Tag: کوہاٹ

  • کرک میں دس سالہ معصوم بچہ انتہائی بے دردی سے قتل

    کرک میں دس سالہ معصوم بچہ انتہائی بے دردی سے قتل

    کوہاٹ:ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داودشاہ کے علاقے خرم میں دس سالہ معصوم بچے کوانتہائی بے دردی سے قتل کرکے لاش قریبی پہاڑی میں پھینک دی۔ پولیس نے فوری طورپر کاروائی کرتے ہوئے جواں سال ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داودشاہ میں واقع پولیس تھانہ خرم کی حدودمیں نواحی پہاڑی علاقے سے گزشتہ شام ایک دس سالہ بچے کی تشددزدہ لاش ملی جس کی شناخت بعدازاں حمزہ عثمان ولد عثمان غنی کے نام سے ہوئی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) کرک نوشیر خان مہمند‘ ایس پی انوسٹی گیشن گل نواز جدون‘ بانڈہ داودشاہ اور تخت نصرتی کے ڈی ایس پیز اور پولیس تھانہ خرم کے ایس ایچ او فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں تشددزدہ بچے کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک پہنچادی گئی جہاں سے مزید پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کی گئی۔

    پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مقتول بچہ اپنی بکری کی تلاش میں پہاڑی گیا تھاجہاں مبینہ ملزم نے معصوم بچے کو پتھر کے وار کرکے قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے والد سے دریافت کیا جس نے ایک جواں سال مبینہ ملزم حضرت عمر ولد صابرپرشک کی بنیادپر دعویداری کی۔

    ڈی پی او کرک کی ہدایت پر پولیس نے فوری طورپرمبینہ ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا اور ملزم 20 سالہ حضرت عمرکو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اقبال جرم کرلیا۔اگرچہ قتل کی کوئی خاص وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس کے مطابق مبینہ ملزم مقتول بچے کا پڑوسی ہے جوپہلے بھی کئی بار مقتول کو تنگ کرچکاہے۔

    پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ ملزم نے مقتول کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے یا نہیں تاہم پولیس تھانہ خرم میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • کوہاٹ: اسپتال میں دن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا، ساؤنڈ سسٹم نصب

    کوہاٹ: اسپتال میں دن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا، ساؤنڈ سسٹم نصب

    کوہاٹ: خیبر پختون خوا کے شہر کوہاٹ کے مرکزی اسپتال میں ایک انوکھا اقدام کیا گیا ہے، دن کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کرنے کے لیے اسپتال میں ساؤنڈ سسٹم لگا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے ضلع کوہاٹ کے ایک اسپتال میں انتظامیہ نے دن کا آغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت کلام سے کرنے کے لیے خصوصی ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا ہے۔

    [bs-quote quote=”ساؤنڈ سسٹم کی تنصیب کا افتتاح مشیرِ تعلیم کے پی نے کیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اس موقع پر مشیرِ تعلیم خیبر پختون خوا ضیا اللہ خان بنگش نے کے ڈی اے اسپتال کوہاٹ کا دورہ کیا۔

    ضیا اللہ بنگش نے اسپتال میں تلاوتِ کلام سے دن کا آغاز کرنے کے لیے پورے اسپتال بہ شمول تمام وارڈز میں ساؤنڈ سسٹم نصب کیے جانے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

    مشیر تعلیم کے پی نے اسپتال میں صحت کی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

    ضیا اللہ خان بنگش نے مریضوں سے اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور اسٹاف کے رویے سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختون خوا میں گرلزاسکولز کے پروگرامز میں مردوں کی شرکت پرپابندی

    یاد رہے کہ 31 جنوری کو صوبہ خیبر پختون خواہ کی کابینہ کا اجلاس پہلی بار قبائلی ضلع میں منعقد ہوا تھا جس میں صوبے کی پہلی ہیلتھ پالیسی سال 2025-2018 کی منظوری دی گئی۔

    صحت پالیسی کے تحت قبائلیوں کو صحت کارڈ، تعلیم اور ترقیاتی منصوبے دیے جائیں گے، اور اسپتالوں میں ہیلتھ کیئر سسٹم مضبوط کیا جائے گا۔

  • کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 9 کان کن جاں بحق

    کوہاٹ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 9 کان کن جاں بحق

    کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی۔ حادثے میں 9 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے اخوروال کے علاقے میں موجود کوئلے کی کان میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد کان منہدم ہوگئی۔

    حادثے کے بعد فوری طور پر پاک فوج کو طلب کرلیا گیا جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہوئیں۔

    ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کے مطابق حادثے کے وقت کان میں 11 مزدور موجود تھے جن میں سے 9 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 9 افراد کی لاشیں اور ایک زخمی کو نکال لیا گیا ہے۔

    زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں چار مزدور جاں بحق جبکہ 14 مزدور ملبے تلے پھنس گئے تھے۔

    مارواڑ میں ہی کوئلے کی کانوں میں گیس دھماکے کے نتیجے میں دو حادثات ہوئے تھے جن میں مجموعی طور پر اٹھارہ کان کن جاں بحق اور سولہ زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ کان کنی کی صنعت میں آئے روز اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

