شارجہ: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فاسٹ بولر حارث رؤف پر پی سی بی نے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری میچ میں حارث رؤف پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.4.4 کے مرتب پائے گئے جس کے سبب ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق 19.1 اوورز میں لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے فاسٹ بولر ڈین کرسچن کے قریب جاکر جملے کسے تھے، جس کی شکایت ڈین کرسچن نے فیلڈ امپائر سے کی تھی۔
📰 Haris Rauf fined for breaching PCB’s Conduct of Conducthttps://t.co/XRBXV04GpN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2019
آن فیلڈ امپائرز رینمور مارٹی نس اور شوزیب رضا نے میچ ریفری روشن مہانامہ سے شکایت کی جس کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر پر جرمانہ عائد کیا۔
لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔
حارث رؤف نے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور چار وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔
مزید پڑھیں: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، اے بی ڈیولیرز کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