Tag: کویت

  • کویت، استاد کے تشدد سے طالب علم جاں بحق

    کویت، استاد کے تشدد سے طالب علم جاں بحق

    کویت سٹی : استاد کے وحشیانہ تشدد سے نو سالہ طالب علم کی موت واقع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ 12 فروری کو مقامی اسکول ’’ الآس ‘‘ میں پیش آیا جہاں ایلیمینٹری جماعت کے طالب علم عیسیٰ تھامیر البلوشی اپنے ٹیچر کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔

    طالب علم کی ہلاکت کی خبر کی اطلاع ملنے کے بعد کویتی وزیر برائے تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن نے دلخراش واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کردیا ہے، وزیر تعلیم نے جاں بحق ہونے والے طالب علم کے والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دردناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر تعلیم حامد الاعزمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین ایماندار افسران پر مشتمل آزاد اور خود مختار کمیشن قائم کردیا ہے جس میں وزارت صحت اور محکمہ فتوی و آئین سازی کی مدد اور معاونت بھی شامل رہے گی۔

    طالب علم کی لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکیو لیگل ڈاکٹر کے مطابق بچے کی موت اسکول ہی میں ہو گئی تھی جو سینے پر بھاری ضرب لگنے کی وجہ سے واقع ہوئی تھی جب کہ طالب علم کے جسم پر کئی ضربیں لگنے کے نشانات بھی واضح تھے۔

    اسکول کے دیگر بچوں کا کہنا تھا کہ استاد نے بچے پر وحشیانہ تشدد کر کے اسے کمرے میں بند کردیا تاکہ وہ اپنے والدین کو واقعے کی اطلاع نہ دیں، بچے کی والدہ طالب علم کو لے کر اسپتال پہنچیں جہاں انہیں بچے کے انتقال کرجانے کی خبر دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغامات بھیجنے پر خاتون کو 3 ہزار دینار کا جرمانہ

    واٹس ایپ پر تضحیک آمیز پیغامات بھیجنے پر خاتون کو 3 ہزار دینار کا جرمانہ

    کویت سٹی: سائبر کرائم بیورو نے دوست کی شکایت پر واٹس ایپ کے ذریعے تضحیک آمیز پیغام بھیجنے والی خاتون پر 3 ہزار دینار کا جرمانہ عائد کردیا.

    تفصیلات کے مطابق کویتی عدالت نے یہ سزا خاتون کو سائبر کرائم بیورو کی جاب سے عائد کیئے گئے ایک مقدمے میں سنائی جو کہ خاتون پر اپنی دوست کو تحقیر آمیز پیغامات بھیجنے کے سبب درج کیا گیا تھا.

    سائبر کرائم بیورو کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون کی دوست نے شکایت درج کرائی تھی کہ واٹس ایپ پر ذلت آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں جس سے میری عزت نفس کو ٹھیس پہنچی ہے اور دل آزاری ہوئی ہے.

    تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کے واٹس ایپ معائنے اور جانچ پڑتال سے ثابت ہوا کہ خاتون نے اپنی دوست کو پیغام میں لکھا کہ لکھا تم میں شرم نام کی کوئی چیز نہیں، تمہیں شرم آنی چاہیے ،لگتا ہے کہ والدین نے تمہاری تربیت ٹھیک سے نہیں کی.

    خاتون اتنے بڑے جرمانے کو دیکھ کر پریشان ہو گئیں اور اپنی دوست کو منانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ مقدمہ واپس لیا جاسکا جب سائبر کرائم بیورو کا کہنا ہے کہ شکایت کنندہ کی جانب سے شکایت واپس لینے پر جرمانہ ختم کیا جاسکتا ہے.

    یاد رہے کہ کویت سمیت خلیجی ریاستوں میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن پر کسی کو فرد کو تضحیک کا نشانہ بنانے کے خلاف سخت قوانین رائج ہیں.

