Tag: کوہلی

  • سینچورین ٹیسٹ: بھارتی شیر پھر ڈھیر، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

    سینچورین ٹیسٹ: بھارتی شیر پھر ڈھیر، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

    سینچورین: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں‌ بھارت کو ایک اور شکست، سینچورین ٹیسٹ اپنے نام کرکے میزبان ٹیم نے سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے گھر میں شیر تصور کی جانے والی بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جب سینچورین ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 135 رنز سے شکست دے دی.

    بھارت کو جیت کے لیے دوسری اننگز میں‌ 287 رنز کا ہدف ملا تھا، مگر بھارتی بلے باز بری طرح‌ ناکام رہے، ڈیبو ٹیسٹ کھیلنے والے جنوبی افریقی بولر لنگی نگیڈی کے سامنے بھارتی کھلاڑیوں کی خامیاں‌عیاں‌ ہوگئیں اور پوری ٹیم 151 رنز ڈھیر ہوگئی.

    بھارت کی دوسری اننگز میں‌ روہت شرما 47 اور محمد شامی 28 بنا کر نمایاں‌ رہے. کپتان وراٹ کوہلی صرف پانچ رنز بنا سکے.

    پہلا ٹیسٹ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو چوتھے روز ہی 72 رنز سے ہرا دیا

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور پہلی اننگز میں 335 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 307 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 153 رنز کی شان داراننگز کھیلی۔

    دوسری اننگز میں‌ بھارتی بالرز نے نپی تلی بولنگ کی اور میزبان ٹیم کو 258 رنز تک محدود کر دیا. بھارت کو جیت کے لیے 287 رنزکا ہدف ملا، مگر بھارتی شیر ایک بار پھر جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے ڈھیر ہوگئے.

    واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو 72 رنز سے شکست دی تھی۔

    سیریز کا آخری میچ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • عمران خان نے کوہلی کو ٹنڈولکر سے بڑا بلے بازقرار دے دیا

    عمران خان نے کوہلی کو ٹنڈولکر سے بڑا بلے بازقرار دے دیا

    اسلام آباد: پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکر سے بڑا بلے بازقرار دےدیا۔

    ویرات کوہلی ایک مکمل بلے باز ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ویرات کوہلی کی تعریفوں کے پل باندھ لیے۔

    بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ویرات کوہلی موجودہ دور کے بہترین بلے باز ہیں، انیس سو اسی میں ویوین رچرڈ، اس کے بعد برائن لارا اور پھر ٹنڈولکر نے دنیائے کرکٹ پرراج کیا، لیکن اب کوہلی سے بہتر کوئی نہیں، کوہلی میں گیم کو سمجھنے کی بہترین صلاحیت موجود ہیں، مشکل وقت میں کوہلی تمام بلےبازوں سےاچھا کھیلتے ہے۔

    عمران خان نے کہا ویرات کوہلی ماسٹربلاسٹر سچن ٹنڈولکرسے اچھےباز ہیں، بلکہ موجودہ وقت میں کوہلی سب سے بہترین ہیں۔

  • کوہلی نے انوشکا کیساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا

    کوہلی نے انوشکا کیساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا

    ممبئی: بھارتی کرکٹ کھلاڑی اور بلے باز ورات کوہلی نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ فلم اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں اور وہ دونوں ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم گذارش کی ہے کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے، وہ اس بارے میں بات کرناپسندنہیں کرتے ۔

    ایک پروگرام کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ اب جو کچھ بھی ہے ، سب کے سامنے ہیں ، کچھ چھپانے کی کوشش نہیں کررہے، لوگوں کو اس سے متعلق اب قیاس آرائی نہیں کرنی چاہیے لیکن یہ بھی نہیں چاہتے کہ بار با ر ایک ہی سوال پوچھا جائے اور دونوں کو لگتا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ میں اداکارہ انوشکا شرما اور کوہلی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اکثر خبریں آتی رہی ہیں ، دونوں کو کئی بار ساتھ بھی دیکھا گیا جن کی تصویریں بھی شائع ہوئیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ خود کوہلی نے اس کی تصدیق کی ہے۔