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی بیوی خلع کے لیے عدالت گئی تھی، شوہر نے اس پر فائرنگ کر دی۔

    لالچ میں اندھے داماد نے ساس کو گولی مار دی

    آر پی او نے ڈی پی او سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں، قبل ازیں سرگودھا ایس پی انوسٹی گیشن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے، بتایا گیا کہ ملزم شبیر نے گھریلو رنجش پر اپنی بیوی مصباح، ساس فاطمہ اور سسر محمد انار کو قتل کیا۔

    گزشتہ ماہ پنجاب کے شہر پاکپتن کے علاقے امین کوٹ میں بھی لالچ میں اندھے داماد نے اپنی ساس کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، کلیانہ پولیس نے ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

  • معیشت کی ذبوں حالی کا سوال نااہل کرنے والوں سے پوچھیں، نواز شریف

    معیشت کی ذبوں حالی کا سوال نااہل کرنے والوں سے پوچھیں، نواز شریف

    سرگودھا : سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نااہلی کے فیصلے کو عوام نے مسترد کردیا ہے اب ایسا نہیں ہوگا کہ عوام اہل کر کے بھیجیں اور تم نااہل کردو، عوام نے ان سازشیوں کو مسترد کردیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ مومن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام  نے نواز شریف کو اہل کر کے اسمبلی میں بھیجا تھا لیکن چند لوگوں نے اسے نااہل قرار دے دیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا.

    عدلیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے نااہلی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے اور آج کوٹ مومن کے اس جم غفیر نے بھی فیصلے کے خلاف اپنا ریفرنڈم دے دیا ہے اور عوام کا فیصلہ ہی ماننا ہوگا.

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر یہ سوال اُٹھایا کہ یہ کیسا مذاق ہے کہ ایک اقامے  پر وزیر اعظم کو نااہل کر دیں اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر حکومت سے ہی باہر کردیا جائے، کیا یہ درست فیصلہ تھا؟ جس پر جلسے کے شرکاء نے منفی میں جواب میں دیا.

    انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے لاڈلوں کو مسترد کر دیا ہے اور آئندہ الیکشن میں لاڈلے کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی اور پاکستان کی باشعور عوام آج بھی مسلیم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہے.

    سربراہ مسلم لیگ نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر روپے کی قدر گر رہی ہے تو شاہد خاقان سے نہیں اس فیصلے سے پوچھو اور اگراسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے تو شاہد خاقان سے نہیں اس فیصلے سے پوچھو، ملک میں مہنگائی آئی ہے تو اس فیصلے سے پوچھو.

    انہوں نے کہا کہ سازشی کون ہیں عوام سے پوچھو تو یہی جواب ملے گا کہ لاڈلے کے علاوہ کون ہو سکتا ہے، لاڈلہ مانتا ہے کہ میری بھی آف شور کمپنی موجود تھی، راشد خان کو پیسے میں نے بھیجے، نیازی سروسزمیری تھی لیکن ان اعترافات کے باوجود سپریم کورٹ کا محترم بینچ لاڈلے کو کہتا ہے کہ نہیں نہیں نیازی، تو ایسا نہیں ہے.

     

  • نوازشریف آج کوٹ مومن میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    نوازشریف آج کوٹ مومن میں جلسہ عام سےخطاب کریں گے

    کوٹ مومن: مسلم لیگ ن کے صدر نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف آج کوٹ مومن میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، نااہل وزیراعظم نوازشریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن سرگودھا نے جلسہ کوٹ مومن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، جلسہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

    جلسہ گاہ میں 20 فٹ اونچا 40 فٹ لمبا اسٹیج تیارکرلیا گیا ہے جبکہ نوازشریف ، شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہبازسمیت دیگر رہنماؤں کی تصاویر لگا دی گئی ہیں

    مسلم لیگ ن کے جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

    وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹرمحسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ کوٹ مومن میاں نوازشریف کا جلسہ پاکستان کے لیے پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، لوگ نوازشریف کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔


    پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رُکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا، نواز شریف


    یاد رہے کہ تین روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ خفیہ راستوں، غیرقانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کا راستہ نہ روکا جائے، پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جےیو آئی کا بینظیر بھٹوکی برسی پرلاڑکانہ بندکرنےکااعلان

    جےیو آئی کا بینظیر بھٹوکی برسی پرلاڑکانہ بندکرنےکااعلان

    کراچی: جے یو آئی نے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ستائیس دسمبر کو گڑھی خدا بخش جانے والے راستے سیل کر نے کا اعلان کر دیا۔

    ،جے یو آئی کی کال پر ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی شہید ڈاکٹر خالد محمود سو مرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے بیٹے ناصر محمود سو مرو کا کہنا تھا خالد محمود سو مرو کی شہادت کے بعد سندھ حکومت کاکوئی نمائندہ تعزیت کے لیے نہیں آیا اور نہ ہی کسی نے رابطہ کیا، ان کا کہنا تھا سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔

          جمعیت علما ئے اسلا م( ف ) کی جانب سے ملک کے بیشتر شہروں میں مولانا فضل الرحمان پر حملے اور خالد سومرو کے قتل کے خلاف مظا ہرے کئے گئے اسلام آباد مظا ہرے کی قیا دت عبدالغفور حیدری نے کی مو لانا عند الغفور حیدری نے مطا لبہ کیا کہ دونوں واقعات میں ملو ث ملزمان کو بے نقاب کیاجائے، لا ہور میں سینیٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے خلاف مال روڈ پر مسجد شہدا کے باہر مظا ہرہ کیا گیا۔

    احتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا ،عمرکوٹ، جعفر آباد ،مٹھی، پشاور ،میر پور خاص ،سکھر ،شکار پور، سانگھڑ ، نوابشاہ ، سکھر ، نو شہرو فیروز اور لاڑکانہ میں بھی کا رکنوں نے مظا ہرے کئے جے یو آئی ف سندھ کے رہنما وں نے اعلان کیا کہ وہ ستائیس دسمبر بے نظیر شہید کی برسی کے موقع پر سندھ سمیت لاڑکانہ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنا دیکر شاہراہوں کو بند کیا جائیگا۔

    دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، لاڑکانہ میں جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کی تفتیش کے دوران پولیس نے دو اہم ملزمان سمیت بارہ افراد کو ریر حراست لے لیا۔ملزمان کا تعلق لاڑکانہ کے علاقے وارہا سے ہے۔ مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے اور ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہر ے کئے گئے۔

  • ڈاکٹرخالد سومروکا قتل حکومت کی ناکامی ہے،سراج الحق

    ڈاکٹرخالد سومروکا قتل حکومت کی ناکامی ہے،سراج الحق

    کوٹ مومن:مولانا ڈاکٹرخالد محمود سومروکا قتل حکومت کی ناکامی ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، یہ بات امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کوٹ مومن میں مقامی سیاسی رہنماء لیاقت علی وڑائچ کی جماعت اسلامی میں شمولیت اور حلف برداری کے بعد سیال موڑ سروس ایریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ دھرنے اور جلسے تحریک انصاف کا جمہوری حق ہیں،اگر آج کے جلسے میں حکومت کی جانب سے پرتشدد کارروائی کی گئی تو ملکی حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت اور تحریک انصاف میں مصالحت کی کوشش میں مصروف ہیں امید ہے جلد اچھی پیش رفت ہوگی ۔سراج الحق نے کہا کہ  خیبر پختونخواہ میں تعلیم ،صحت اور پٹواری تھانہ کلچر میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