Tag: کوچ

  • مردوں کی فٹبال ٹیم کے لیے خاتون کوچ مقرر

    مردوں کی فٹبال ٹیم کے لیے خاتون کوچ مقرر

    دمشق: مشرق وسطیٰ کے جنگ زدہ ملک شام میں مردوں کی فٹبال ٹیم کے لیے خواتین کوچ کا تقرر کردیا گیا جسے ترقی پسند حلقوں میں پذیرائی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

    ماہا جینڈ خود بھی شامی خواتین فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی رہ چکی ہیں۔ ایک میچ میں انجری کے بعد بطور کھلاڑی ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعد انہوں نے بطور کوچ کام شروع کردیا۔

    اب حال ہی میں انہیں شام کے سب سے بڑے فٹبال کلب کی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، اس ٹیم کے لیے وہ بطور اسسٹنٹ کوچ بھی اپنے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

    ماہا مشرق وسطیٰ کی وہ پہلی خاتون بن گئی ہیں جو مردوں کی کسی اسپورٹس ٹیم کی کوچنگ کر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ شاید انہیں اس لیے بھی آسانی سے قبول کرلیا گیا کہ وہ خود بھی اسی کلب کا حصہ رہ چکی ہیں۔

    ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ شروع میں انہیں عجیب لگتا تھا کہ ایک خاتون ان کی کوچنگ کر رہی ہیں، لیکن پھر وہ اس کے عادی ہوگئے۔

    ماہا کے ٹیم کا کوچ مقرر ہونے کے بعد یہ ٹیم 10 میں سے 8 لیگ میچز میں فتح حاصل کرچکی ہے، جبکہ بقیہ 2 میچز بھی برابر ہوگئے۔

    ان کا تقرر کرنے والے کلب کے ٹیکنیکل مینیجر کہتے ہیں کہ ماہا کا تقرر شام میں فٹ بال اور خواتین دونوں کی ترقی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

  • باب وولمرکوہم سے بچھڑے 11برس بیت گئے

    باب وولمرکوہم سے بچھڑے 11برس بیت گئے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے گیارہ برس بیت گئے، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے کامیاب ترین کوچز میں کیا جاتا تھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور انگلش کھلاڑی رابرٹ اینڈریو وولمر14 مارچ 1948ء کو بھارت کےشہر کانپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نےانگلینڈ کی جانب سے19 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیلے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا ٹیسٹ کیرئیر نہیں بلکہ ان کی کوچنگ رہی۔

    باب وولمرنے1990ء کی دہائی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی، ان کی جدید انداز کی ٹریننگ کی بدولت بہت کم عرصےمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمارکی جانے لگی۔

    بھارت سے 2004 میں ون ڈے اور ٹیسٹ میں شکست کے بعد باب وولمر کو جاوید میاں داد کی جگہ پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیاگیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نےسال 2005 میں ان کی کوچنگ میں بھارتی سرزمین پر ناصرف ٹیسٹ سیریز ڈرا کی بلکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-4 سے کامیابی اپنےنام کی۔

    باب وولمر دس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کوچ رہے۔ ان دس میں سے پاکستانی ٹیم نے چار میں فتح ،تین میں شکست اور تین ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم نے ان کی کوچنگ میں37 ون ڈے میچزجیتے،29 ہارے اور تین ڈرا کیے۔

    ویسٹ انڈیز میں 17مارچ2007 کو ہفتے کے روز عالمی کپ میں پاکستان کوانتہائی کمزور تصور کی جانے والی آئر لینڈ کی ٹیم سے شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔ جس پرشائقین کرکٹ نےٹیم کی ناقص کارکردگی پرشدید غم وغصے کا اظہارکیا تھا۔

    اس میچ کے اگلے ہی روز پاکستانی کوچ باب وولمر ہوٹل کے کمرےمیں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کی موت پر شکوک و شہبات ظاہر کئے گئےتاہم جمیکا پولیس کی جانب سے ان کی موت کو فطری قرار دے دیاگیا۔

