Tag: کویت

  • امریکا کا کویت سے فوجیوں کے انخلا کا اعلان، کویتی وزیر دفاع کی تردید

    امریکا کا کویت سے فوجیوں کے انخلا کا اعلان، کویتی وزیر دفاع کی تردید

    کویت : ایران کے جوابی وار کے بعد امریکا نے کویت سے فوجیوں کے انخلا کا اعلان کردیا، کویتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مزید معلومات کیلئے امریکی محکمہ دفاع سے رابطہ کررہے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے کویت سے فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ کرلیا، فوج کے انخلا سے متعلق امریکی کمانڈر کا خط کویتی وزیر دفاع کو موصول ہوا، کویتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا تین روز میں کویت سے اپنی فوج نکال لے گا ،کیمپ عارف جان میں امریکی میرین کوسٹ گارڈ ،بحریہ ،فضائیہ کے اہلکار تعینات ہیں۔

    بعد ازاں کویتی وزیر دفاع نے کہا تھا امریکی فوجیوں کےانخلا سے متعلق خط غیرمتوقع ہے، مزید معلومات کیلئے امریکی محکمہ دفاع سےرابطہ کررہے ہیں ،کویتی وزیر دفا

    دوسری جانب اسپین نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں اپنے کچھ فوجیوں کو کویت منتقل کرے گا جبکہ فرانس کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود اپنےفوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

    یاد رہے امریکا اور ایران کشیدگی کے باعث نیٹو اور رکن ممالک کینیڈا، جرمنی‘ہنگری اور رومانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے فوجیوں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ کیا تھا، فوجیوں کو ایرانی حملوں کے فوری بعد اردن اور کویت میں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایران نے حملے کی پیشگی اطلاع دے دی تھی: عراقی وزیر اعظم

    نیٹو کے تحت کینیڈا کے 500ہنگری کے200رومانیہ کے 14جرمنی کے120اورکروشیا کے 14اہلکار موجود تھے۔

    نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ عراق میں ہمارے مشن کا مقصد داعش اور دہشت گردی روکنا ہے، اتحادی ایرانی سرگرمیوں سے پریشان ہیں۔

    یاد رہے جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے ، واشنگٹن نے حملوں کی تصدیق کی، ایرانی پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔

    مزید پڑھیں : ایران نے امریکا پر جوابی وار کر دیا، فوجی اڈوں پر دو بڑے حملوں میں 80 ہلاک

    ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا عراق میں حملےمیں80ہلاکتیں ہوئیں، امریکا اپنی فوجی طاقت کےغرورمیں اب تک غلطیاں کرتا آیا ہے، ایران کے حملے سے متعلق اعدادوشمارفوجی حکام بتائیں گے۔

    واضح رہے بغداد ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملہ میں ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک ہوگئے تھے،جس کے بعد ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

  • ایران امریکا کشیدگی، کویت نے اہم بیان جاری کر دیا

    ایران امریکا کشیدگی، کویت نے اہم بیان جاری کر دیا

    کویت: مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران کویت کی طرف سے اہم بیان جاری ہوا ہے جس میں کسی ملک کے خلاف فوجی اڈوں کے استعمال کی تردید کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس کے فوجی اڈے کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کیے گئے، کویت نے اس سلسلے میں تمام افواہیں بے بنیاد قرار دے دی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کویتی مسلح افواج نے اپنے بیان میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرایع ابلاغ پر وائرل ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے فوجی اڈے کسی پڑوسی ملک کے خلاف استعمال نہیں کیے گئے۔ کویتی حکام کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کے لیے ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کویتی شہری جعلی خبروں پر اعتبار نہ کریں۔

    خیال رہے کہ ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے لیے قطر میں امریکی بیس بھی استعمال ہوئی تھی، غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرون العدید بیس سے بھیجا گیا تھا۔ عرب نیوز نے برطانوی ذرایع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ قطر کے العدید ملٹری بیس سے اڑنے والے امریکی ڈرون نے دو ’ہل فائر ننجا میزائل‘ داغے تھے۔

    تازہ ترین:  جوہری معاہدہ منسوخ، ایران نے بڑا اعلان کر دیا

    بتایا گیا کہ ایک میزائل سے قاسم سلیمانی جب کہ دوسرے سے مہدی المہندس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، ڈرون کو ریاست نیواڈا میں امریکی ائیر فورس کی بیس سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ بغداد میں ایرانی جنرل کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے ڈرون کی ناکامی کی صورت میں قطر کے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر سے ایک اور ڈرون بھی اڑایا گیا مگر اس کے استعمال کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ جمعے کو امریکا کی جانب سے عراق کے دارالحکومت بغداد میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہو گئے تھے۔

