Tag: کویت

  • کویت کا او آئی سی سے بھارت میں اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    کویت کا او آئی سی سے بھارت میں اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    کویت: کویت نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) سے بھارت میں اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کونسل آف منسٹرز نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) سے بھارت میں اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ، کویت کونسل آف منسٹرز نے کہا کہ او آئی سی ہنگامی اقدامات کرے اور بھارت میں مسلمانوں کےحقوق کےتحفظ کیلئے آواز اٹھائے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کو کروناوائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے، مسلمانوں کو انسانی بم قرار دے کر ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر اسلام سے نفرت کے عنوانات کی بھرمار ہے، کروناوائرس کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا انتہائی خطرناک ہے، ہندوتوا نظریے کے طویل مدتی نتائج انتہائی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

    خیال رہے امریکی خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کوکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے الزامات کا سامنا ہے، اس امتیازی سلوک کے باعث مسلمان کورونا کا آ سان شکار بن سکتے ہیں۔

    امریکی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مودی سرکارکورونا وائرس پھیلنے کا الزام تبلیغی جماعت کے اجتماع پرلگا رہی ہے، ان الزامات کے بعد مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریروں، تشدد، مسلمانوں کے سماجی اور کاروباری بائیکاٹ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں نے بھارتی میڈیا پرتبلیغی جماعت کے حوالے سے کورونا دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کی۔

  • کویت نے تیل کی پیداوار میں کمی شروع کردی

    کویت نے تیل کی پیداوار میں کمی شروع کردی

    کویت سٹی: کویت نے تیل کی پیداوار میں کمی شروع کردی، کویتی وزیر پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ کویت اوپیک پلس اور اوپیک کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے مشترکہ جدوجہد کے حق میں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت نے اوپیک پلس کے تاریخی معاہدے کے مطابق یومیہ تیل کی پیداوار میں 2.24 ملین بیرل کی کمی شروع کردی ہے۔

    ایک کویتی عہدیدار کے مطابق کویت نے تیل کی پیداوار میں کمی کا آغاز اوپیک پلس معاہدے پر عملدر آمد یکم مئی سے ایک ہفتے قبل ہی شروع کردیا ہے۔

    کویتی عہدیدار کے مطابق کویت آئل کمپنی نے برقان آئل فیلڈ کے کئی کنویں بند کردیے ہیں اور اصلاح و مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ کویتی وزیر پیٹرولیم خالد الفاضل نے ان غیر ملکی اخباری رپورٹوں کی تردید کی تھی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کویت پر تیل پیداوار میں کمی جلد از جلد شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    غیر ملکی اخبارات کے مطابق کویت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ یکم مئی سے قبل ہی تیل پیداوار سے متعلق اوپیک پلس کے معاہدے پر عمل درآمد فوراً شروع کردے۔

    الفاضل نے کہا کہ تیل پیداوار میں کمی کا فیصلہ کویت کا ریاستی اختیار ہے، کویت اوپیک پلس اور اوپیک کے رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے مشترکہ جدوجہد کے حق میں ہے۔

  • کرونا وائرس: کویت میں لاک ڈاؤن نرم کرنے پر غور

    کرونا وائرس: کویت میں لاک ڈاؤن نرم کرنے پر غور

    کویت سٹی: کویت کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں عائد کی جانے والی پابندیوں کو جہاں تک ممکن ہو سکے مرحلہ وار نرم کیا جائے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کویت کے وزیر صحت باسل الصباح نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان سے بخوبی آگاہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ عید الفطر کے بعد حالات معمول کے مطابق ہوجائیں گے تاہم اس حوالے سے بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ عائد کی جانے والی پابندیوں کو جہاں تک ممکن ہو سکے مرحلہ وار نرم کیا جائے۔

    کویتی وزیر صحت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا ہر صورت میں خیال رکھنا چاہیئے کہ کرونا سے جلد ازجلد چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

    کرونا کی ویکسین کے حوالے سے ایک سوال پر کویتی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی جاسکتی کہ اس وائرس کی فعال اور تیر بہدف ویکسین تیار ہوچکی ہے تاہم اس بارے میں وسیع پیمانے پر تجربات جاری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی تک بعض ادویات جو زیر استعمال ہیں وہ کسی حد تک مرض میں معاون ثابت ہو رہی ہیں تاہم مکمل علاج ابھی تک دریافت نہیں کیا جا سکا ہے۔

    وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ وزارت صحت کی زیر نگرانی تیار ہونے والا 12 سو 50 بستروں پر مشتمل اسپتال العارضیہ کے علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے، اسپتال میں فارمیسی اور قرنطینہ سینٹر بھی بنایا گیا ہے جہاں عالمی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

  • غیر ملکیوں کو کویت سے بے دخل کرنے پر غور؟

    غیر ملکیوں کو کویت سے بے دخل کرنے پر غور؟

    کویت سٹی: حکومت کویت میں کروناوائرس ٹیسٹ نہ کرانے والے غیرملکیوں کو بے دخل کرنے پر غور کررہی ہے۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکومت نے 27 فروری کے بعد بیرون ملک سے واپس آنے والے تمام غیر ملکیوں کا طبی معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ مہلک وائرس کا ٹیسٹ نہ کرانے والے تارکین وطن کو بے دخل بھی کیا جاسکتا ہے۔

