Tag: کوڑے دان

  • سوا 2 کھرب کوڑے دان میں پھینک دیے

    سوا 2 کھرب کوڑے دان میں پھینک دیے

    کچرا کنڈی میں کچرے کے ساتھ غیر ضروری چیزیں پھینکی جاتی ہیں لیکن ایک شخص نے 2 کھرب سے زائد کچرے کی نذر کر دیے۔

    یہ انوکھا واقعہ برطانیہ میں 2013 میں پیش آیا تھا مگر میڈیا کی نگاہوں میں اب آیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر کارڈیف میں نوجوان جیمز ہولز نے گھر کی صفائی کے دوران ایک ہارڈ ڈسک کو فضول سمجھتے ہوئے کوڑے دان میں پھینک دی۔ تاہم یہ ہارڈ ڈسک فضول نہیں بلکہ نوجوان کی دولت اس میں جمع تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جیمز نے صفائی کے دوران جو ہارڈ ڈسک کوڑے دان میں پھینکی۔ اس میں نوجوان کا گزشتہ پانچ سال سے جمع کردہ 8 ہزار بٹ کوائن (ڈیجیٹل کرنسی) کا تمام ڈیٹا محفوظ تھا۔

    چند دن بعد جب نوجوان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو وقت نکل چکا تھا اور مذکورہ ہارڈ ڈسک شہر کے مرکزی کوڑا گھر میں منوں کچرے تلے دب چکی تھی۔

    جس وقت یہ واقعہ پیش آیا۔ اس وقت 8 ہزار بٹ کوائن کی مالیت 90 لاکھ امریکی ڈالر تھی جو اب بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر ہوچکی ہے اور پاکستانی کرنسی میں یہ مالیت 2 کھرب، 24 ارب، 25 کروڑ روپے بنتی ہے۔

    جیمز خزانہ چھپائے اپنی ہارڈ ڈسک کی تلاش میں بھاگم بھاگ مرکزی کچرا گھر پہنچا اور وہاں تلاش شروع کی۔ تاہم انتظامیہ نے اس کو روک دیا اور کہا کہ کچرے کی تلاشی سے قدرتی ماحول کو سخت نقصان پہنچے گا۔

    نوجوان یہ سن کر مایوس ہو گیا اور سر پیٹتا گھر واپس آ گیا۔

  • بیوی نے لاکھوں ڈالرز کی انعامی لاٹری کوڑے دان میں پھینک دی! کس کی قسمت چمکی؟

    بیوی نے لاکھوں ڈالرز کی انعامی لاٹری کوڑے دان میں پھینک دی! کس کی قسمت چمکی؟

    انعامی لاٹری کو بیکار سمجھ کر خاتون نے اپنے شوہر کو بتائے بغیر اسے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، تاہم جوڑے کی قسمت پھر بھی بدل گئی۔

    قسمت کبھی کبھی انسان پر مہربان ہوجاتی ہے اور اگر بروقت آپ کو اس کا پتا نہ چل سکے تو پھر پچھتانا پڑتا ہے، تاہم جنوبی کیرولینا کا جوڑا پچھتاوے سے بال بال بچ گیا، اب میاں بیوں ساؤتھ کیرولینا ایجوکیشن لاٹری سے 2 لاکھ ڈالرز جیتنے کے بعد اپنے خوابوں کا گھر خریدنا چاہتے ہیں۔

    جوڑے کو میڈیا پر اپنے نام کی تشہیر نہیں چاہتا اس نے اسپارٹنبرگ، S.C میں سرکل کے میں 5 ڈالرز کا لاٹری ٹکٹ خریدا تھا، ٹکٹ کو اسکریچ کرنے پر بیوی کو لگا کہ یہ ایسی لاٹری نہیں جس پر انعام نکل سکتا ہے۔

    بیوی نے اس لاٹری کو اسکریچ کرنے کے بعد ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا لیکن وہ یہ بات نہیں جانتی تھی کہ اس لمحے اس ایک بڑی غلطی کی ہے جبکہ یہ لاٹری ان کی زندگی بدلنے کے لیے کافی تھی۔

    تاہم خاتون کے شوہر نے ردی کی ٹوکری میں ٹکٹ کو دیکھا اور اسے کچھ گڑبڑ کا احساس ہوا، اس نے اپنی بیوی کو بلایا اور اسے بتیا کہ اس لاٹری پر ایک ’12‘ موجود ہے!

