Tag: کویت میں زلزلہ

  • کویت میں زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں

    کویت میں زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں

    کویت میں گزشتہ رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔

    کویتی نیوز ایجنسی کونا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کویت سیسمک مانیٹرنگ نیٹ ورک نے شام چار بجکر 46 منٹ پر ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکوں کو ریکارڈ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے اسی مقام اور گہرائی میں ریکٹر سکیل پر 2.2 کی شدت کے آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلہ زمین کی سطح سے چھ کلو میٹر نیچے گہرائی میں تھا۔

    اس سے قبل روس کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا جس کے باعث سونامی کے خطرے کا الارم دے دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کے بعد متعلقہ حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

    تائیوان میں زلزلہ، عمارتیں لرز گئیں

    زلزلے کی شدت کا احساس ہوتے ہی لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