    واضح رہےکہ جمیکا میں 17مارچ 2007 کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کےانتقال سے دنیائے کرکٹ ایک عظیم اور باصلاحیت کوچ سے محروم ہو گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حب : اوتھل زیروپوائنٹ پرکوچ اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

    حب : اوتھل زیروپوائنٹ پرکوچ اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

    حب : صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہراوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب سی ڈی شاہراہ پرزیروپوائنٹ کے قریب پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خواتین نجی کمپنی کی سیلز ویمن تھیں۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اولمپیئن حسن سردار قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

    اولمپیئن حسن سردار قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپیئن حسن سردار کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ یہ فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز میں‌ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فرحت خان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد اولمپیئن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

    ہیڈ کوچ کے لیے تین اولمپیئنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، ایک جرمن کوچ سے بھی رابطہ کیا گیا تھا، لیکن مینجمنٹ نے انھیں آزمانے کے بجائے حسن سردار کے نام پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریحان بٹ اور محمد ثقلین ٹیم کے کوچ ہوں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کے کوچ فرحت خان عہدے سے مستعفی

    یاد رہے کہ سال 2017 قومی کھیل ہاکی کے لیے انتہائی مایوس کن رہا، جس کے باعث ٹیم منیجمنٹ میں ردوبدل کا سلسلہ پورے سال جاری رہا تھا، مگر مثبت نتائج سامنے نہیں آسکے۔

    یاد رہےکہ سابق کوچ فرحت خان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں  بری طرح ناکام رہی تھی، انڈیا سے بھی پے درپے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم کی مینجمنٹ تبدیل کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔

    سابق ہیڈ کوچ فرحت خان نے استعفے کا سبب ذاتی وجوہات کو قرار دیا تھا۔ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا فیصلہ پی ایچ ایف جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • کشمور:بخشاپورمیں کوچ کی ٹکرسے3موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کشمور:بخشاپورمیں کوچ کی ٹکرسے3موٹر سائیکل سوار جاں بحق

    کشمور: صوبہ سندھ کےعلاقے بخشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ کی ٹکر سے 3 موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کےعلاقے بخشاپور کےقریب انڈس ہائی وے پرتیزرفتارکوچ نےآگے چلنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کےنتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور کو جائے حادثہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جامشورو میں انڈس ہائی وےپرکوچ اورٹرک میں تصادم کےنتیجے میں 2مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق جامشورو کےقریب حادثےکاشکارہونے والی کوچ کندھ کوٹ سےکراچی جارہی تھی۔


    کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ رواں ماہ 2 جون کو کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    ساہیوال میں بس اور ٹرالر میں تصادم‘4افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں برس 8 جنوری کو ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے پرکوچ الٹ گئی‘ 4افراد جاں بحق

    جامشورو: صوبہ سندھ کے شہردادو میں بھان سعید آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق دادو میں بھان سعیدآباد کے قریب انڈس ہائی وے پرتیزرفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ21افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کےمطابق افسوناک حادثے میں زخمی ہونےوالےزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہےجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب خیبرپحتونخواہ کےشہر مردان میں وین کھمبےسےٹکراگئی،جس کےنتیجے میں2خواتین سمیت 3افرادجاں بحق، جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔


    بلوچستان میں مسافر کوچ الٹ گئی‘ 8افراد جاں بحق


    خیال رہےکہ دو روز قبل صوبہ بلوچستان کےضلع مستونگ میں مسافر کوچ تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔

    مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں 20افراد زخمی ہوئے جن میں سے11 کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیاتھا۔


    ڈی جی خان : ٹرالراور بس میں تصادم‘ 2افرادجاں بحق


    یاد رہےکہ رواں ہفتے ڈیرہ غازی میں انڈس ہائی وے پر اڈا پتافی کےقریب ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال12 جنوری کو قبل آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔

  • باب وولمرکوہم سے بچھڑے 10برس بیت گئے

    باب وولمرکوہم سے بچھڑے 10برس بیت گئے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکوچ باب وولمر کو ہم سے بچھڑے دس برس بیت گئے،ان کا شمار دنیائے کرکٹ کےکامیاب ترین کوچز میں کیاجاتاتھا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور انگلش کھلاڑی رابرٹ اینڈریو وولمر14 مارچ 1948ء کو بھارت کےشہر کانپور میں پیدا ہوئے۔انہوں نےانگلینڈ کی جانب سے19 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیلے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا ٹیسٹ کیرئیر نہیں بلکہ ان کی کوچنگ رہی۔

