Tag: کویت میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد

  • کویت میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد

    کویت میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد

    کویت سٹی : کویتی حکام نے غیر ملکیوں کے ریاست میں داخلے سے متعلق فیصلے کے اطلاق کےلیے تیاریاں شروع کردیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت میں وفاقی کابینہ کی جانب سے غیرملکیوں کو مکمل ویکسینیشن کی صورت میں ریاست میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

    ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے تحت یکم اگست سے غیرملکیوں کا ریاست میں داخلہ شروع ہوگا۔

    اس حوالے سے ایئرپورٹ پر تعینات اداروں نے غیرملکیوں کو ریاست میں داخلہ دینے سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو روز میں طریقہ کار وضع کرلیا جائے گا۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ حکام نے وزارت صحت سے غیر ملکی مسافروں کی تعداد 3500 سے بڑھا کر 5 ہزار کرنے کی درخواست کی ہے۔

    توقع کی جارہی ہے کہ 17 جون کو کویتی کابینہ شہریوں کو بیرون ملک سفر اور غیر ملکیوں کو کویت کے سفر کی اجازت دیدے تاہم یہ اجازت نامہ صرف ان افراد کےلیے جاری ہوگا جنہیں ویکسین کی دو خوراکیں لگ چکی ہوں۔

    کابینہ کے فیصلے کے مطابق غیرملکیوں کو کویت آنے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا تھا جس کی رپورٹ منفی ہونی چاہیے۔

  • کویت میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد

    کویت میں داخلے کیلئے بڑی شرط عائد

    کویت سٹی : کویتی حکومت نے صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کو ریاست میں داخلے سے مشروط کردیا۔

    کویتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت نے کرونا وائرس کے پیش نظر مملکت میں داخلے کےلیے شرائط عائد کردیں۔

    حکومتی ترجمان طارق المرزم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں داخل ہونے والے شخص کو وزارتی فیصلوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا بصورت دیگر اسے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ایئرپورٹ ہی پی سی آر ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ جمع کرانا لازمی ہوگا جبکہ کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ بھی دکھانا ہوگی۔

    طارق المرزم نے کہا کہ حکومت کی جانب عائد کردہ صحت اصولوں پر عمل درآمد سے کوئی استثنا نہیں ہے اور صحت کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر کسی بھی مسافر کو کویت میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