Tag: کوک اسٹوڈیو

  • مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ گئی

    مومنہ مستحسن کی منگنی ٹوٹ گئی

    کوک اسٹوڈیو میں پیش کیے جانے والے گانے ’آفرین آفرین‘ سے مشہور ہونے والی خوبصورت گلوکارہ مومنہ مستحسن یوں تو اپنی منگنی ٹوٹنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے اپنی منگنی ٹوٹنے کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

    اس سے قبل آج ویلنٹائنز ڈے ہی کے روز انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے خود کو موصول ہونے والے تحفے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’سنگل لڑکیوں کو بھی ویلنٹائنز ڈے پر گفٹ ملتے ہیں‘۔

    momina-2

    مومنہ کو یہ تحفہ دراصل ایک فیشن برانڈ کی طرف سے موصول ہوا تھا۔

    ابھی اس بات سے اندازہ لگایا جارہا تھا کہ آیا مومنہ کی منگنی واقعی ٹوٹ چکی ہے اور وہ پھر سے سنگل ہوگئی ہیں کہ ایک اور پوسٹ کے ذریعے انہوں نے خود ہی اپنی منگنی ٹوٹنے کا اعلان کردیا۔

    فیس بک پر اپنی پوسٹ میں مومنہ کا کہنا تھا، ’ہمارے خاندانوں نے باہمی رضا مندی سے یہ رشتہ ختم کردیا ہے‘۔

    انہوں نے دکھی دل کے ساتھ لکھا، ’کوئی بھی کسی رشتے سے اس لیے منسلک نہیں ہوتا کہ اسے ختم کردیا جائے، لیکن بعض اوقات حالات آپ کی مرضی اور سوچ کے مطابق نہیں رہتے‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک گانے سے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن نے اس وقت سب کے دل توڑ دیے جب ان کی منگنی کی تصاویر منظر عام پر آئیں۔ انہوں نے علی نقوی نامی ایک شخص سے منگنی کی تھی، تاہم کچھ عرصہ بعد ہی ان کی منگنی ٹوٹنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

    مومنہ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں پھیلانے والی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کے صفحات پر شدید تنقید کی تھی۔

    انہوں نے لوگوں سے اپنی ذاتی زندگی کا احترام کرنے اور اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ نہ بنانے کی درخواست کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ اپنے بارے میں کسی بھی قسم کی خبر کا وہ خود اعلان کریں گی۔

    چنانچہ اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے مومنہ نے آج اپنی منگنی ختم ہونے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

  • ذاتی زندگی کاروباری مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں، مومنہ مستحسن

    ذاتی زندگی کاروباری مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں، مومنہ مستحسن

    کوک اسٹوڈیو کے آفرین آفرین گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مومنہ مستحسن نے اپنی منگنی ختم ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس قسم کی کوئی بات ہوگی تو آپ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مومنہ مستحسن نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُن کا غصہ بھی جھلک رہا ہے، مومنہ نے منگنی ختم ہونے سے متعلق شائع ہونے والی خبر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میری بھی ذاتی ذندگی ہے جس کو جینے کا مجھے بھی مکمل اختیار حاصل ہے کیونکہ میں بھی آپ کی طرح کی انسان ہوں۔

    momina-post-1

    مومنہ کا کہنا ہے کہ کسی کی زندگی سے متعلق اپنے ذرائع استعمال نہ کریں اور غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں، ہر شخص کی ذاتی زندگی ہے کسی شخص کی بھی نجی زندگی پر خیالی خبر بنانے سے قبل تصدیق کریں۔

    momina-post-4

    گلوکارہ کا کہنا ہے کہ نام نہاد نیوز ویب سائٹس پر بے بنیاد اسٹوریز اور آرٹیکلز شائع ہونا اور انہیں پھیلانا اچھا عمل نہیں، برائے مہربانی اپنے کاروباری فائدے کے لیے کسی کی ذاتیات پر کیچڑ نہ اچھالیں۔

    momina-post-2

    یاد رہے گزشتہ روز سماجی رابطے پر مومنہ کی منگنی ختم ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں، جس پر اُن کے مداحوں کی جانب سے ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ مومنہ کی منگی گزشتہ سال ستمبر میں علی نقوی نامی پاکستانی نژاد امریکی بینکر سے قرار پائی تھی۔ یہ بھی یاد رہے مومنہ نے اپنی منگنی کی افواہوں کو مسترد کیا تھا۔

