Tag: کویت

  • پاکستان نے کویت کے ساتھ ویزا معاہدہ ختم کردیا

    پاکستان نے کویت کے ساتھ ویزا معاہدہ ختم کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے کویت کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کے لیے ویزے کی شرط کے خاتمے کا معاہدہ معطل کر دیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان ہونے والے ویزا معاہدے کی کویت کی جانب سے پاسداری نہیں کی جارہی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ معاہدے کی پابندی دونوں فریقین کی جانب سے نہایت ضروری ہے۔

    وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ویزے کے معاہدے سرکاری حکام کے لیے سفر آسان بنانے کی نیت سے کیے جاتے ہیں اور کویت سے کیا جانے والا معاہدہ پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہو رہا تھا۔

    پاکستان اور کویت کے حکام نے نومبر سنہ 2013 میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی، خصوصی یا سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے ملک میں داخلے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں تھی۔

  • کراچی کے دو علاقوں میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر

    کراچی کے دو علاقوں میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر

    کراچی: بلوچ کالونی میں پینٹ شاپ اور لیات آباد میں فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے باعث اگ کو دیگر دکانوں اور گھروں تک پھلنے سے بچالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود ڈیفنس ویو میں موجود عمارت میں قائم آئل پینٹ کی دکان میں ویلڈنگ کے دوران اسپارک ہونے سے اچانک آگ لگ گئی، ایس ایچ او ملک سلیم کے مطابق دکان میں موجود تھنر اور دیگر سامان کے باعث آگ بہت تیزی سے پھیلی اور اس نے شدت اختیار کرلی اور آگ کے شرعلے بلند ہونے لگے۔

    انہوں نے بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں نے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اور فائر بریگیڈ کو طلب کیا ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے شعلے اوپر موجود گھروں تک جارہے تھے اور خطرہ تھا کہ مذکورہ آگ کے باعث دیگر دکانیں بھی متاثر ہوسکتی تھیں اور بر وقت کارروائی کر کے پہلے اغ کو ایک دکان تک ہی محدود رکھا اور اسکو بجھایا ، فوری طور پر مذکورہ آگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

    دریں اثنا لیاقت آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر چار میں قائم پلاٹ پر موجود فرنیچر مارکیٹ کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور مزید دو گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ مارکیٹ کی دکان کی بنی دو چھتی میں رکھے فوم میں لگی جس نے شدت پکڑی اور دکان بری طرح متاثر ہوئی تاہم دیگ دکانوں اور اوپر موجود گھروں تک آگ کو پھیلنے سے بچالیا گیا۔ فوری طور پر آگ لگنے کے باعث ہونے والے نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

  • کویت میں آتشزدگی میں جاں بحق ہونےوالے تین پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچادی گئیں

    کویت میں آتشزدگی میں جاں بحق ہونےوالے تین پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچادی گئیں

    لاہور: کویت میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونےوالے نو میں سے تین پاکستانیوں کی لاشیں لاہور ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں، تینوں کی تدفین پنجاب کے علاقے میاں چنوں میں کی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق چار روز قبل کویت میں مبینہ طورپر سلنڈر پھٹنے کے بعد آتشزدگی کے نتیجے میں نو پاکستانی جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے،جن میں سے چھ کو کویت میں ہی دفنادیا گیاتھا.

    *کویت: گھرمیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 پاکستانی جاں بحق

    آتش زدگی میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کے جسد خاکی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 206 کے ذریعے لاہور پہنچادی گئیں ہیں.

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو میتیں فوری وطن واپس لانے اور تین روز میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی تھی.

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والی لاشوں میں نسرین،ریحانہ اور آٹھ سالہ مہد کے جسد خاکی شامل ہیں.

  • کویت میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم کی میتیں وطن لانے کی ہدایت

    کویت میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم کی میتیں وطن لانے کی ہدایت

    کویت سٹی : وزیراعظم نوازشریف نے کویت میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے کی ہدایت کردی، پاکستان میں بد قسمت خاندان اپنے پیاروں کی لاشوں کا منتظر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کویت میں گزشتہہ روز آتشزدگی کے واقعے میں پاکستان کے ایک ہی خاندان کے نو افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو میتیں فوری وطن واپس لانے اور تین روز میں معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    Pakistani ambassador says injured Pakistanis to… by arynews

    متوفی آصف کے سسر اور ماموں محمد شمشاد ملک بہن ، بیٹی ، داماد اور نواسے نواسیوں کی ہلاکت پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ محمد شمشاد ملک کے بیٹے شہزاد نے کویت سے سکائپ پر اے آروائی نیوز کو بتایا کہ میتوں کی حالت ایسی نہیں کہ انہیں پاکستان لایا جا سکے۔

    ملک آصف ان کی والدہ،اہلیہ اور بچوں کوکویت میں ہی سپردخاک کیا جائے گا جبکہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والی نسرین بی بی کی دوسری بہو ریحانہ اور پوتے ماجد کی میتیں فیصل آباد لائی جائیں گی۔

    کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر کا کہنا ہے کہ تین بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہوں نے بتایا کہ میتیں پاکستان منتقل کرنے کے لئے کاغذات مکمل کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کویت: گھرمیں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 9 پاکستانی جاں بحق

    واضح رہے کہ واقعہ کویت کے علاقے فراوانیا میں پیش آیا جبکہ اس افسوسناک واقعے میں 24 افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، خاندان کا ایک شخص گھرسےباہر ہونے کی وجہ سےبچ گیاتھا۔

    گلف نیوزکے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کےباعث پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ لگنے سے چوبیس افراد زخمی ہوئے،پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،زخمی ہونے والوں میں 4 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

     

  • شام کے بحران کو حل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، بان کی مون

    شام کے بحران کو حل کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، بان کی مون

    اقوام متحدہ کے بان کی مون کا کہنا ہے کہ جنگ سے متاثرہ شام کے بحران کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے دوعرب چالیس کروڑ کی امداد عرب امریکہ کے اتحادی کررہے ہیں۔

    کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے شام کے لاکھوں افراد بے کو امداد فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، اس موقع پر پچاس کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا جبکہ امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے اڑتیس کروڑ اضافی امداد کا اعلان کیا۔

    اقوام متحدہ نے تمام ممالک سے اپیل ہے کہ دو ہزار چودہ تک کم ازکم چھ اعشاریہ پانچ کروڑ امریکی ڈالر کی امداد دی جائے، تنظیم کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی امداد ہے، اجلاس میں تقریبا ستر ممالک اور چوبیس بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کی۔