Tag: کوہ پیماؤں

  • پاک فوج نے برف پوش پہاڑی سلسلے  میں  پھنسے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

    پاک فوج نے برف پوش پہاڑی سلسلے میں پھنسے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا

    راولپنڈی : پاک فوج نے برف پوش پہاڑی سلسلے کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر پھنسے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت بچالیا، تمام کوہ پیماؤں کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے غیرملکی کوہ پیماؤں کو بحفاظت بچالیا، 17 اگست 2023 کو 1 مقامی گائیڈ،ایک پولش، اور چار برطانوی کوہ پیماؤں کی ٹیم کنکورڈیا اور شگر کے مقام پر بری طرح پھنس گئی۔

    4 برطانوی کوہ پیماؤں کو برف پوش پہاڑی سلسلہ کنکورڈیا کے مقام اور ایک پولش کوہ پیما بشمول مقامی گائیڈ کو شگر کے مقام جو تقریباً 17000فٹ کی بلندی پر ریسکیو کیا گیا۔

    برطانوی کوہ پیماؤں میں جارج ہرسٹ،ڈیوڈکوپ،سٹیفن ریان اورڈیرن کوربی شامل ہیں جبکہ پولش کوہ پیماکانام مسٹر ایڈم ہےجومقامی گائیڈمحمداقبال کےہمراہ تھے۔

    اطلاع ملنے پر پاک فوج کی طرف سے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئےآرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں کےذریعے ریسکیوآپریشن کیاگیا اور تمام کوہ پیماؤں کو شدیدزخمی حالت میں ریسکیوکیا، جن کو سانس لینے میں دشواری کا مسئلہ تھا۔

    ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت طبی امداد پہنچاتے ہوئے کوہ پیماؤں کو بچا کر ایک نئی مثال قائم کی ، غیرملکی کوہ پیماپاک فوج کے مشکور اور ان کی کاوشوں کےمعترف

  • پاک فوج کا نانگا پربت پرپھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن

    پاک فوج کا نانگا پربت پرپھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن

    گلگت : پاک فوج کا نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو نکالنے کیلئے ہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کا نانگا پربت پرپھنسےکوہ پیماؤں کونکالنے کیلئےہائی رسک ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ ریسکیو ٹیم کا شہروز کاشف سے 19000 فٹ پر کیمپ 2 میں رابطہ قائم ہوا ، پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ موسم صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پھنسے کوہ پیماؤں کی منتقلی کی کوشش کی جائے گی۔

    نانگاپربت پر پھنسے کوہ پیماؤں شہروزکاشف اورفضل علی کی محفوظ منتقلی کیلئے اقدامات جاری ہے اور کوہ پیماؤں کو بچانے کے لئے پاک آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر، گراؤنڈ سرچ ٹیم مصروف عمل ہے۔

    پاکستان آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے خراب موسمی حالات کے باوجود 2 ہیلی مشن اڑائے تاہم ہیلی کاپٹرز گھنے بادلوں اور زیادہ اونچائی کی وجہ سےکوہ پیماؤں کونہیں اٹھا سکے۔

    زمینی تلاش کی ٹیم پھنسے ہوئےکوہ پیماؤں کےقریب پہنچ چکی ہے ، زمینی ٹیم کوہ پیماؤں کو کیمپ 2 سے ریسکیو کرنے کی کوشش کررہی ہے۔