  • کویت پیٹرولیم کا پاکستان میں تیل کی تلاش اور سرمایہ کاری کا اعلان

    کویت پیٹرولیم کا پاکستان میں تیل کی تلاش اور سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد: کویت پیٹرولیم کے وفد نے پاکستان میں تیل کی تلاش اور سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کردیا۔ وزیر اعظم نے بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے کویت پیٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو شیخ نواف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر توانائی عمر ایوب، ایم اختر ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے۔

    شیخ نواف نے وزیر اعظم کو 1980 میں پاکستان میں تیل کی تلاش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی تیل کی تلاش میں دلچسپی ظاہر کی، وزیر اعظم نے کویتی وفد کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تیل کی تلاش کا شعبہ ماضی میں نظر انداز ہوتا رہا، حکومت پاکستان نئی پیٹرولیم پالیسی پر کام کر رہی ہے۔ تیل کی تلاش کے لیے کام کرنے والی کمپنیوں کو سہولتیں دی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد پیٹرولیم کی دریافت اور عالمی کمپنیوں کو سہولت دینا ہے، حکومت آسان کاروبار کے مواقع کے لیے اقدام کر رہی ہے۔

    کویتی پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے بھی سے بات چیت ہوئی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک کی کمپنیاں پاکستان کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کا اعلان کرچکی ہیں۔

  • وزیر خارجہ کی کویت کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں ویزا پالیسی پر نظرثانی کی درخواست

    وزیر خارجہ کی کویت کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں ویزا پالیسی پر نظرثانی کی درخواست

    کویت: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے دو روزہ دورے کے موقع پر نائب وزیر اعظم شیخ خالد الجراح الصباح سے ملاقات میں ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی درخواست کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی کویت کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، کویت میں مقیم پاکستانی ویزا پابندیوں پر انتہائی تذبذب کا شکار ہیں۔

    وزیر خارجہ نے کویت میں نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح الصباح سے ملاقات کی، جس میں پاک کویت دو طرفہ تعلقات اور ویزا پابندیوں کے حوالے سے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود نے نائب وزیر اعظم کویت سے ملاقات میں کہا ہماری درخواست ہے کہ ویزا پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، 2011 سے لگائی گئی پابندیوں سے پاکستان کو مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

    شاہ محمود قریشی نے دورۂ کویت کی دعوت اور عظیم الشان خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان، کویت کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کے دلوں میں کویتی قیادت کے لیے بہت احترام ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کو اپنے اہل خانہ کو کویت بلوانے میں مشکلات ہیں، 2015 میں ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی کویت میں مقیم تھے، اب یہ تعداد کم ہو کر ایک لاکھ 5 ہزار رہ گئی ہے۔

    دریں اثنا شیخ خالد الجراح الصباح نے پاکستانی وزیر خارجہ کی کویت آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور پاکستان کی درخواست پر ہم دردانہ غور کا یقین دلایا، شیخ خالد الجراح الصباح نے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ کاوشوں کا بھی یقین دلایا۔

  • حکومت کاروباری سرگرمیوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

    حکومت کاروباری سرگرمیوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

    کویت: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت خواہشمند ہے کہ کویت کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں جس سے حکومت کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت کے ممتاز تاجروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کاروباری سرگرمیوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت خواہشمند ہے کہ کویت کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں جس سے حکومت کو اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ کویت کی متعدد کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کامیابی کے ساتھ کاروبار کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتصادی سفارت کاری شروع کی ہے اور اس سلسلے میں تمام سفارت خانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے پرکشش مواقع سے آگاہ کریں اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کویت کے تاجروں کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہا ہے۔

  • پاکستان کویت کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کویت کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی

    کویت: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت سٹی میں افطار ڈنر کے دوران اپنے کویتی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کویت نے ہرمشکل صورت حال میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کے دلوں میں کویت اور اس کی حکومت کے لیے نہایت احترام ہے۔

    اس موقع پر کویتی وزیرخارجہ نے کہا کویت میں پاکستان کی خدمات قابل تعریف ہیں جو کویت کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری کویتی وزیراعظم، وزیرداخلہ اور ہم منصب سے ملاقاتیں طے شدہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امیر کویت سے ملاقات میں انہیں صدر پاکستان کا دعوت نامہ اور وزیراعظم کا خط دوں گا۔

  • وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

    وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے، جہاں کویت کے ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے شاہ محمود کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کویت پہنچ گئے ہیں، وہ دو روزہ سرکاری دورے پر کویت گئے ہیں، جہاں وہ کویتی قیادت کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے۔