    کویت حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنہ نہ کرانے والے تارکین وطن کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا البتہ اس حوالے سے حکومت نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    ملکی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے وہ تمام غیرملکی جو 27 فروری کے بعد ملک میں داخل ہوئے ہیں ان کا طبی معائنہ لازمی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مہلک وائرس سے ملک کو محفوظ بنانا ہے۔

    کرونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند

    ایک اندازے کے مطابق 27 فروری کے بعد سے لے کر اب تک 2 لاکھ 35 ہزار شہری وغیر ملکی بیرون ملک سے کویت واپس آئیں ہیں۔ تمام افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید 3 کرونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

  • کرونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند

    کرونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر، تعلیمی ادارے اور بینک بند

    کویت سٹی: کویت نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام کمرشل پروازیں معطل کردی ہیں جبکہ دفاتر اور اسکول کالجز بند کردیے گئے ہیں۔

    عرب ویب سائٹ کے مطابق حکومت کویت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر بدھ کو کئی نئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    ان اقدامات کے تحت جمعہ 13 مارچ سے کویت آنے جانے والی تمام کمرشل پروازیں تا اطلاع ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایئر کارگو، کویتی اور ان کے رشتے دار پروازوں کی بندش کے فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    حکومت کویت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 13 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی ادارے 2 ہفتے کے لیے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ریستورانوں، قہوہ خانوں اور شاپنگ سینٹرز آنے جانے اور لوگوں کے اجتماع کی ممانعت کردی گئی ہے۔

    کویت میں تمام بینک اور ان کی شاخیں بھی جمعرات سے 29 مارچ تک بند کردی گئی ہیں، بینک سروسز آن لائن دستیاب رہیں گی۔ کویتی اسٹاک مارکیٹ بھی 2 ہفتے کے لیے بند کردی گئی ہے۔

    کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کویت میں مزید 3 کرونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

    کویتی وزارت صحت کے مطابق کویت میں جن 3 مریضوں کی شناخت کی گئی ہے، ان میں سے ایک مریض ایران سے آیا تھا جبکہ دوسرا مصری اور تیسرا سوڈانی باشندہ ہے جو ایسے مریض سے مل کر آیا تھا جو آذر بائیجان سے مرض میں مبتلا ہوا تھا۔

  • کویت نے بھارت سمیت 7 ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا

    کویت نے بھارت سمیت 7 ممالک کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا

    کویت سٹی: کویت نے 7 ممالک بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن، شام، لبنان اور مصر سے ایک ہفتے کے لیے فضائی آپریشن بند کر دیا ہے، کویت سے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کویت نے 7 ممالک سے ایک ہفتے کے لیے فضائی آپریشن بند کر دیا۔ فلائٹ شیڈول معطل کرنے کے حوالے سے سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    مذکورہ ممالک میں بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، فلپائن، شام، لبنان اور مصر شامل ہیں۔ فیصلہ کویت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کویت ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 7 سے 14 مارچ تک معطل رہے گا۔ ساتوں ممالک کے تمام ویزا ہولڈرز پر کویت داخلے پر پابندی ہو گی، کویت کی شہریت رکھنے والے مسافروں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    کویت سے پاکستان کے لیے فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 3 ہزار 412 ہوگئی ہے۔

    مختلف ممالک میں اب تک کرونا وائرس کا شکار 57 ہزار مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

  • کروناوائرس: 12 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان

    کروناوائرس: 12 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان

    کویت سٹی: کروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر کویت کابینہ نے 12 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دیگر خلیجی ممالک نے بھی کروناوائرس سے بچنے کے لیے تعلیمی ادارے بند کیے ہوئے ہیں جبکہ کویت نے 12 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    کویت کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ ہنگامی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے یونیورسٹیاں، کالجز، اسلامی مراکز اور اوقاف کے مراکز تا ہدایت ثانی بند رہیں گے جس کا مقصد ملک میں مہلک وائرس پرقابو پانا ہے۔

    کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے دیگر خلیجی ریاستوں میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ بعض ممالک نے تعلیمی ادارے بند کردیے ہیں جبکہ بعض نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔

    اقوام متحدہ کے دفتر میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا

    کویت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ کویت میں کرونا وائرس کے شکار تمام مریضوں کو قرنطینہ کے مخصوص مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں علاج کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے دو ماہ کے دوران چین میں وائرس 2700 سے زائد افراد ہلاک جبکہ اٹہتر ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ 38ممالک میں کروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد81ہزارہے۔

  • آرمی چیف کا کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ

    آرمی چیف کا کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کویت کے نائب وزیراعظم احمدمنصور الاحمد الجبر الصباح کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی وسیکورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کی کویتی نائب وزیراعظم احمدمنصور الاحمدالجبر الصباح سمیت کویتی وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی وسیکورٹی تعاون سمیت علاقائی امن واستحکام کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں دفاعی پیداوار، تربیت، افرادی قوت میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کویتی سیاسی و عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستانی قوم، فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں علاقائی سیکورٹی، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

