Tag: کوہلی

  • روہت اور کوہلی کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ ؟ بی سی سی آئی نے خاموشی توڑ دی

    روہت اور کوہلی کی ون ڈے سے ریٹائرمنٹ ؟ بی سی سی آئی نے خاموشی توڑ دی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ کر سب کو حیران کردیا تھا، اب دونوں کھلاڑیوں کے ون ڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ایسے میں بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور روہت شرما کے فینس کی دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئی ہیں۔ انہیں یہ اندیشہ ہو رہا ہے کہ کہیں اب وہ اپنے ان پسندیدہ کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹ میں جلوہ دکھاتے ہوئے دوبارہ نہ دیکھ سکیں گے۔ اس درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے لب کشائی کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ابھی ریٹائرمنٹ لینے نہیں جا رہے ہیں۔ وہ ٹیم انڈیا کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ان دونوں کا یک روزہ کرکٹ میں کافی شاندار ریکارڈ رہا ہے۔

    راجیو شکلا کا یوپی ٹی-20 لیگ کے دوران ایک ’ٹاک شوک‘ میں کوہلی اور روہت کے یک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ابھی کرکٹ کے اس فارمیٹ میں موجود رہیں گے۔

    شکلا سے سوال کیا گیا کہ کیا کوہلی اور روہت کو ٹندولکر کی طرح وعداعی ملے گی؟ اس پر بی سی سی آئی کے نائب صدر نے سوال کیا کہ لوگ دونوں کھلاڑیوں کو لے کر اتنے فکرمند کیوں ہیں؟ جبکہ وہ ابھی ونڈے کھیل رہے ہیں۔

    شکلا کا کہنا تھا کہ روہت اور کوہلی دونوں ابھی بھی ونڈے ٹیم میں موجود ہیں، تو اگر وہ ابھی کھیل رہے ہیں تو وداعی کی بات کیوں ہو رہی ہے؟ آپ لوگ ابھی سے اتنے فکر مند کیوں ہیں؟

    شکلا نے آگے کہا کہ ”ہماری پالیسی بالکل واضح ہے۔ بورڈ کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ لینے کے لیے نہیں کہتا، اسے اپنا فیصلہ خود لینا ہوتا ہے۔“

    قومی ٹیم سے ڈراپ بابر اعظم نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا

    شکلا کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی ابھی بھی سب سے فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور روہت شرما ایک بہترین ونڈے کرکٹر ہیں، انہوں نے فینس سے کہا کہ وہ ان دونوں کھلاڑیوں کی وداعی کے بارے میں فکر نہ کریں۔ جب وہ وقت آئے گا تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ کیسے کرنا ہے؟

  • کوہلی نے اچانک ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ سب سے سنگین وجہ سامنے آ گئی

    کوہلی نے اچانک ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ سب سے سنگین وجہ سامنے آ گئی

    روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تاہم ان کی ریٹائرمنٹ کے پیچھے اہم سنگین وجہ سامنے آ گئی ہے۔

    بھارت کو ایک سال سے بھی کم عرصہ میں اپنی قیادت میں دو آئی سی سی ٹرافی جتوانے والے کپتان روہت شرما نے گزشتہ دنوں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

    اب ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی نے بھی اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

    تاہم ویرات کوہلی جو حال ہی میں ابھی مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا عندیہ دے چکے تھے۔ ان کی اچانک اس ریٹائرمنٹ کے پیچھے چھپی سنگین وجہ سامنے آ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں سے سب سے سنگین اور اہم وجہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے ناراضگی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق روہت شرما کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد دورہ انگلینڈ کے لیے بھارتی ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی (ممکنہ طور پر ویرات کوہلی) نے قیادت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے انکار کر دیا.

