Tag: کوکن گراونڈ

  • کراچی: بائیک لفٹر نے ایک ہی وقت میں 7 شہریوں کو بائیک سے محروم کردیا

    کراچی: بائیک لفٹر نے ایک ہی وقت میں 7 شہریوں کو بائیک سے محروم کردیا

    کراچی: کراچی کے علاقے بہادر آباد کے اطراف بائیک لفٹر نے ایک ہی وقت میں 7 شہریوں کو بائیک سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد کوکن گراونڈ کے اطراف موٹر سائیکل لفٹرز کی بارات پہنچ گئی جہاں ایک ہی وقت میں سات موٹر سائیکلوں سے شہیریوں کو محروم کردیا۔

    ذرائر نے بتایا کہ اس دوران غلط سمت میں آنیوالا بائیک سوار بھی اپنی بائیک سے ہاتھ دھو بیٹھا، نوجوان نے مزاحمت کی تو بائیک لفٹر نے اسلحہ دکھا کر نوجوان پر تشدد بھی کیا۔

    شہریوں کے مطابق سڑک پر راہگیروں سے زیادہ موٹر سائیکل لفٹر موجود تھے۔