Tag: کوکو کورینا

  • مومنہ کی ’کوکو کورینا‘ کے ساتھ ایک بار پھر واپسی، ویڈیو وائرل

    مومنہ کی ’کوکو کورینا‘ کے ساتھ ایک بار پھر واپسی، ویڈیو وائرل

    لاہور: پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ایک ماہ تنقید کے بعد ایک بار پھر کو کو کورینہ گانا گا کر اس کا حق ادا کرنے کی کوشش کی جسے سامعین و ناظرین نے پسند بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو کے گیارہویں سیزن میں پروڈیوسر زوہیب قاضی اور علی حمزہ نے مشہور پاکستانی گانے ’کو کو کورینا‘ کو نئے انداز سے پیش کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔

    کوک اسٹوڈیو کے سیزن 11 میں یہ گانا گلوکارہ مومنہ مستحسن اور احد رضا نے گایا جسے شائقین نے بالکل بھی پسند نہیں کیا۔

    ’کو کو کورینا‘ ریلیز ہونے کے بعد نہ صرف کوک اسٹوڈیو کے منتظمین بلکہ دونوں گلوکاروں کو بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا حتیٰ کہ وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے بھی سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ’کوکو کورینا‘ کا ری میک: شیریں مزاری اور مومنہ میں ٹویٹر پر نوک جھونک

    کوکو کورینا کا ری میک سن کر وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد نے کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر کو گانے کی اجازت دینے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    مشہور پاکستانی گانے کی بگڑی شکل سامنے آنے کے بعد بہت سے گلوکاروں اور موسیقاروں نے اپنے اپنے انداز سے اس گانے کو کمپوز کر کے بہتر انداز سے پیش کیا تھا جن میں سے کچھ کی کاوش کو مداحوں نے پسند بھی کیا تھا۔

    یہ بھی دیکھیں: مومنہ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دو بھائی جو میوزک انڈسٹری میں ’لیو ٹوئنس‘ کے نام سے کام کرتے ہیں انہوں نے وائلن اور گٹار پر سولو پرفارم کر کے ویڈیو شیئر کی تھی جسے بہت پسند کیا گیا تھا۔

    دونوں بھائیوں کی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اُن سے رابطہ کیا اور اپنے آواز کے ساتھ اسے ریکارڈ کرنے کی اجازت بھی مانگی۔

    پاکستانی گلوکارہ نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں مومنہ دونوں بھائیوں کے ساتھ ’کو کو کورینا‘ گاتے ہوئے نظر آرہی ہیں، ساتھ میں انہوں نے لکھا کہ ’ایک ماہ کی تنقید کے بعد نیا تحفہ پیش ہے‘۔

    View this post on Instagram

    Aik maheena of trolling ki khushi mai, iak aur tohfa 🌹 😏😉😂 with love, M. ♥️ #KoKoKorina #LeoTwins

    A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan) on

    گلوکارہ کی ویڈیو پر کچھ صارفین نے انہیں نہ صرف سراہا بلکہ یہ بھی کہا کہ ’گانے کی شکل پروڈیوسرز نے ہی بگاڑی تھی وگرنہ مومنہ کی آواز بہت اچھی ہے‘۔

    کیا آپ کو یہ گانا پسند آیا؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

  • چاکلیٹی ہیرو’وحید مراد‘ کو گزرے 35 برس بیت گئے

    چاکلیٹی ہیرو’وحید مراد‘ کو گزرے 35 برس بیت گئے

    پاکستان کے فلمی صنعت میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے وحید مراد نے دو اکتوبر انیس سو اڑتیس کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولی، تعلیمی مراحل کراچی میں طے کیے اور کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

    وحید مراد انیس سو باسٹھ میں پہلی بار کیمرے کے سامنے جلوہ گرہوئے اور پھر پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، پرویز ملک کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ارمان‘‘ نے وحید مراد کو پاکستان کا پہلا سپراسٹار بنادیا۔

    احمد رشدی کے گائے ہوئے گانے ’’کوکورینا‘‘ اور ’’اکیلے نہ جانا‘‘ پر وحید مراد کی پرفارمنس کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی۔1960ء میں انہوں نے اپنا ذاتی فلمسازادارہ ’’فلم آرٹس‘‘ کے نام سے قائم کیا اوراس ادارے کے تحت دو فلمیں ’’انسان بدلتا ہے‘‘ اور ’’جب سے دیکھا ہے تمہیں‘‘ بنائیں۔