    اب اچانک ویرات کی جانب سے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد یہ چہ مہ گوئیاں ہو رہی ہیں کہ کہیں وہ کھلاڑی ویرات تو نہیں تھے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ چند روز قبل ہی انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے بعد ویرات کوہلی کے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنت لینے کی دوسری بڑی وجہ اس فارمیٹ میں انکی طویل عرصہ سے خراب فارم اور حالیہ دورہ آسٹریلیا میں مایوس کن کارکردگی ہے۔

    36 سالہ کوہلی نے 111 ٹیسٹ میچز میں 46.8 کی اوسط سے 9230 رنز بنائے ہیں اور وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

    تاہم گزشتہ سال اس عظیم کھلاڑی نے 10 ٹیسٹ میچوں میں محض 24.52 کی اوسط سے 417 رن ہی بنائے تھے۔ 2020 میں ان کی اوسط 19.33 رہی۔ 2021 میں 28.21 اور 2022 میں 26.50 اوسط رہی۔

    https://urdu.arynews.tv/indias-next-test-captain-after-rohit-sharmas-retirement/

  • کوہلی سیمی فائنل کے دوران ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کان میں کیوں چیخے؟

    کوہلی سیمی فائنل کے دوران ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کان میں کیوں چیخے؟

    سیمی فائنل کے دوران بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کان میں چیخ پڑے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    چیمپئنزٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں ایک مرحلے پر کوہلی آئوٹ ہوکر پویلین لوٹے تو بھارتی ٹیم کے لیے صورتحال مشکل ہوگئی تھی، سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا اگر اس وقت مزید دو وکٹیں لے لیتا تو بھارت کے ٹیل اینڈرز کو بیٹنگ کےلیے آنا پڑتا اور میچ پھنس سکتا تھا۔

    تاہم ہاردک پانڈیا نے تین زبردست اسٹرائیکس کیں اور ان کے بلند و بالا چھکوں نے کھیل کا رخ پھر سے بھارت کے حق میں موڑ دیا، ہاردک نے دو لگاتار چھکے ایڈم زمپا کو مارے تھے۔

    میچ کی ٹینس صورتحال میں ہارک پانڈیا کے چھکے دیکھ کر ویرات کوہلی اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور اپنے ساتھ بیٹھے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے کانوں میں چیخ پڑے۔

    ہاردک کے چھکوں کے بعد کوہلی کا جوش و جذبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، وہ اپنے روایتی انداز میں جذباتی ہوکر چیختے نظرآئے اور کیمرے نے یہ لمحا محفوظ کرلیا۔

    خیال رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

    دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 265 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

  • بابر اعظم کے پاس کوہلی اور اسمتھ کو پیچھے چھوڑنے کا بہترین موقع

    بابر اعظم کے پاس کوہلی اور اسمتھ کو پیچھے چھوڑنے کا بہترین موقع

    کرکٹ میں Fab-4 کے نام سے مشہور چار کھلاڑیوں کو سنچری بنائے کافی وقت گزر چکا ہے، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 453 دنوں سے سنچری اسکور نہیں بنا سکے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو روٹ، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور ویرات کوہلی نے گزشتہ 15 سالوں میں مسلسل اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    پاکستان میں اس وقت کھیلی جارہی سہ فریقی سیریز میں کین ولیمسن نے 21 اننگز کے طویل انتظار کے بعد ون ڈے میچوں میں سنچری بنائی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 133 رنز اسکور کئے، مگر Fab-4 کے ارکان ویرات کوہلی، جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ ابھی بھی ون ڈے میں سنچری بنانے کے انتظار میں ہیں۔

    گزشتہ 453 دنوں سے ویرات کوہلی نے ون ڈے میچوں میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیم نے سال 2024 میں صرف تین ون ڈے میچز کھیلے تھے۔ کوہلی نے آخری اور 50 ویں ون ڈے سنچری 2023 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنائی تھی۔

    اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے پچھلی آٹھ ٹیسٹ اننگز میں سے چار میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ لیکن 883 دن گزرنے کے باوجود وہ ون ڈے میں سنچری نہیں بناسکے۔