    باب وولمرنے1990ء کی دہائی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی،ان کی جدید انداز کی ٹریننگ کی بدولت بہت کم عرصےمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمارکی جانے لگی۔

    b1

    بھارت سے 2004میں ون ڈے اور ٹیسٹ میں شکست کےبعد باب وولمر کو جاوید میاں داد کی جگہ پاکستان ٹیم کا کوچ مقرر کیاگیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نےسال2005میں ان کی کوچنگ میں بھارتی سرزمین پر ناصرف ٹیسٹ سیریز ڈرا کی بلکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 2-4 سے کامیابی اپنےنام کی۔

    b2

    باب وولمر دس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کوچ رہے۔ان دس میں سے پاکستانی ٹیم نے چار میں فتح ،تین میں شکست اور تین ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم نے ان کی کوچنگ میں37 ون ڈے میچزجیتے،29 ہارے اور تین ڈرا کیے۔

    ویسٹ انڈیز میں 17مارچ2007 کو ہفتے کے روز عالمی کپ میں پاکستان کوانتہائی کمزور تصور کی جانے والی آئر لینڈ کی ٹیم سے شکست کا سامناکرنا پڑاتھا۔ جس پرشائقین کرکٹ نےٹیم کی ناقص کارکردگی پرشدید غم وغصے کا اظہارکیاتھا۔

    b3

    اس میچ کے اگلے ہی روز پاکستانی کوچ باب وولمر ہوٹل کےکمرےمیں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ان کی موت پر شکوک و شہبات ظاہر کئے گئےتاہم جمیکا پولیس کی جانب سے ان کی موت کو فطری قرار دے دیاگیا۔

    واضح رہےکہ جمیکا میں 17مارچ 2007 کوپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کےانتقال سے دنیائے کرکٹ ایک عظیم اور باصلاحیت کوچ سے محروم ہو گئی۔

    b4

  • خضدار: مسافر کوچ اور وین میں تصادم،3افراد جاں بحق

    خضدار: مسافر کوچ اور وین میں تصادم،3افراد جاں بحق

    خضدار: صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی،خضدار کے علاقے باغ بانہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور اس پر قابو نہ رکھ سکا اور وی سامنے سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی.حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 3افرادجاں بحق گئے.

    حادثے کے بعد شاہراہ پر گزرنے والی دیگر گاڑیوں کے لوگوں نے زخمیوں کو متاثرہ وین اور بس سے نکالنے کی کوشش کی جبکہ ریسکیو اداروں اور پولیس کو بھی مطلع کیا گیا.

    ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا.

    *کوئٹہ :خضدار میں ٹریفک حادثہ،بارہ افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس خضدار میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہونے پر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے.

  • میلبرن: آسٹریلین ہیڈ کوچ لیہمن کے معاہدے میں توسیع

    میلبرن: آسٹریلین ہیڈ کوچ لیہمن کے معاہدے میں توسیع

    میلبرن : آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن کے ساتھ معاہدے کو ورلڈ کپ 2019 تک توسیع دینے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق بلے بازچیالیس سالہ ڈیرن لیہمن نے 2013 میں ایشنر سیریز کے دوران ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں،تاہم اس سیریز میں آسڑیلیا کو 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    بعدازاں ٹیم نےجنوبی افریقہ،انگلینڈ،ہندوستان،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کیں۔

    ڈیرن لیہمن کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کی جانب سے مدد اور بھروسہ کرنے پر بے حد مشکور ہوں.

    یاد رہے کہ لیہمن کی کوچنگ میں آسٹریلیا نے اپنی سرزمین پر 2015 کا ورلڈکپ جیتا جبکہ آئی سی سی کی حالیہ درجہ بندی میں ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں میں سرفہرست ٹیم ہے.

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اس وقت سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں انھیں میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