Tag: کوہستان لڑکی قتل

  • کوہستان میں لڑکے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کا قتل: اہم انکشاف سامنے آگیا

    کوہستان میں لڑکے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کا قتل: اہم انکشاف سامنے آگیا

    پشاور : نگراں وزیراطلاعات خیبر پختونخواہ فیروز جمال کاکاخیل نے کوہستان میں لڑکی کی سوشل میڈیا وائرل تصاویر کے جعلی ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ باپ نے اپنی بیٹی کو اس غلط فہمی پر قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات خیبر پختونخواہ فیروز جمال کاکاخیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوہستان میں سوشل میڈیا پر جعلی تصویر لگائی گئی، باپ نے اپنی بیٹی کو اس غلط فہمی پر قتل کر دیا۔

    فیروز جمال کاکاخیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے کوہستان کے معاملے پر نوٹس لیا ہے، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

    نگراں وزیر نے مزید کہا کہ لڑکی کو قتل کرنے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ساتھ ہی جعلی تصویر پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

    یاد رہے خیبرپختونخوا کے ضلع کولئی پالس میں چند دن پہلے دو لڑکیوں کے ساتھ دو لڑکوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، جس کے بعد ایک لڑکی کو گھر والوں نے فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا تھا جبکہ دوسری لڑکی کو پولیس نے بچالیا تھا۔

    پولیس نے مقتولہ کے والد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے لڑکی نے عدالت میں کہا کہ اسے گھر والوں سے کوئی خطرہ نہیں، لڑکی کے بیان پر عدالت نے گھر بھیج دیا، جس کی گزشتہ روز شادی کردی گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق متعلقہ تصاویر ایڈٹ کرکے جوڑی گئی تھیں، ایڈٹ شدہ تصویروں میں موجود دونوں لڑکے روپوش ہیں۔

  • کوہستان میں لڑکی کا قتل :  ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی تحقیقات شروع کردیں

    کوہستان میں لڑکی کا قتل : ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی تحقیقات شروع کردیں

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے کوہستان میں لڑکی کے قتل کے واقعے میں سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس نے تصاویروائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے سے مدد کی درخواست کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کوہستان میں لڑکے کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کرنے کے واقعے پر ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےجعلی سوشل میڈیااکاؤنٹس کے ذمہ داران کو گرفتار کرے گی ، تصاویر وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے سے مدد کی درخواست کی تھی تاہم قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