    اسمتھ کی آخری ون ڈے سنچری ستمبر 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ہوئی تھی، جہاں انہوں نے 105 رنز بنائے تھے۔ اسمتھ نے ون ڈے میچوں میں اب تک 12 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

    جو روٹ ون ڈے فارمیٹ میں پانچ سال سنچری بنانے کا انتظار کررہے ہیں، روٹ نے گزشتہ چار سالوں میں 19 ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں لیکن ون ڈے میں ان کا انتظار کافی طویل ہوچکا ہے، 2,068 دن جاری ہے۔ روٹ نے آخری بار سینچری جون 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بنائی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر روہت شرما منافق قرار

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، مگر ون ڈے میں بابر بھی سنچری بنانے کی جدوجہد میں مصروف ہیں، کرکٹ شائقین بابر کے بلے سے بڑی اننگ دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ سابق کپتان بابر اعظم کے پاس اپنی سرزمین پر 100 کرنے کا بہترین موقع ہے۔

  • بنگلہ دیش میں مظاہرے، کیا کوہلی بھی پہنچ گئے؟ ویڈیو وائرل

    بنگلہ دیش میں مظاہرے، کیا کوہلی بھی پہنچ گئے؟ ویڈیو وائرل

    بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت تختہ اُلٹنے کے بعد بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں کے درمیان بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں اُسے نعرے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کوہلی کے ہم شکل کو دیکھا جاسکتا ہے جسے بنگلادیشی نوجوانوں نے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے اور وہ نعرے بازی کرنے میں مصروف ہے۔

    ویرات کوہلی کے ہم شکل شخص نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجز بنگلورو کی کیپ پہنی ہوئی ہے۔

    ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کہ شاید یہ ویرات کوہلی ہی ہے، کیونکہ کوہلی کا ہم شکل شخص کوہلی سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ ویڈیو 5 اگست کی ہے جب حسینہ واجد کی جانب سے مستعفی ہونے اور بھارت فرار ہونے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد بنگلادیشی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر جشن منانے کے لئے پہنچ گئی تھی۔

    بنگلہ دیش میں مظاہرے، شائقین شکیب الحسن پر برس پڑے

    کوہلی کے ہم شکل کی ویڈیوکی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے اور صارفین اس حوالے سے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • کوہلی انوشکا کو سمندری طوفان کا نظارہ کراتے ہوئے، ویڈیو وائرل

    کوہلی انوشکا کو سمندری طوفان کا نظارہ کراتے ہوئے، ویڈیو وائرل

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان کا نظارہ کرارہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین نے ’کیوٹ ویڈیو‘ قرار دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد امریکا سے جزیرہ نما ملک بارباڈوس پہنچی تھی جہاں اُنہیں سمندری طوفان بیرل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سابق بھارتی کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انوشکا شرما اور بچوں کو ویڈیو کال کے ذریعے سمندری طوفان دکھانے میں مصروف ہیں۔

    ہاردیک پانڈیا نے تاریخ رقم کردی

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارتی ٹیم فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

  • کوہلی کو کپتانی نہ دینے پر ہربھجن سنگھ بھڑک اُٹھے

    کوہلی کو کپتانی نہ دینے پر ہربھجن سنگھ بھڑک اُٹھے

    بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے آئی پی ایل میں دوبارہ آر سی بی کی قیادت کرنے کے لیے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بھرپور حمایت کی۔

    سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے سوال کیا کہ ویرات کوہلی کو کپتان کے طور پر واپس کیوں نہیں لایا جاتا؟ جبکہ وہ اپنی پوری فارم میں ہیں۔

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سیزن میں پہلے ہی 661 رنز بنا چکے ہیں اور آر سی بی کے لیے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک بڑے لیڈر ہیں، وہ جانتے ہیں کہ انہیں کس قسم کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اب وہ زیادہ جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔

    پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

    دھونی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ دھونی کی اپنی ٹیم کے لئے کیا اہمیت ہے، وہ اس وقت ڈیلیور کرتا ہے جب ٹیم کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

    اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فیصلہ کرلیا ہے۔

    سابق کپتان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے چے مگوئیاں جاری تھیں اور ان کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید بھی کی جارہی تھی۔

    گزشتہ دنوں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں سست ترین سنچری اسکور کرنے پر ویرات کوہلی تنقید کی زد میں آگئے تھے۔

    علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جارہا۔

    تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں عالمی شہرت یافتہ بلے باز کوہلی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بابر اعظم نے اوپنرز سے متعلق سوال کا جواب دے دیا

    رپورٹ کے مطابق سابق کپتان ورلڈ کپ کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی سے وضاحت چاہتے تھے اور اب کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوہلی میگا ایونٹ میں شامل ہیں اور کپتان روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

  • ٹنڈولکر کی کوہلی کے بارے میں پیشگوئی 11 سال بعد سچ ثابت

    ٹنڈولکر کی کوہلی کے بارے میں پیشگوئی 11 سال بعد سچ ثابت

    لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کی ویرات کوہلی کے حوالے سے 2012 میں کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

    بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے گزشتہ روز اپنی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ ون ڈے میچوں میں 49 سنچریاں بنا کر لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے، اس میچ میں وہ 121 گیندیں کھیل کر 101 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس ریکارڈ کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارف نے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں سچن کو ایک ایونٹ میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    صارف کے مطابق یہ ویڈیو مارچ 2012 کی ہے جس میں  سچن ٹندولکر کو  بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    ایونٹ میں بالی وڈ کے اداکار سلمان خان سچن سے سوال کرتے ہیں کہ کیا کوئی ایسا کرکٹر ہے جو  آپ کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے؟

    کوہلی نے ٹنڈولکر کی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

    جس پر سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ ’میرے خیال میں ویرات کوہلی اور روہت شرما میرا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں‘۔

     اب ویرات کوہلی نے کولکتہ کی ایڈن گارڈن میں جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈےکیریئر کی 49ویں سنچری بنا کر  نا ہی سچن کا ریکارڈ برابر کیا بلکہ ٹنڈولکر کی پیش گوئی کو بھی سچ ثابت کردی۔

  • کوہلی کی اپنی سنچری کیلئے خودغرضی، شائقین کرکٹ برس پڑے

    کوہلی کی اپنی سنچری کیلئے خودغرضی، شائقین کرکٹ برس پڑے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اپنی سنچری کیلئے خود غرض بن گئے، جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ کا 21 واں میچ دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں فتح سمیٹ لی۔

    بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی 95 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تاہم اسکے باوجود سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ شائقین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، نیوزی لینڈ کا 274 رنز کا ہدف بھارت نے 48 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

    بھارتی شائقین کی جانب سے کوہلی پر اپنی سنچری کیلئے خود غرضی دکھانے کا الزام عائد کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کیلئے سیلفش کا لفظ ٹرینڈ کرنے لگا۔

    واضح رہے کہ 42 ویں اوور میں جب بھارت کا مجموعی اسکور 239 رنز تھا اور بھارت فتح سے صرف 35 رنز اور ویرات کوہلی 75 رنز کے ساتھ سنچری سے 25 رنز کی دوری پر تھے۔

    اس دوران 27 رنز کے ساتھ کوہلی کا ساتھ دینے والے جڈیجا نے آؤٹ سائیڈ لیگ پر شاٹ کھیلا جس پر با آسانی دو رنز حاصل ہوسکتے تھے، تاہم کوہلی نے صرف ایک رن حاصل کیا۔

    اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی ویرات کوہلی کی اس حرکت پر حیرانی اور غصے کا اظہار کیا۔

    اتنی کوششیں کرنے کے باوجود ویرات کوہلی اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 95رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے کوہلی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