Tag: کوڈ آف کنڈکٹ

  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، ٹم ڈیوڈ پر بھاری جرمانہ عائد

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، ٹم ڈیوڈ پر بھاری جرمانہ عائد

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    آئی سی سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹم ڈیوڈ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹم ڈیوڈ نے اپنی غلطی مانتے ہوئے دی گئی سزا قبول کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران وائیڈ نہ دینے پر ٹم ڈیوڈ نے امپائر کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ میچ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر محمد سراج پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔

    اتھلیٹ ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے

    بھارتی کرکٹر محمد سراج نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی، کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    بین ڈکٹ کی وکٹ پر سراج نے جشن کے دوران بیٹر کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا تھا، جس کے باعث ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی اضافہ کیا گیا تھا۔

  • سری لنکن کرکٹر دھانشکا گنا تھیلاکا پر6 میچرکی پابندی

    سری لنکن کرکٹر دھانشکا گنا تھیلاکا پر6 میچرکی پابندی

    کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر دھانشکا گنا تھیلاکا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 6 میچز کی پابندی لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں بھارت کے خلاف کھیلی گئی سیریز کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرآل راؤنڈر دھانشکا گنا تھیلاکا کو 6 ون ڈے میچز کے لیے معطل کردیا۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ سری لنکا اور بھارت کے مابین ہوم سیریز کے دوران دھانشکا گنا تھیلاکا ٹریننگ کیمپ سے غیر حاضر رہے اور ٹریننگ کے حوالے سے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا۔


    پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائےگا


    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر دھانشکا گنا تھیلاکا بورڈ کی جانب سے پابندی کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان پر سالانہ کنٹریکٹ میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر دھانشکا گنا تھیلاکا نے سری لنکا کی جانب سے 28 ون ڈے میچوں میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریوں کی مدد سے 886 رنز بنا رکھے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چیئرمین پی سی بی نے یونس خان کے معاملے کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین پی سی بی نے یونس خان کے معاملے کا نوٹس لے لیا

    لاہور: چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے یونس خان تنازع کا نوٹس لیتے ہوئے میچ ریفری سے رپورٹ طلب کرلی۔

    چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے یونس خان تنازع کا نوٹس لے لیا اور میچ ریفری سے تنازع کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان یونس خان کے خلاف لیول تھری کے تحت کارروائی کا امکان ہے۔

    کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت یونس خان خط وصول کرنے سے انکار کر کے لیول تھری کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیول تھری کوڈ کے تحت یونس کو تین سے پانچ میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا، میچز کی پابندی لگنے کی صورت میں یونس خان کو اپیل کا حق ہو گا۔

    پاکستان کپ میں پنجاب کےخلاف میچ میں یونس خان نے رن آؤٹ ہونے پر امپائر سے اعتراض کیا، یونس خان اورامپائرمیں بحث ہوئی، جس پرامپائرنے میچ ریفری کو شکایت لگادی جس کے بعد خیبر پختونخواہ کے کپتان پرمیچ فیس کاپچاس فیصد جرمانہ عائدکردیاگیا تھا۔

    اس سے قبل یونس خان نے اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق کے خلاف اپیل مسترد ہوجانے پر بھی امپائرسے الجھ پڑے تھے، یونس خان کو فیلڈامپائرسے تلخ کلامی پرنوٹس بھیجاگیا، لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا، میچ ریفری کے بلانے پر بھی یونس خان نہیں گئے۔

    جرمانے کی خبرسن کریونس خان آؤٹ آف کنٹرول ہوئے اوراحتجاجا پاکستان کپ چھوڑکرکراچی روانہ ہوگئے تھے ۔