Tag: کوچنگ

  • نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے لیے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے لیے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو پھر سے اپنے کوچنگ پینل کا حصہ بنا لیا ہے، وہ دورہ بنگلہ دیش میں کیوی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلی ہیں، سابق پاکستانی کوچ کیویز کو اسپن بولنگ کے گر سکھائیں گے، وہ بنگلہ دیش میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق مایہ ناز آف اسپنر کو دورہ بنگلا دیش کے لیے کوچنگ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جہاں وہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تو مہمان ٹیم نے انھیں کوچنگ کے لیے منتخب کیا تھا۔

    اس سال نومبر، دسمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش شیڈول ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

  • پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے شعیب ملک کا اہم بیان

    پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے شعیب ملک کا اہم بیان

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ وہ مستقبل میں کبھی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کے حوالے سے تصور بھی نہیں کر سکتے۔

    ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی، اہلیہ ، بیٹے اور کرکٹ کے حوالے سے بات کی۔

    ایک سیگمنٹ میں میزبان نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کھیلنے میں مزا آتا ہے یا ون ڈے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اس دروان ٹی ٹوئنٹی کھیلنے میں بہت مزا آرہا ہے اگر آج سے 10 سال پہلے یہ سوال پوچھا جاتا تو میرا جواب ون ڈے ہوتا۔

    مستقبل میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کئے حوالے سے شعیب ملک نے 2 ٹوک انداز میں جواب دیا میں کبھی بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ نہیں کروں گا۔

    آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ میرا کوچنگ والا مزاج نہیں ہے، میں ہمیشہ وہ کرتا ہوں جو میرا دل کرتا ہے، لیکن میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا کہ میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کروں، اس وقت اس سوال کے جواب میں، میں اتنا ہی کہوں گا کہ 1 فیصد بھی امکان نہیں ہ میں پاکستانی ٹیم کو کوچ کروں۔

    ایک سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو کرکٹر بننے پر کبھی مجبور نہیں کروں گا، میری یہ خواہش ہے میں اذہان کو قرآن حافظ بننا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں وہ پڑھے اور سب کی عزت کرے اس کے علاوہ اس کا وہ بننے کا دل کرتا ہے اسی وہی کرنے دوں گا۔

    ٹیم سے ڈراپ ہونے کے سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا نہ میں نے ایسا کبھی سوچا ہے کہ مجھے بابر اعظم نے ڈراپ کیا، ہمارے درمیان ایک بہترین رشتہ ہے۔

  • پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہو گی، عاقب جاوید

    پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہو گی، عاقب جاوید

    سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پہلے آن لائن شاپنگ ہوتی تھی اب کوچنگ ہوگی۔

    نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتیئ ہوئے سابق فاسٹ بولر نے مکلی آرتھر کی متوقع ہیڈ کوچ کی تقرری اور آن لائن کوچنگ کے آئیڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    عاقب جاوید نے کہا کہ یہ آئیڈیا میری سمجھ سے باہر ہے، میں نے آج تک آن لائن کوچنگ کے حوالے سے کبھی نہیں سنا، لیکن چلیں یہ نسخہ بھی آزما کے دیکھ لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں فل ٹائم کوچ سے کچھ نہیں ہوتا آن لائن کوچنگ کا آئیڈیا کیسے کامیاب ہوسکتا ہے، یہ ایک جذباتی فیصلہ ہے جو مجھے پسند نہیں آیا۔

    عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اگر مکی ارٓتھر اتنے اہم ہوتے تو کسی نیشنل ٹیم کے ساتھ بھی اس وقت کوچ ہوتے، لیکن وہ ڈربی شائر جیسی کاؤنٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہیں۔

  • کوچ اور سلیکٹر میں سے کسی ایک عہدے کو منتخب کرنا پڑا، تو استخارہ کروں گا: مصباح الحق

    کوچ اور سلیکٹر میں سے کسی ایک عہدے کو منتخب کرنا پڑا، تو استخارہ کروں گا: مصباح الحق

    لاہور: پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ کوچنگ اور سلیکشن کمیٹی سے کسی ایک کومنتخب کرنا پڑا، تو استخارہ کروں گا.

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ کی ذمے داری نبھانے والے مصباح الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شخص کو ہیڈ کوچ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینے کے حامی ہیں.

    انھوں نے کہا کہ اگر ہیڈ کوچ ہی نے ٹیم منتخب کی ہوگی، تو وہ خراب کارکردگی کا جواب دہ ہوگا. البتہ میں نے ابھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے لئے اپلائی نہیں کیا، میرے کوچ بننے کی صرف افواہیں ہیں.

    پاکستان کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنانے والے مصباح نے کہا کہ کپتان کے بارے میں فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے، تمام فارمیٹ کا ایک کپتان بھی ہوسکتا ہے اور الگ الگ کپتان بھی ہوسکتے ہیں.

    مزید پڑھیں: مصباح الحق کی کامیابی کے پیچھے موجود شخص کا انتقال، سابق کپتان غمزدہ

    پوری توجہ کیمپ ہے، کوشش ہوگی کیمپ سےکھلاڑی بہتراندازمیں خود کو تیار کرسکیں، سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لیول 2 کوچنگ کورس کررکھا ہے، ڈومسیٹک میں کوچنگ بھی کی، وہ تجربہ یہاں‌ کام آیا.