    اس دوران بیوی نے ٹکٹ لے کر اسے مزید اسکریچ کرنا شروع کیا تو اس پر 200,000 ڈالرز کے جیک پاٹ کا انعام نظر آیا۔

    ڈبل سائیڈڈ ڈالرز ایکسٹرا پلے گیم میں اس طرح کا انعام جیتنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کیوں کہ 750,000 کارڈز میں سے صرف 1 پر انعام ہوتا ہے، تاہم اس لاٹری میں ابھی ایک اور بڑا انعام باقی ہے۔

  • کویت: شہری نے ہزاروں دینار کوڑے دان میں پھینک دیے

    کویت: شہری نے ہزاروں دینار کوڑے دان میں پھینک دیے

    کویت سٹی: کویت میں ایک مصری شہری نے 8 ہزار کویتی دینار کوڑے دان میں پھینک دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم ایک مصری تارک وطن نے غلطی سے بڑی رقم کوڑے دان میں پھینک دی، بعد ازاں اسے غلطی کا احساس ہوا لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔

    مصری شہری کو جب غلطی کا احساس ہوا تو وہ فوراً کوڑے دان کے مقام پر گیا لیکن اسے وہاں رقم نہیں ملی، معلوم ہوا کہ میونسپل ٹرک نے آکر کوڑا اٹھا لیا تھا۔

    مقامی ذرایع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ کویت کے علاقے الجابریہ میں پیش آیا تھا، جس میں ایک مصری تارک وطن کو اپنی غلطی کا بڑا خمیازہ بھگتنا پڑا۔

    مصری شہری نے پولیس اسٹیشن جا کر اپنی رپورٹ درج کرائی کہ انھوں نے غلطی سے نقدی سے بھرا تھیلا کوڑے دان میں پھینکا لیکن جائے وقوعے سے میونسپلٹی کا ٹرک کوڑے دان کو خالی کر کے جا چکا تھا، شہری نے پولیس اسٹیشن میں 8 ہزار دینار کے چیک کی کاپی بھی دکھائی جو اس نے ایک بینک سے کیش کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مصری شہری سچ بول رہا ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ مصری کی رقم تلاش کرنے کے لیے اس کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

  • خبردار، اس آرٹسٹ کے کوڑے دان کو ہاتھ لگایا، تو جیل جانا پڑے گا

    خبردار، اس آرٹسٹ کے کوڑے دان کو ہاتھ لگایا، تو جیل جانا پڑے گا

    برلن: عام طور پر  جن اشیا کو ہم غیر ضروری خیال کرتے ہیں، انھیں کوڑے دان کے حوالے کر دیتے ہیں، مگر جرمنی میں ایک آرٹسٹ ایسا بھی ہے، جس کے کچرے کو ہاتھ لگانا بھی آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے.

    جی ہاں، جرمنی میں اس  شخص کو ہزاروں یورو کا جرمانہ ہوا ہے، جو ایک معروف مصور کے کچرا دان سے ان کے اسکیچ چوری کیا کرتا تھا.

    یہ عام طور پر وہ اسکیچ ہوتے، جو یا تو نامکمل ہوتے تھے، یا جن سے مصور مطمئن نہیں‌ ہوتا. ملزم پر ان اسکیچز کو فروخت کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے.

    جس فن کار کے کچرے دان سے اسکیچ چرائے گئے، ان کا نام گیرہارڈ رِشٹر ہے. گیرہارڈ کا شمار مقبول ترین مصوروں میں‌ہوتا ہے، وہ جرمنی کے علاقے کولون میں مقیم ہیں.

    ملزم کی عمر 49 سال بتائی گئی ہے، وہ باقاعدگی سے کولون کے علاقے جایا کرتا تھا، تاکہ کوڑے دان سے اسکیچ تلاش کر سکے.

    مزید پڑھیں: پاکستانی مصورہ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تصویر بناڈالی

    ملزم کو مصور ہی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، جنھیں چور کی کی حرکتوں‌ کا علم ہوگیا تھا. پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا.

    ملزم نے ایک نیلامی میں یہ اسکیچ فروخت کرنے کی کوشش کی. جرم ثابت ہونے پر 3150 یورو جرمانے کی سزا بھی سنا گئی ہے۔