Tag: کوہاٹ

  • کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہوجاؤنگا، شاہد آفریدی

    کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہوجاؤنگا، شاہد آفریدی

    کراچی: بوم بوم آفریدی کہتے ہیں کہ وہ کرکٹ ورلڈ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کو خیر باد کہہ دینگے اور صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا ارادہ ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے واضح الفاظوں میں کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے،اس حوالے سے مینجمنٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے، شاہد آفریدی کے مطابق وہ سیاست میں آنے کے خواہشمند تھے لیکن بزرگوں کے مشورے نے انھیں اس فیصلے سے دور رکھا ہے۔

  • ملک کے دیگرشہروں میں بھی ہسپتال بناؤں گا، شاہد آفریدی

    ملک کے دیگرشہروں میں بھی ہسپتال بناؤں گا، شاہد آفریدی

    کراچی: آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا ہے ضروت مند لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے وہ کوہاٹ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت اسپتال بنائیں گے۔کراچی میں ایک نجی کمپنی کے تعاون سے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن فنڈ ریزنگ پروگرام کے تحت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

    ۔تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے ساتھ سابق کرکٹرز اور شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اگر سب ایمانداری دکھائیں توغربت ختم ہوسکتی ہے۔

    فلاحی کاموں کیلئے حکومت سے کبھی کوئی مدد نہیں مانگی ہے۔ اس موقع پرشائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے کا موقع بھی ملا اور انہوں  نے بوم بوم آفریدی سے آٹوگراف لئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔

  • کوہاٹ:پشاور چوک پر بم دھماکا، 6افراد جاں بحق، 8زخمی

    کوہاٹ:پشاور چوک پر بم دھماکا، 6افراد جاں بحق، 8زخمی

    کوہاٹ:  پشاور چوک کے قریب مسافر وین میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ  افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

     امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، دھماکے میں زخمی افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ سوزوکی اسٹینڈ کے قریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مسافر وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دیگر دو گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

    ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق دھماکہ سڑک پر نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا، دھماکے میں پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

  • کوہاٹ: سی این جی اسٹیشن میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

    کوہاٹ: سی این جی اسٹیشن میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،دوزخمی

    کوہاٹ :راولپنڈی روڈپر سی این جی اسٹیشن میں دھماکے سےایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے۔ پشاور کےعلاقے کمبو اڈہ پرآگ لگنےسےکئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں راولپنڈی روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن میں گیس دھماکے سے اسٹیشن کاملازم جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہوا۔

    دوسری جانب پشاور میں کمبو اڈہ پر گاڑیوں میں ویلڈنگ کے دوران اچانک آگ بھڑ ک اٹھی۔آگ لگنے کے باعث اڈے پر موجود دیگر گاڑیاں بھی شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں۔ فائر بریگیڈ اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، تاہم لاکھوں روپے مالیت کی متعدد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