Tag: کوچ الٹ گئی

  • قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی

    قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی

    کراچی (14 جولائی 2025) شہر قائد کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قیوم آباد چورنگی کے قریب اُلٹنے والی مسافر کوچ کا ڈرائیور دوسری کوچ سے ریس لگاتے ہوئے جا رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ الٹنے سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جبکہ کوچ کو سڑک سے ہٹانے کیلئے مشینری طلب کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد 8 ملزم گرفتار کرلیے گئے جس سے اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

    عزیزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو موٹر سائیکل لفٹرز عمران اور عرفان کو گرفتار کر کے تیموریہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    پولیس آپریشن میں رحمان ڈکیت کا بھتیجا گرفتار

    حیدری پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزم وسیم اور فراز کو گرفتار کرلیا، تیموریہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ میں چار ملزمان قاسم رضا، عمران، طلحہ رضا اور عادل کو گرفتار کر کے نقلی پستول، دو موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کرلی۔

  • نوابشاہ: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، درجنوں زخمی

    نوابشاہ: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، درجنوں زخمی

    نوابشاہ: قومی شاہراہ نرسری اسٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افسوسناس حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہیڈ کوارٹرز اسپتال قاضی احمد منتقل کیا جا رہا ہے۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مسافر کوچ سرگودھا سے کراچی جا رہی تھی۔

    اس سے قبل ہالہ قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ پیش آیا تھا، جب مسافر بس آگ لگنے کے باعث مکمل طور پر جل گئی تھی۔

    چارسدہ موٹروے پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق مسافر بس کار سے ٹکرانے کے بعد بجلی کے پول سے ٹکرائی۔ حادثے کے بعد ٹرانسفارمر اور تاروں سے بس میں آگ لگی، بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے، حادثے کی شکار مسافر بس گھوٹکی سے بھٹ شاہ جارہی تھی۔