  • امجد صابری کا آخری کلام ریلیز کردیا گیا

    امجد صابری کا آخری کلام ریلیز کردیا گیا

    کراچی: کوک اسٹوڈیو سیزن میں وہ قوالی ریلیز کردی گئی جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار تھا، جس میں معروف شہید قوال امجد صابری اور کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 40 سال قبل امجد صابری کے والد غلام فرید صابری اور راحت فتح علی خان کے چچا نصرت فتح علی خان کی آواز میں گایا گیا کلام ’’رنگ‘‘ کوک اسٹوڈیو میں ایک نئی طرز کےساتھ سامعین کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ کلام ’’رنگ‘‘ حضرت امیر خسرو نے تحریر کیا تھا جسے 40 سال قبل قوالی کی صورت میں پیش کیا جاچکا ہے۔

    دو گھرانوں کے سپوتوں کو ملا کر ایک بار پھر اس ترانے کو نئے طرز پر پیش کیا گیا جس کا مقصد کلام کو مزید بہتر طریقے سے پیش کرنا تھا، جس میں امجد صابری کی آواز نے سحر طاری کردیا۔

    معروف قوال کی آواز اور اُن کی کارکردگی دیکھنے کے بعد اُن کے مداح ایک بار پھر غم زدہ ہوگئے، امجد صابری کی مخصوص آواز اور انداز نے اس کلام میں ایک نیا رنگ ڈال دیا جبکہ راحت فتح علی خان نے بھی اس میں اپنی آواز کا جادو جگا کر قوالی کے حسن کو مزید نکھار دیا۔اس کلام کو نئی طرز میں پیش کرنے کے لیے شانی ارشد نے ڈائریکشن کی ہے۔

    کوک اسٹوڈیو نے سیزن 9 کے اختتام پر اس پورے سیزن کو امجد صابری کے نام سے منسوب کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے تاہم کلام نشر ہونے کے بعد مداح ایک بار پھر معروف قوام کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے غم زدہ ہوگئے ہیں۔  

  • ملک کے نامورگلوکار کوک اسٹوڈیو میں ’سوہنی دھرتی‘نغمہ پیش کریں گے

    ملک کے نامورگلوکار کوک اسٹوڈیو میں ’سوہنی دھرتی‘نغمہ پیش کریں گے

    کراچی : پاکستان کا مشہور ملی نغمہ سوہنی دھرتی کوک اسٹوڈیو نے ریلیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف میوزیکل پروگرام کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے ملک کے نامور فنکاروں نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر مشہور ملی نغمہ ۔ سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے۔ گایا ہے۔ Sohni Dharti by ishtiaqzaidi یہ ملی نغمہ ماضی میں گلوکارہ شہناز بیگم نے گا یا تھا، اور یہ نغمہ آج بھی اتنا ہی مقبول ہے جتنا ماضی میں  پسند کیا جاتا تھا۔

    کوک اسٹوڈیو میں جو فنکار اس نغمے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ان میں فریدہ خانم، علی عظمت، علی حیدر، میکال حسن بینڈ، علی ظفر، کاوش بینڈ، سارہ رضا خان، عارف لوہار، عاطف اسلم، شازیہ منظور، عمیر جسوال، قرۃ العین بلوچ، گل پنیڑہ، استاد حامد علی خان، اور ثریا خانم شامل ہیں۔

    یہ نغمہ چودہ اگست کے موقع پر ریلیزکیا گیاہے، یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن کا پریمیئر شو 16 ۔اگست کومنعقد ہوگا، مذکو رہ پریمیئر شو تمام میڈیا چینلز پر  بھی نشر کیا جائے گا۔