  • سعودی عرب،کویت،یواےای کا اپنے شہریوں کولبنان چھوڑنے کا حکم

    سعودی عرب،کویت،یواےای کا اپنے شہریوں کولبنان چھوڑنے کا حکم

    ریاض : سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

    خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے اور ہدایت کی ہے شہری لبنان کے سفرسے گریزکریں۔

    جاری سفری انتبا میں شہریوں کو کہا گیا کہ جولبنان میں ہیں وہ وہاں سے نکل جائیں اورجو جاناچاہتے ہیں وہ اپناارادہ ملتوی کردیں۔جب کہ سعودی شہری بھی براہ راست یا کسی اور ملک سے لبنان کا سفر نہ کریں۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ہدایت لبنان میں سیاسی بحران اور سیکورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر جاری کی گئی۔

    یاد رہے کہ بحرین پہلے ہی اپنےشہریوں کو لبنان نہ جانے کی ہدایت کرچکا ہے، بحرین حکومت کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر لبنان کی سرزمین چھوڑ دیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ایران پر براہ راست مداخلت کا الزام عائد کیا تھا ، جس کے بعد جان کے خطرے کے پیش نظر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کویت: غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

    کویت: غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

    کویت سٹی: کویتی حکام نے پبلک سیکٹر میں غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا جس پر آئندہ پانچ برس میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق کویت نے ریاست سے غیر ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

    منصوبے کے تحت جن ملازمین کو واپس ان کے وطن بھیجا جائے گا ان کی فہرست جلد تیار کی جائے گی جس کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں کو فہرست کی تیاری میں معاونت کے لیے نام ارسال کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ غیر ملکی ملازمین کے کنٹریکٹ کئی کئی برس کے ہیں اس لیے اس منصوبے پر اگلے پانچ برس میں عمل درآمد ہوگا، جن شعبہ جات سے غیر ملکی ملازمین کم کرنے ہوں گے وہاں غیر ملکی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی اور نہ مزید بھرتیاں ہوں گی۔

  • کویت: ایرانی سفیر سمیت سفارت خانے کے 15 افراد کو ملک چھوڑنے کا حکم

    کویت: ایرانی سفیر سمیت سفارت خانے کے 15 افراد کو ملک چھوڑنے کا حکم

    دبئی: کویت نے دہشت گردی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایرانی سفیر سمیت سفارت خانے کے 15 ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق کویت نے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی سمیت 15 افراد کو ملک چھوڑنے سمیت ایران کے کلچرل اور ملٹری مشن کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

    Kuwait orders Iran ambassador to leave country within 45 days

    ایرانی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے نے کہا ہے کہ کویت نے وہاں موجود 19 سفارتی عملے میں سے صرف چار افراد کو رکنے کی اجازت دی ہے اور 15 کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

    نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی حکام نے کہا ہے کہ یہ قدم سعودی عرب کی مداخلت پسند پالیسیوں اور ایرانی مداخلت کے بے بنیاد الزامات کے سبب اٹھایا گیا ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ سفارتی عملے کو ملک چھوڑے کی دی گئی ڈیڈ لائن 45 دن ہے تاہم یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انہیں 48 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

    کویت کے قائم مقام وزیر اطلاعات شیخ محمد المبارک الصباح نے کہا ہے کہ کویت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی عملے کے خلاف ویانا کنونشن کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ سال 2015ء میں کویت نے ایران اور لبنانی شیعہ مسلمانوں کے گروپ حزب اللہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 23 افراد کو سزا سنائی تھی جس میں ایک ایرانی اور بقیہ کویتی شہری شامل تھے۔

    کویتی حکام کے مطابق ان افراد کے پاس سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا اور وہ کویت میں ’’ابدالی سیل‘‘ چلارہے تھے۔

    اس واقعے کے بعد سے کویت اور ایران کے تعلقات کشیدہ ہیں اور اب کویت نے 15 سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

  • کویت،شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین اہم افراد کو پانچ سال قید کی سزا

    کویت،شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین اہم افراد کو پانچ سال قید کی سزا

    کویت : توہین عدالت کے جرم میں کویتی شاہی خاندان کے تین اہم فرد سمیت 5 افراد کو5 سال قید جب ایک شہری کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کویت عدالت عظمیٰ نے خفیہ ادارے کے سربراہ شیخ اتہبی الفہد الصباح (جو کویتی بادشاہ کے بھتیجے بھی ہیں) ، دو اہم شاہی افراد اور تین شہریوں کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی ہے۔

