Tag: کوہلی کا دماغ

  • ’فخر کا جسم، کوہلی کا دماغ ہو تو یہ 50 ہزار رنز بھی کرجائیں گے‘

    ’فخر کا جسم، کوہلی کا دماغ ہو تو یہ 50 ہزار رنز بھی کرجائیں گے‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدل الرزاق نے کہا ہے کہ اگر کوہلی کا دماغ اور فخر کی باڈی ہو یہ تو 50 ہزار رنز کرجائیں گے۔

    نجی ٹی وی کے اسپورٹس شو میں گفتگور کرتے ہوئے عبدل الرزاق نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ اگر فخر میں کوہلی کا دماغ ڈال دیا جائے اور فخر کی باڈی ہو یہ تو 50 ہزار رنز کرجائیں گے۔ میزبان نے کہا کہ فخر تو اس کے بغیر بھی رنز کرجائیں گے۔

    اس پر عبدل الرزاق کا کہنا تھا کہ کوہلی کا دماغ اور فخر کے چھکے جس پر آگے سے میزبان نے کہا کہ بات تو بڑی گہری ہے۔

    میزبان نے بتایا کہ فخر نے مجموعی طور پر تین میچز کھیلیں ہیں اب تک ایونٹ میں اور مجموعی طور پر 19 چھکے لگاچکے ہیں، اگر وہ سارے میچ کھیل رہے ہوتے تو کیا ہوتا

    بالنگ کی بات کرتے ہوئے رازق نے کہا کہ ہمارے بولرز جتنی بھی کوشش کرسکتے تھے انھوں نے کی، اور ٹاس جیت کر بولنگ کا جو فیصلہ تھا وہ اتنا اچھا نہیں تھا۔ پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا تو اس سے زیادہ اسکور بھی کرسکتا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ جس طرح فخر نے اننگز کھیلی ہے یہاں بولرز کے لیے بہتر مشکل تھا نہ ہم نیوزی لینڈ کے بولرز کی شکایت کرسکتے ہیں نہ ہی پاکستان کے بولرز کی شکایت کرسکتے ہیں۔

    عامر کا کہنا تھا کہ میں دونوں ٹیموں کے بولرز کو رنزپڑے لیکن میں فرق پر بات کروں گا کہ پاکستان نے شروع کے 30 اوورز تک ہم 25، 26 ایکسٹراز دے چکے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے اپنے 25 اوورز میں صرف 4 ایکسٹراز دیے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے بولرز کو چاروں طرف ہٹ پڑے لیکن فخر نے کچھ ایسی بالز پر بھی ہٹ لگائیں جنھیں نارمل بیٹر ہٹ نہیں مارسکتا۔