    بلوچستان میں دیگر صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے کوئلہ کی کان کنی یہاں کی ایک بڑی صنعت ہے۔ یہاں کے متعدد اضلاع لورالائی، کچھی، ہرنائی اور کوئٹہ کے پہاڑی علاقوں میں بڑی تعداد میں کوئلہ کی کانیں ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد کام کرتی ہے۔

  • کوہاٹ میں طالب علم نے تیسری پوزیشن پرحاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کردی

    کوہاٹ میں طالب علم نے تیسری پوزیشن پرحاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کردی

    کوہاٹ : ملک کو پانی کے بحران سے بچانے کیلئے کوہاٹ میں طالب علم نے تیسری پوزیشن پرحاصل ہونے والی رقم ڈیم فنڈ میں عطیہ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کے دیامر اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈریزنگ میں طلبا بھی آگے آگے ہیں، کوہاٹ میں طالب علم نےتیسری پوزیشن پرحاصل ہونیوالی رقم چیف جسٹس کے ڈیم فنڈمیں عطیہ کردی۔

    طالب علم محمد آفاق کو پری انجینئرنگ میں تیسری پوزیشن لانے پر45 ہزارانعامی رقم ملی تھی۔

    دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر 6 جولائی سے 2 اگست تک ڈیموں کی تعمیر کے لیے جمع ہونے والے فنڈ کے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جن کے مطابق اب تک متخلف اداروں اور پاکستانی شہریوں کی جانب سے (چھپن کروڑ اناسی لاکھ پینتیس ہزار چار سو آٹھ روپے) عطیات جمع کروائے گئے۔

    واضح رہے 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کے لیے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کے انتظامات اور اس ضمن میں اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    بعد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی جبکہ گزشتہ ہفتے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ملازمین نے بھی 2 کروڑ روپے عطیے کی رقم کا چیک چیف جسٹس کو دیا تھا۔


    مزید پڑھیں: ڈیموں کی تعمیر، پی این ایس سی کی جانب سے 2 کروڑ روپے عطیہ


    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بنائے جانے والے دیامربھاشا اورمہمند کی تعمیر کے لیے فنڈقائم کیا جس میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر نجی بینکوں ، سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

  • کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

    کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

    کوہاٹ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرکوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے لاچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، حکومت نے اس کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔

    کوئٹہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف

    خیال رہے کہ رواں سال یکم مئی کو بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی فورس (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کئی وارداتوں اور خودکش حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کیا تھا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ 20 جون کو کوئٹہ کے علاقے تیرامیل میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے علاقے تیرا میل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔

  • کوہاٹ : تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 15افراد جاں بحق، 31زخمی

    کوہاٹ : تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 15افراد جاں بحق، 31زخمی

    کوہاٹ : لاچی کے قریب ٹریفک حادثہ میں 15افراد جاں بحق جبکہ31 افراد زخمی ہوئے۔ حادثہ انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے لاچی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر بس ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق ہوگئے، ڈی پی او سہیل خالد نے بتایا ہے کہ حادثے میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، حادثے کا شکار مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی۔

    خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ دوست محمد نے کوہاٹ میں ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

  • میثاقِ جمہوریت کے نام پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف مک مکا کیا، عمران خان

    میثاقِ جمہوریت کے نام پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف مک مکا کیا، عمران خان

    کوہاٹ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میثاق جمہوریت کے نام پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف مک مکا کیا۔

    ان خیالات کا اظہار وہ کوہاٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے، کہا فضل الرحمان ہر حکومت میں شامل ہو جاتا ہے، ان کا اقتدار سے باہر رہنا ایسے ہے جیسے مچھلی کا پانی کے بغیر رہنا لیکن لگ رہا ہے اس بار مچھلی کو پانی نہیں ملے گا۔

    عمران خان نے کہا مغربی ممالک میں انصاف کا نظام ہے، وہاں چور کو پروٹوکول نہیں دیا جاتا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے 10 سال میں ملک کو تباہ کر دیا ہے، 22 سال پہلے کہا تھا ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کرپشن ملک کو کم زور اور اداروں کو تباہ کر دیتی ہے، پاکستان پر آج 27 ہزار ارب کا قرضہ ہے، حکومت میں آ کر سب سے پہلے کرپشن پر قابو پاؤں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر سادگی اپنائیں گے اور پہل خود سے کروں گا، ایف بی آر کو ٹھیک کر کے پیسا اکھٹا کریں گے، 4 ہزار سے 8 ہزار ارب روپیا ٹیکس اکھٹا کر کے دکھاؤں گا، یہ اکھٹا کر لیا تو قرضے لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    نواز شریف کو اللہ نے جتنے مواقع دیے، اتنے کسی اور لیڈر کو نہیں ملے: عمران خان


