Tag: کوہاٹ

  • فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کریں گے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

    فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کریں گے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

    کوہاٹ: فاٹا کے معاملے پر اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے، کچھ لوگ اسے سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو وعدے کیے تھے، وہ ہم  پورے کر رہے ہیں، ساڑھے چار سال میں جو ترقیاتی کام کیے، وہ 13 سال میں نہیں ہوئے۔ مسلم لیگ ن گالیوں کی سیاست نہیں کرتی۔

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ آج کوہاٹ میں لڑکیوں کا اعلیٰ تعلیمی ادارہ قائم کرکے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے. امید ہے، آئندہ انتخابات میں عوام ہم پر اعتبارکریں گے۔ اور ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: آزاد فلسطینی ریاست کے لیے مسلم ممالک کو جدوجہد کرنا ہوگی، شاہد خاقان

    انھوں نے آرمی پبلک اسکول کی تیسری برسی کی مناسبت سے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کےبعد پوری قوم متحد ہوئی، آج والدین اپنے بچوں کو کسی خوف کےبغیر اسکول بھیجتے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ لوگوں کوجوڑنے کی بات کی، ہم نے کبھی سیاسی مقاصد کے لئے تفریق پیدا نہیں کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عدالت میں جمع کروائی گئی ایک بھی دستاویز غلط ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا: عمران خان

    عدالت میں جمع کروائی گئی ایک بھی دستاویز غلط ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا: عمران خان

    کوہاٹ: عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں 60 دستاویزات جمع کروائیں۔ ایک بھی غلط ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پولیس لائن میں تقریب میں شرکت کرنے کے لیے کوہاٹ پہنچے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی۔ خیبر پختونخواہ میں پولیس کو ہم نے غیر سیاسی کیا اور پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہونے دی۔

    انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس کو بہترین اقدامات پر مبارکباد دیتا ہوں۔ خیبر پختونخواہ میں پولیس اقدامات سے جرائم 50 فیصد کم ہوئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام آدمی کو فوری انصاف دینے کی ضرورت ہے۔ عام آدمی کو فوری انصاف نہیں ملتا تو انتہائی قدم اٹھاتا ہے۔ اگر حکومت ملی تو لوکل جرگہ سسٹم کو پورے پاکستان میں لائیں گے۔ لوکل جرگہ سسٹم کے ذریعے عام آدمی کو فوری انصاف ملے گا۔

    عمران خان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ایبٹ آباد میں جلسہ کر کے پوچھتے ہیں کہاں ہے نیا خیبر پختونخواہ؟ ’نواز شریف صاحب آپ نے ایبٹ آباد میں بلٹ پروف شیشے کے بغیر جلسہ کیا، یہ ہے نیا خیبر پختونخواہ‘۔

    انہوں نے کہا کہ اسفند یار ولی تو ملک میں نہیں تھے، آج خیبر پختونخواہ میں جلسے کرتے ہیں۔ ’تبدیلی آئی ہے یا نہیں عوام آئندہ انتخابات میں بتادیں گے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان واقعے میں علی امین گنڈا پور کے نام کو اچھالا گیا، واقعے میں ملوث 9 میں سے 8 ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کیا۔ واقعے کے مدعی کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی اور پولیس نے ڈی آئی خان واقعے کا چالان 3 دن میں عدالت میں پیش کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان کے کیسز میں بہت فرق ہے۔ سپریم کورٹ میں 60 دستاویزات جمع کروائیں، جمع کی گئی دستاویزات میں ایک بھی غلط ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نواز شریف کو ووٹ دینے والے شرم سے ڈوب جائیں، جمہوریت کی تاریخ میں کسی نے اپنامذاق اس طرح نہیں اڑایا۔ ایک نااہل شخص کو پارٹی سربراہ نہ بنانے کا بل مسترد کیا گیا۔ ان لوگوں کی وفاداری پاکستان سے نہیں ہے ترقیاتی کاموں کے نام پر ارکان پارلیمنٹ کو رشوت دی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوہاٹ: کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، ملزم گرفتار

    کوہاٹ: کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، ملزم گرفتار

    کوہاٹ : قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کامیاب کارروائی کرکے کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم لے کر ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے متحرک ہوگئے۔

    اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر انڈس ہائی وے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران کار سے اسلحہ کی کھیپ پکڑلی۔ گاڑی میں ایک سو پانچ نائن ایم ایم پستول لے جائی جارہی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    فرانزک ماہرین نے کوئٹہ سریاب روڈ دھماکے کے مزید شواہد اکٹھے کر کے پولیس کے حوالے کردیئے ہیں، ڈی این اے کیلئے حملہ آور کے اعضاء کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے۔


    مزید پڑھیں: کوہاٹ ٹنل کے قریب بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد


    دھماکے کا مزید ایک زخمی دم توڑگیا۔ جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد نو ہوگئی ہے۔


    مزید پڑھیں: کوہاٹ میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار جاں‌ بحق


    علاوہ ازیں کوئٹہ ہی میں ایئرپورٹ روڈ پر جنریٹر کیلئے پیٹرول لے جانیوالی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پرجل کر تباہ ہو گئی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوہاٹ میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار جاں‌ بحق

    کوہاٹ میں پولیس مقابلہ، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار جاں‌ بحق

    کوہاٹ :خیبر پختون خوا کے شہر کوہاٹ میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

    اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقے لاچی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے موبائل پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے نتیجے میں ایس ایچ او خان اللہ وزیر،ایڈیشنل ایس ایچ اوطاہر خان،حوالدار تنویر، ڈرائیور اور گن مین جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاعات ہیں کہ یہ پولیس پارٹی کچھ ملزمان کو پکڑنے کے لیے گیے تھے وہاں ملزمان نے ان پر حملہ کردیا اور فائرنگ کردی نتیجے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

    سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اطلاعات ہیں کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ابھی بھی جاری ہے۔

  • خیبرپختونخواہ میں تبدیلی ہم لے کرآئیں گے،نوازشریف

    خیبرپختونخواہ میں تبدیلی ہم لے کرآئیں گے،نوازشریف

    کوہاٹ: وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ خیبرپختونخواہ کتنا تبدیل ہوا ہم جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں تبدیلی ہم لے کر آئیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں 3.9 ارب روپے کے گیس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کتنا تبدیل ہوا ہے یہ کوہاٹ کے لوگ جانتے ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ عباس آفریدی نےجب ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تو میں نے انہیں مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ کوہاٹ کی عوام کے لیے تحفہ لے کر آؤں۔

    نوازشریف کا کہناتھا کہ کوہاٹ کے عوام کا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔دوران خطاب وزیراعظم کا کہناتھا کوہاٹ میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہناتھا کہ کوہاٹ کے غریب لوگوں کےلیے مفت علاج کا منصوبہ لا رہے ہیں،کسی کو علاج کےلیے اسلام آباد، پشاور، کراچی یا لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ علاج کرانے کی طاقت نہ رکھنےوالوں کا مفت علاج کرائیں گے،اب علاج کرانےکےلیےلوگ اپنی جائیدادیں بیچتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہناتھاکہ آج پاکستان بھر میں ترقیاتی عمل بہت تیز ہے،ملک میں سڑکیں، موٹرویز اور ہائی ویز بن رہی ہیں۔پاکستان اللہ کے فضل سے ترقی یافتہ ملک بننے جارہاہے۔

    توانائی کے بحران پر نوازشریف کا کہناتھا کہ 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کردیا جائےگا۔

    اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے ضلع کوہاٹ کی مختلف یونین کونسلوں کو گیس سپلائی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاتھا،اس گیس منصوبے پر 3 ارب 81 کروڑ لاگت آئے گی۔

    واضح رہے کہ اس گیس منصوبے سے کوہاٹ کی یونین کونسل خوشحال گڑھ اور چورلکی، استرزئی، شاہ پور، شیر کوٹ، نصرت خیل، علی زئی اور ڈھوڈہ کے عوام کو گیس فراہم ہوگی۔

  • خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    خیبرپختونخواہ میں پولیس پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں دو اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوہاٹ شہر کے علاقے بنوں بازار میں امام بارہ گاہ کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار رضاعلی جان کی بازی ہارگئے۔

    مزید پڑھیں: پشاور میں گاڑی پر فائرنگ،3افراد جاں بحق

    فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے اہلکار گزشتہ کچھ عرصے سے رضویہ امام بارگاہ کی حفاظت پر مامور تھے۔

    مزید پڑھیں: پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق

    دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس کو اطلاع تھی کہ ایک مکان میں کچھ جرائم پیشہ افراد نے پناہ لے کر رکھی ہے جس پر وہاں چھاپہ مارا گیاتاہم پولیس کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس میں اب تک متعدد اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کاروائی،دہشت گردگرفتار

    قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کاروائی،دہشت گردگرفتار

    پشاور: کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گردگلاب شیر کو گرفتار کر لیا،ملزم دہشت گردی کے متعدد واردات میں ملوث تھا.