    کویت کے ہوائی اڈے پر کویتی ڈپٹی اسسٹنٹ وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور صالم الحمدان، پاکستان میں کویت کے سفیر نثار مطہری، کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا پر تپاک استقبال کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود دورے کے دوران اپنے کویتی ہم منصب اور امیر کویت سمیت قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی تعلقات سمیت باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئیں گے، وزیر خارجہ کویتی قیادت کے ساتھ ویزوں کے مسئلے پر بھی بات چیت کریں گے۔

    اس دوران وزیر خارجہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور مؤثر کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود ایئر پورٹ پر وی آئی پی کی بہ جائے عام راستے سے امیگریشن کاؤنٹر پہنچے، مسافروں نے انھیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

    کویت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں، یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    شاہ محمود نے بتایا کہ وہ امیر کویت کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہے ہیں۔

  • کویت کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری  کا عندیہ

    کویت کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ

    اسلام آباد : دوست ملک کویت پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرےگا، یہ سرمایہ کاری توانائی،تعمیرات اورفوڈ سیکیورٹی کےمنصوبوں میں متوقع ہے۔

    تفصلات کے مطابق پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے . کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی نےعندیہ دےدیا، سرمایہ کاری کابڑاحصہ توانائی کےشعبےمیں کیاجائےگا۔

    سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کئے جائیں گے اور صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کی جائےگی۔

    کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کےمطابق اتھارٹی نے بلوچستان میں بھی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کےساتھ ایم اویوپر دستخط کئےہیں، اس کےعلاوہ سندھ میں گھروں کی تعمیر میں بھی کویتی اتھارٹی نےدلچسپی ظاہر کی ہے۔

    اس سےپہلےبھی کویت پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکاہے، قابل ذکر منصوبوں میں میزان بینک شامل ہے۔

    کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے سرمایہ کاری کایہ دوسرا مرحلہ ہے۔اس مرحلے میں پاکستان میں بیس ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے  کر 2 روزہ دورے پر کویت روانہ ہوگئے ہیں ۔

    مزید پڑھیں :  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرکویت روانہ

    شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں،  دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کویت کے وزیرخارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں ویزا سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔

    یاد رہے ستمبر  2018 میں سابق وزیر خزانہ  اسد عمر نے  کویت کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کویت کے سرمایہ کار گاڑیوں کے پرزہ جات، فوڈ پروسیسنگ اور ٹیکسٹائل سمیت تیل اور گیس کی تلاش کے شعبوں میں پاکستان میں قائم خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    واضح رہے مارچ 2017 میں کویت نے پاکستانیوں پر لگائی گئی ویزا پابندی ختم کردی ہے،کویت نے پاکستان پر چھ سال قبل ویزا پابندی عائد کی تھی۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرکویت روانہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرکویت روانہ

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر کویت روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ وی آئی پی کی بجائے عام راستے سے امیگریشن کاؤنٹر پہنچے۔

    مسافروں نے ایئرپورٹ پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کویت کے وزیرخارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں ویزا سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے کر جا رہا ہوں۔

  • یو اے ای نے کویت سے انڈوں اور پرندوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھالی

    یو اے ای نے کویت سے انڈوں اور پرندوں کی درآمد پر عائد پابندی اٹھالی

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات نے شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کویت سے پرندوں اور انڈوں کی درآمد پر عائد کی گئی پابندی ختم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے ماحولیات کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کیا گیا کہ کویت سے درآمد کیے جانے والے آرائشی پرندے، مرغیاں اور جنگلی پرندوں سمیت انڈے اور پولٹری گوست پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت ماحولیات نے یہ فیصلہ پرندوں میں پھیلنے والے (ایچ 5 این 8) برڈ فلو وائرس کے باعث کیا تھا تاکہ شہریوں کو امراض سے محفوظ رکھا جاسکے۔

    یاد رہے کہ اماراتی حکام کی جانب سے شہریوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کویت سے درآمد کیے جانے والے پرندوں اور انڈوں پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرندوں اور انڈوں کی درآمدات پر پابندی کا اعلان جانوروں کی صحت کے حوالے کام کرنے والی ایمرجنسی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :‌ یو اے ای نے بھارت سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگادی

    یاد رہے کہ اماراتی حکام گزشتہ برس اگست میں مشرقی ملائیشیا سے درآمد کیے جانے والے پرندوں اور انڈوں پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے، اماراتی وزارت برائے ماحولیات نے ایچ ایس این 1 نامی خطرناک وائرس کو ملک میں داخل ہونے کےلیے روکنے کےلیے یہ اقدامات کیے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 6 اگست کو خبردار کیا تھا کہ مشرقی ملائیشیا سے درآمد ہونے والی پولٹری اشیاء (پرندوں اور انڈوں) میں برڈ فلو کا وبائی مرض بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے۔