    قبل ازیں کوہاٹ میں جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام نے پی ٹی آئی رہنما کا شان دار استقبال کیا، انھوں نے کہا ملک میں بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہے، نوجوانوں کو بیرون ملک جانا پڑتا ہے، ہر دوسرے دن مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، ہم نوجوانوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے، پاکستان کو سوئٹزر لینڈ نہیں بلکہ ادارے سوئٹزر لینڈ جیسے بناؤں گا، نوجوانوں کے لیے ٹیکلنیکل انسٹیٹوٹ بنائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم کا قریبی دوست گرفتار

    عاصمہ رانی قتل کیس: مرکزی ملزم کا قریبی دوست گرفتار

    کوہاٹ: پولیس نےعاصمہ رانی قتل کیس میں مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کے قریبی دوست شاہ زیب کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہرکوہاٹ میں قتل ہونے والی ایوب میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے کیس میں ملوث ملزم مجاہد آفریدی کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب نے عاصمہ رانی کے قتل کیس میں مرکزی ملزم مجاہد آفریدی کو بیرون ملک فرار ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ زیب مقتولہ عاصہ کی ریکی کرتا تھا، ملزم کا تعلق نواحی علاقے درمک سے ہے اور وہ کے ڈی اے میں رہائش پذیر تھا جہاں مقتولہ عاصمہ رانی کا بھی گھر ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عاصمہ رانی کے قتل میں گرفتار ملزم صادق اللہ کی نشاندہی پرقتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کیا جا چکا ہے۔


    شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 29 جنوری کو مجاہد آفریدی نے رشتے سے انکار پرمیڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد ملزم سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔

    بعدازاں 30 جنوری کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل،چیف جسٹس پاکستان کا ازخودنوٹس

    کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل،چیف جسٹس پاکستان کا ازخودنوٹس

    اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا، میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکار پر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ کے قتل کا ازخود نوٹس لے لیا اور آئی جی خیبرپختونخواسےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار بتایا جائے قاتل بیرون ملک کیسے فرارہوگیا، سنا تھا خیبرپختونخواپولیس فعال اور سیاست سے پاک ہے، حالات خراب نظر آرہے ہیں۔

    یاد رہے ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی طالبہ کو کوہاٹ میں‌ اس گھر کے باہر ملزم نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا. تین گولیاں‌ لگنے کے بعد عاصمہ کو جان کنی کی حالت میں‌ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں‌ کی تاب نہ لاسکی۔


    مزید پڑھیں :  کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا


    مقتولہ نے دم توڑنے سے قبل اپنے اہل خانہ کو مجاہد آفریدی کا نام بتایا تھا، جو تحریک انصاف کے ضلعی صدرآفتاب عالم ایڈووکیٹ کا بھتیجا ہے۔ میڈیا میں‌ خبریں آنے اور مقدمہ درج ہونے کے باوجود انتظامیہ حرکت میں نہیں آئی اور ملزم آسانی سے سعودی عرب فرار ہوگیا۔

    عاصمہ کے ایک رشتے دار کے مطابق مجاہد آفریدی پہلے سے شادی شدہ ہے، اس نے عاصمہ سے شادی کے لیے رشتہ بھجوایا تھا تاہم شادی شدہ ہونے کی وجہ سے انکار کردیا گیا، جس کے ردعمل میں اس نے عاصمہ کو نشانہ بنایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    کوہاٹ : شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کوگولیاں مارکرقتل کردیا گیا، مرنے سے پہلے بھائی کوقاتل کا نام بتاگئی۔

    صیلات کے مطابق ایبٹ آباد میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی چھٹیوں پر کوہاٹ آئی تھی، گزشتہ روز وہ اپنی بھابھی کے ساتھ رکشہ میں گھر پہنچی تو پہلے سے موجود ملزم مجاہد نے فائرنگ کردی۔

    تین گولیاں لگنے کے بعد عاصمہ کو جان کنی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔

    مرنے سے پہلے بھائی کو قاتل کا نام بتاگئی، مرتے مرتے اس نے مجاہد آفریدی کا نام لیا، عاصمہ رانی نے جونام بتایا وہ پی ٹی آئی رہنما کے بھتیجے کا ہے۔

    کوہاٹ میں جاں بحق میڈیکل کی طالبہ کی موت سے پہلے کی ویڈیو میں مرتے مرتے3بار اپنے قاتل کانام لیتی رہی، عاصمہ اپنی ویڈیو میں مجاہد آفریدی کوقاتل کہتی رہی۔

    عاصمہ نے مبینہ طور پر مجاہدآفریدی کی شادی کی پیش کش ٹھکرادی تھی، جس پرطیش میں آکر اس نے گولیاں چلائیں۔

    پولیس نے مجاہد آفریدی کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن دو روز گزرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کرسکی، افواہیں گرم ہیں کہ ملزم بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب کوہاٹ میں میڈیکل طالبہ کے قتل کیخلاف کےپی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی، مشترکہ قرارداد خواتین ارکان کی جانب سےجمع کرائی گئی۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ طالبہ کا قتل انسانی درندگی کی مثال ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ حکومت مقتولہ عاصمہ کے قاتل کو گرفتار کرکے سزا دے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