    عدالت عظمیٰ کویت نے بادشاہ کے بھتیجے اور سمیت پانچ افراد کو 5 سال قید کی سزا سوشل میڈیا پر عدالت کے مخالف مہم چلانے اور ججوں پر رشوت لینے کے جھوٹے الزامات پر سنائی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ الفہد اور دیگر افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر جعلی ویڈیو شائع کی تھی جس میں ایک جج کو سابق وزیراعظم شیخ نصیر محمد الاحمد سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    متاثرہ جج اور سابق وزیر اعظم نے بادشاہ کے بھتیجے اور دیگر شہریوں کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزمات کی تردید کی تھی اور جھوٹے الزما ت کی تحقیقات کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔

    خیال رہے اسی عدالت نے ایک اور مجرم کو اسی الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم ملزم کویت سے فرار ہو چکا ہے جب کہ بادشاہ کے بھتیجے شیخ الفہد، دو اور اہم شاہی افراد اور دیگر دو شہری حراست میں ہیں۔

  • ملازمہ کے کھڑکی سے گرنے کی ویڈیو بنانے پر مالکن گرفتار

    ملازمہ کے کھڑکی سے گرنے کی ویڈیو بنانے پر مالکن گرفتار

    کویت سٹی: مشرق وسطیٰ کے ملک کویت میں ایک خاتون کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب اس نے اپنی ملازمہ کی ساتویں منزل سے نیچے گرنے کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کردی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملازمہ کھڑکی سے نیچے لٹک رہی ہے اور اس دوران ’پکڑو، مجھے پکڑو‘ کی دہائیاں بھی بلند کر رہی ہے، لیکن مالکن اس کی فریادوں کو نظر انداز کر کے اطمینان سے ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔

    حتیٰ کہ ملازمہ ساتویں منزل سے نیچے گر گئی۔

    گرنے کے بعد ملازمہ کی جان تو بچ گئی تاہم اس کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ قریب سے گزرنے والے راہگیروں نے اس کی مدد کی اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ملازمہ کو اسپتال منتقل کیا۔

    ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پولیس بھی حرکت میں آئی اور ویڈیو بنانے والی مالکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ملازمہ سے تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس نے ملازمت چھوڑ کر جانے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد مالکان نے اسے گھر میں قید کردیا۔ وہ دو دن گھر میں قید رہی جس کے بعد اس نے وہاں سے بھاگ نکلنے کا فیصلہ کیا تاہم اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آگیا۔

    مزید پڑھیں: نوکری سے چھٹکارے کے لیے ملازمہ چڑیل بن گئی

    پولیس کے مطابق ملازمہ کا تعلق صومالیہ سے ہے، ممکنہ طور پر وہ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہے اور اس کی مالکن بھی اس کی شریک جرم ہے۔

    حکام کے مطابق مالکن پر ملازمہ کی جان بچانے کے لیے مدد نہ کرنے کی فرد جرم بھی عائد کی جاسکتی ہے۔

  • مخالفت کے باوجود عراق جنگ میں کویت کا ساتھ دیا تھا، نواز شریف

    مخالفت کے باوجود عراق جنگ میں کویت کا ساتھ دیا تھا، نواز شریف

    کویت : وزیرِاعظم پاکستان نوازشریف نے کہا ہے کہ عراق کی جنگ میں مخالفت کے باوجود کویت کا بھرپور ساتھ دیا تھا جس کے بعد سے کویت اور پاکستان کے درمیان مستحکم تعلقات استوار ہوئے

    وزیر اعظم پاکستان کویت کے دورے پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کویت میں مقیم ہم وطن سب سے زیادہ پاکستان کے بارے میں سوچتے ہیں اسی لیے مجھے آپ جیسے محب الوطن لوگوں سے مل کر بے حد خوشی ہو رہی ہے اور وہ پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے بارے میں امیرکویت سے بات کرینگے۔