  • وزیر پر کرپشن کا الزام ثابت، عدالت نے سزا سنادی

    وزیر پر کرپشن کا الزام ثابت، عدالت نے سزا سنادی

    کویت سٹی: کویتی عدالت نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سابق وزیر کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویتی عدالت میں سابق وزیر صحت علی العبیدی سمیت وزارت کے فرسٹ سکریٹری، نائب سکریٹری اور ایک امریکی کمپنی کے عہدیدار پر بھی کرپشن کا الزام ثابت ہوا جس پر عدالت نے ایک ہی طرح کی سزا سنائی۔

    عدالتی حکم کے مطابق سابق وزیر کو 7 سال قید، 81 ملین دینار قومی خزانے میں واپس کرنے اور اتنی ہی رقم جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہوگا، جبکہ دیگر مجرمان پر بھی یہی سزا لاگو ہوگی۔

    کویت،شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین اہم افراد کو پانچ سال قید کی سزا

    کرپشن میں ملوث افراد کو قید کی سزا سے بچنے کے لیے 10 ہزار دینار جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    مجرمان پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے ملکی خزانے میں کرپشن کی، عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نے غیر قانونی طور پر معاہدے کرنے کے علاوہ فرضی مریضوں کو امریکا میں علاج کروایا ہے، اور علاج کی مد میں لی گئی رقم ہڑپ کرلی۔

    سابق وزیر سمیت دیگر مجرمان نے فرضی انشورنس معاہدوں کے ذریعہ کئی ملین دینار کا غبن بھی کیا۔

  • امریکی افواج کے انخلا کی جھوٹی خبر: سرکاری ادارے کے ملازمین نے ہی اکاؤنٹ ہیک کیا

    امریکی افواج کے انخلا کی جھوٹی خبر: سرکاری ادارے کے ملازمین نے ہی اکاؤنٹ ہیک کیا

    کویت سٹی: کویت کے سرکاری خبر رساں ادارے ’کونا‘کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی ہیکنگ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ کام ادارے کے افراد میں سے ہی کسی نے کیا ہے۔

    کویتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کویتی خبر رساں ادارے ’کونا‘ کا ٹویٹر اکاؤنٹ باہر سے کسی سے نہیں بلکہ اندر سے ہی ہیک کیا گیا تھا۔

    سرکاری بیان کے مطابق ادارے کے 3 افراد پر شبہ ہے کہ انہوں نے ہی کونا کی ویب سائٹ سے یہ خبر جاری کردی تھی کہ امریکی افواج کویتی چھاؤنی چھوڑنے والی ہیں۔

    انٹرنیشنل سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے چھان بین کے بعد کہا کہ جس انداز سے کویتی خبر رساں ادارے کونا کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا، وہ روایتی طریقے سے مختلف ہے۔ ٹویٹر اکاؤنٹ پر نجی اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا نہ کہ سرکاری ادارے کے آن لائن انفارمیشن سسٹم کو۔

    ماہرین کے مطابق جس انداز سے کونا کو ہیک کیا گیا، اس سے لگتا ہے کہ کونا کے ٹویٹر اکاؤنٹ کنٹرول کرنے والے افراد میں سے کسی ایک کے سمارٹ فون کو ہیک کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک لنک بھیج کر اسمارٹ فون کو کھولا گیا اور پھر خفیہ نمبر ڈال کر واردات کی گئی۔ ہیکر نے اکاؤنٹ کھولا یا کسی اور موبائل کے ذریعے اسے اس انداز سے قابو کیا کہ اسمارٹ فون کے مالک کو اس کا اندازہ نہ ہوسکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج سے متعلق جھوٹی خبر جاری کرنے کا آپریشن عارضی عمل کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ کافی عرصے سے اس پر کام ہو رہا تھا۔

    واقعے کے بعد وزارت داخلہ کی اسپیشل ٹیموں نے کونا کے ہیڈ کوارٹر پہنچ کر واقعہ کی تفش کی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا کے ذریعے خبریں جاری کرنے کے لیے کئی آلات استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان کی تعداد 3 سے زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ ان میں سے ایک غیر ملکی ہے۔

    مذکورہ 3 افراد میں سے ایک نے چند دن قبل بھی سلیمانی کے قتل سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی تھی اور فوراً ہی اسے کونا کی ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ وہ خبر جاری کر کے اس شخص نے نازک پوزیشن میں ڈال دیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کویتی خبر رساں ادارے کونا کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے خبر جاری کی گئی کہ امریکا نے اپنی افواج کویت سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تاہم تھوڑی دیر بعد ہی حکومتی ترجمان اور سوشل میڈیا کے سربراہ طارق المزرم نے اعلان کیا تھا کہ کونا کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے اور وہاں سے جاری کردہ امریکی افواج کے انخلا کی خبر غلط ہے۔

    مذکورہ خبر میں کویت کے نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شیخ احمد المنصور کے حوالے سے لکھا گیا کہ امریکی افواج کے انخلا کا بیان دراصل انہوں نے دیا ہے، تاہم بعد میں کونا نے اس کی بھی تردید کردی۔