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق گلاب شیر کو کوہاٹ ریجن سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا،اور پولیس کو مطلوب تھا.

    گرفتار دہشت گرد گلاب شبیر کے قبضے سے دو دستی بم اور ایک پستول برآمد کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تقتیش کا آغاز کردیا گیا.

    واضح رہے کہ دہشت گرد گلاب شیر کی گرفتاری کے لیے دس لاکھ روپے انعام مقرر تھا.

  • تحریک انصاف آج کوہاٹ میں میدان سجائے گی

    تحریک انصاف آج کوہاٹ میں میدان سجائے گی

    کوہاٹ: تحریک انصاف آج کوہاٹ میں جلسہ عام کرے گی،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خطاب کے لیے پنڈال سجا لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں تحریک انصاف کے جلسہ عام کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں، پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے، لال قالین سے آراستہ اسٹیج کے عقب پر قد آور ہورڈنگ عمران خان صاحب کی تصویر اور پارٹی پرچم سے مزین ہے،اسٹیج پر رہنماؤں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں رکھی گئیں ہیں اور مقررین کے لیے ڈائس بھی موجود ہے۔

    جلسے کے شرکاء کے لیے وسیع و عریض میدان میں ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں،جب کہ تحریک انصاف کےجلسوں کا خاصہ ، تقریر کے دوران موسیقی کا تڑکا لگانے کے لیے جدید ساؤنڈ سسٹم بھی پہنچایا جا چکا ہے۔

    پارٹی نغمے اوردھنوں سے جلسہ گاہ کی فضاء گونج رہی ہے،قافلے صوبہ بھر سے اپنے لرہنماؤں کا خطاب سننے کے لیے جوق در جوق کوہاٹ پہنچ رہے ہیں جلسے میں کسی بے نظمی سے بچنے کے لیے تحریک انصاف کے رضاکار مستعد رہیں گے۔

    جلسہ شام 5 بجے شروع ہو گا، جب کہ عمران خان جلسہ گاہ میں 7 بجے تک پہنچیں گےخیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلسہ میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان پانامہ پیپرز کے حوالے سے سخت موقف اختیار کریں گے اور حکومتی بجٹ اقدامات کو آڑے ہاتھوں لیں گے۔

  • امن و استحکام کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، جنرل راحیل شریف

    امن و استحکام کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، جنرل راحیل شریف

    کوہاٹ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ امن و استحکام کےلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے استحکام اور سالمیت کیلئے بلاامیتازاحتساب ناگزیرقراردےدیا.

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سگنل رجمنٹ سنٹر کوہاٹ کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ایک تقریب کے دوران میجر سہیل احمد زیدی کو کرنل کمانڈرنٹ کور آف سگنل کے بیجز لگائے، تقریب میں پاک فوج کے افسروں ،جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مسلح افواج کرپشن کے خاتمے کےلئے ہربامقصد کوشش کی حمایت کریں گی۔

    کرپشن کے خاتمے تک ملک میں امن و استحکام نہیں آسکتا،آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف جنگ پوری قوم کے تعاون سے لڑرہے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ملکی خود مختاری اور یکجہتی کےلئے بلاامتیاز احتساب ضروری ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کریشن کاخاتمہ ہی آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل کاضامن ہے۔

     

  • کوہاٹ:محکمہ ایکسائز کی گاڑی پرفائرنگ ، 4اہلکار جاں بحق

    کوہاٹ:محکمہ ایکسائز کی گاڑی پرفائرنگ ، 4اہلکار جاں بحق

    کوہاٹ: محکمہ ایکسائز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر سمیت چار ملازم جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو روڈ پر گشت کے دوران کسٹم کے اہلکاروں کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، گولیوں کی زد میں آکر کسٹم کے انسپکٹر سمیت چار اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    جاں بحق اہلکاروں میں کسٹم انسپکٹر عبدالوہاب، شمیم،ہدایت اللہ اورآصف شامل ہیں ، واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