    انہوں نے شرکاء سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان نے عراق جنگ میں کویت کی بہت مدد کی جب کہ جنگ کے وقت کویت کا ساتھ دینے پر بہت سی سیاسی جماعتوں نے میری مخالفت کی تھی لیکن جنگ کے خاتمے کے بعد پاکستان اور کویت کے درمیان پہلے سے اور زیادہ مستحکم تعلقات استوار ہوئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو حالات بہت مشکل تھے لیکن ہم ہر طرح کے چیلینجیز کا مقابلہ کیا اور نئے نئے منصبوں کا آغاز کرتے رہے جس کے بعد الحمداللہ آج پاکستان کے حالات بہت بہتر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ توانائی کا بحران ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور آج بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ہونے والے ہنگامے ختم ہوگئے ہیں اگر بروقت توجہ دی جاتی تو توانائی بحران کا سامنا نہ ہوتا تاہم جب کہ آج ملک میں ایل این جی سے توانائی کے کارخانے لگائے جارہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں ملک بھر میں موٹرویز اور شاہرات کا جال بچھایا جارہا ہے جس کے باعث دنوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوجائے گا۔

    انہوں نے اپنے سابقہ دور کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگر 90 کی دہائی کے ترقیاتی کام جاری رہتے تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا پہلے دور حکومت میں پاکستان کو ترقی کی بہت سی راہیں دکھائیں اور معاشی ترقی کیلئے گرین چینلز بنائے ،تاجروں کو مراعات دیں لیکن آمریت کے دور میں ملک کے حالات بد سے بدتر ہوتے گئے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ آمرانہ دور میں ملکی حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوتا تھا جس کے دوران میں نے 7سال تک جلاوطنی کا ٹی اور آج تک اسباب کاعلم نہیں ہوسکا کہ مجھے کیوں میرے وطن سے دور رکھا گیا؟ شاید ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی سزا دی گئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے خود انحصاری کی حکمت عملی پر یقین رکھتے ہیں اور سی پیک میں50ارب ڈالرمالیت کےمنصوبےشروع ہوچکے ہیں جب کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کے عوام کا احساسِ محرومی کم ہوا ہے اور دوسری جانب پی ایس ایل کا کامیاب انعقادسے پاکستان میں کرکٹ کی جیت ہے۔

  • وزیراعظم آج 2روزہ دورے پرکویت روانہ ہوں گے

    وزیراعظم آج 2روزہ دورے پرکویت روانہ ہوں گے

    کویت سٹی: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کویت کے امیرکی دعوت پر آج دوروزہ دورے پر کویت روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج دوروزہ دورے پر کویت روانہ ہوں گے۔وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی،وزیراعظم کے خصوصی معاون برائےخارجہ امورسیدطارق فاطمی اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف دو روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک کےدرمیان روایتی طور پر قریبی اور برادرانہ تعلقات کےمختلف پہلوؤں کاجائزہ لینے کے لیےکویتی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کویت کےامیر شیخ جابر امام مبارک امام حماد الصباح کےساتھ بھی ملاقات کریں گےاس کےعلاوہ دونوں فریقوں مختلف شعبوں میں موجودہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تحت اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کویتی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کے رابطوں کے فروغ کےلیے پاکستان کے کردار پربھی بات کریں گے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم نوازشریف 3روزہ دورے پر ترکی روانہ

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان 3روزہ دورے پر ترکی گئےتھےجہاں انہوں نے پاک ترک تزویراتی تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کی تھی۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ انقرہ میں پاک ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی تھی۔

  • حلب کی صورتحال پرعرب لیگ کاہنگامی اجلاس طلب

    حلب کی صورتحال پرعرب لیگ کاہنگامی اجلاس طلب

    قاہرہ: شام کے شہر حلب کی صورتحال پر بحث کےلیےعرب لیگ نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جمعرات کےروز مصری دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کےجنرل سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں حلب میں انسانی بحران کی صورت حال پربحث کی گئی۔

    عرب لیگ کے اجلاس میں عرب لیگ کےمندوبین نےحلب پرعالمی برادری کی خاموشی کو سخت تنقید کانشانہ بنایا۔سعودی عرب کےمندوب نےحلب میں انسانوں کی قتل عام کودنیاکےلیےشرمناک قراردیا۔

    خیال رہے کہ کویت کی درخواست پرعرب لیگ کے وزرائے خارجہ کاہنگامی اجلاس پیر کوبلانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔

    یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،حلب پر حکومتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں نومبر سے لے کر اب تک 413 شہری مارے جاچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