  • مکی آرتھر ورلڈ چیمپین انگلینڈ کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

    مکی آرتھر ورلڈ چیمپین انگلینڈ کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل

    کراچی: پاکستان کرکٹ‌ ٹیم کے ہیڈ‌ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ چیمپین ٹیم کا کوچ بننے کا ارادہ باندھ لیا.

    تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑمیں شامل ہوگئے ہیں‌اور چند حلقو ں‌کی جانب سے انھیں فیورٹ تصور کیا جارہا ہے.

    اس وقت آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز کی سیریز جاری ہے، انگلش ٹیم کے موجودہ کوچ ٹریوربیلس کےعہدہ کی مدت ایشزکے بعد ختم ہوجائے گی۔

    برطانوی میڈیاکےمطابق انگلش ٹیم کی کوچنگ کے لئےشارٹ لسٹ کردہ تین امیدواروں میں مکی آرتھر بھی شامل ہیں، باقی دو  ناموں میں اوٹس گبسن اور گیری کرسٹن شامل ہیں۔ 

    مزید پڑھیں: ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے شاداب خان کا نام ٹی ٹوینٹی کپتان کیلئے تجویز کردیا

    خیال رہے کہ مکی آرتھر کو  دو ہزار سولہ میں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سونپی گئیں تھی۔ اس سے قبل مکی آرتھر جنوبی افریقا اور آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔

    ان کی کوچنگ میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیتی اور ٹی 20 میں نمبر ون کی پوزیشن حاصل کی، البتہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں پاکستان اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ ورلڈ کپ 2019 میں بھی کارکردگی اوسط درجے کی رہی۔

  • کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں‌ دلچسپی ظاہر کردی

    کرکٹ لیجنڈ یونس خان نے انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ میں‌ دلچسپی ظاہر کردی

    کراچی: پاکستانی تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز یونس خان نے انڈر 19 قومی ٹیم کی کوچنگ میں‌ دل چسپی ظاہر کردی.

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ لیجنڈ نے کہا ہے کہ اگر انھیں یہ پیش کش ہوئی، تو وہ اسے اپنے لیے اعزاز سمجھیں‌ گے.

    پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں‌ سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے یونس خیال نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر انھیں نوجوان کھلاڑیوں‌ کی کوچنگ کا موقع ملا، تو یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہوگا اور وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں‌ کا اظہار کریں‌ گے.

    یاد رہے، پاکستانی جونیئر ٹیم نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں‌ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور تیسری پوزیشن اپنے نام کی، البتہ قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف 203 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچ کی تبدیلی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا.یاد رہے کہ قومی انڈر 19 ٹیم کے موجودہ کوچ منصوررانا جبکہ ندیم خان ٹیم کے منیجر ہیں.

    انڈر19کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کرلی

    چند حلقوں‌ کی جانب سے اس ضمن میں‌ یونس خان کو موزوں‌ قرار دیا جارہا ہے. سابق کپتان نے اس ضمن میں‌ اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں‌ اس عہدے کی پیش کش ہوئی، تو انھیں خوشی ہوگی، مگر ہر بار شکست کے بعد تبدیلی کی بات کرنا مناسب نہیں. جب جب ٹیم ہارتی ہے، ایسی باتیں شروع ہوجاتی ہیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • یونس خان افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے‘عاطف مشال

    یونس خان افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے‘عاطف مشال

    کابل:افغان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین عاطف مشال کا کہناہےکہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعد افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال کاکہناہے کہ یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کےلیےرضامند ہوگئے ہیں تاہم اس سلسلے میں ان سےمعاملات طےکرنےکےلیےبات چیت جاری ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ 23اپریل کو یونس خان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ کیریئر کے 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیاتھا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والےپاکستان کے پہلے اوردنیا کے 13 بیٹسمین ہیں۔


    یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


    پاکستان کےساتھ کرکٹ سیریز کے حوالے سے افغان بورڈ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اس لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتے اور نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی خواہش ہے۔۔


    عمران خان کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں10ہزاررنزکرنےپرمبارکباد


    یاد رہےکہ 24اپریل کو تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزاررنزبنانےپرمبارکباد دی تھی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان پاک ویسٹ انڈیز سیریز کےبعد ریٹائر ہورہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • محمدیوسف افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے خواہشمند

    محمدیوسف افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے خواہشمند

    لاہور: پاکستان ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹسمین محمد یوسف نے افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ انضمام الحق کے مستعفی ہوجانے کے بعد سے افغان ٹیم کوچ کی تلاش میں ہے۔اس سلسلے میں بورڈ نےکئی درخواستیں طلب کی ہیں۔

    افغان بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوچنگ کیلئے پاکستان کے سابق بیٹسمین محمد یوسف نے بھی درخواست جمع کرادی ہے۔

    امید ہے کہ افغان ٹیم کے آفیشلز اور محمد یوسف کے درمیان تمام معاملات طے ہوجائینگے،افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی سے ون ڈے سیریز کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کریگی۔