    ان فلموں کی تکمیل کے دوران انہیں خود بھی اداکاری کا شوق ہوا، وہ درپن کی بہ حیثیت فلمساز ایک فلم ساتھی میں موٹر مکینک کا چھوٹا سا کردار بھی ادا کرچکے تھے اوربالاخر1962ءمیں انہیں ہدایت کار ایس ایم یوسف نے اپنی فلم ’’اولاد‘‘ میں بہ حیثیت اداکار متعارف کروایا۔

    یہ فلم بے حد کامیاب رہی اس کے بعد انہوں نے فلم ’’دامن‘‘ میں کام کیا اور اپنی دلکش شخصیت کے باعث اس فلم میں بھی بے حد پسند کئے گئے۔اُن کی فلم ’’رشتہ ہے پیار کا‘‘ پاکستان کی وہ پہلی فلم ہے جس کی فلم بندی سب سے پہلے بیرونِ ملک میں کی گئی۔ پہلی رنگین فلم ’’تم ہی ہو محبوب میرے‘‘ تھی۔

    وحید مراد کی دیگر کامیاب فلموں میں جوش، جاگ اٹھا انسان، احسان، دو راہا، انسانیت، دل میرا دھڑکن تیری، انجمن، مستانہ ماہی اور عندلیب کے نام سرفہرست ہیں۔وحید مراد نے لاتعداد فلموں میں ایوارڈز حاصل کئےاوروہ بلاشبہ پاکستان کی فلمی صنعت کے ایک صاحب اسلوب اداکار کہے جاسکتے ہیں۔

    وحید مراد تئیس نومبر انیس سو تراسی کو پراسرار حالات میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے، آپ لاہور کے گلبرگ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں لیکن اپنی مسحور کن شخصیت کے سبب آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

  • ’کوکو کورینا‘ کا ری میک: شیریں مزاری اور مومنہ میں ٹویٹر پر نوک جھونک

    ’کوکو کورینا‘ کا ری میک: شیریں مزاری اور مومنہ میں ٹویٹر پر نوک جھونک

    لاہور: وفاقی وزیر  شیریں مزاری کے  ’کوکو کورینا‘ کے ری میک پر سخت ردِ عمل کے بعد پی ٹی آئی رہنما اور گلوکارہ مومنہ کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک شروع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو مومنہ مستحسن اور احد رضا کا’کوکو کورینا‘کا ری میک پسند نہیں آیا، جس پر سوشل میڈیا پر شیریں مزاری اور مومنہ کے درمیان نوک جھونک شروع ہوگئی۔

    [bs-quote quote=”عظیم کلاسک تباہ کر دیا: شیریں مزاری
    آپ وزیر ہیں کم از کم حوصلہ افزائی ہی کر دیں: مومنہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شیریں مزاری کی تنقید پر احد بھی میدان میں آ گئے، بولے آپ کی پارٹی تبدیلی کی باتیں کرتی ہے مِس منسٹر آپ بھی خیال کریں۔

    کوکو کورینا 1966 میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ نواز اور ورسٹائل گلو کار احمد رشدی نے گایا، جسے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا تھا، یہ گانا آج بھی جو بھی سنتا ہے، سنتا ہی رہ جاتا ہے۔

    مومنہ مستحسن اور احد رضا میر کے گائے ہوئے ری میک پرسوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ہے، نوک جھونک میں وفاقی وزیر شیریں مزاری بھی شامل ہوگئیں۔

    شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا، ہولناک ۔۔۔ عظیم کلاسک تباہ کر دیا- جس پر مومنہ نے جواب دیا دل آزاری پر معذرت، آپ وزیر ہیں کم از کم حوصلہ افزائی ہی کر دیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کوک اسٹوڈیو: علامہ اقبال کی ’شکوہ جواب شکوہ‘ جدید موسیقی کے ساتھ


    شریں مزاری نے جواب میں کہا میری مرضی میری پسند مجھے گانا پسند نہیں آیا بات ختم۔ وفاقی وزیر نے مومنہ سے پوچھا وزارت کا میری پسند نا پسند سے کیا تعلق؟

    شیریں مزاری کی تنقید پر احد بھی برا مان گئے بولے مِس منسٹر آپ کی پارٹی تبدیلی کی بات کرتی ہے آپ بھی انسانی حقوق کا خیال کریں۔

    کوکو کورینا کا ری میک سن کر وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گانے کی اجازت دینے پر شرمندہ ہوں۔