Tag: کویت

  • کویت میں فراڈیوں کی شامت آگئی

    کویت میں فراڈیوں کی شامت آگئی

    کویت میں سرٹیفکیٹ فراڈ کے جرم میں سات سال قید کی سزا ہو گی۔

    کویت سرٹیفکیٹ فراڈ سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے اور مجرموں پر سخت سزائیں عائد کر رہا ہے۔

    کویتی میڈیا کے حکومتی ذریعہ کے مطابق کریک ڈاؤن اولین ترجیح ہے جس میں ایسے ملازمین کو نشانہ بنانا ہے جو سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

    مہم نے سرٹیفکیٹ کی جعل سازی میں ملوث افراد کے لیے تین بنیادی الزامات کی نشاندہی کی ہے جس میں عوامی فنڈز کا غلط استعمال، جعلسازی، اور غیر قانونی فوائد اور مراعات کے لیے دھوکا دہی شامل ہے۔

    خلاف ورزی کرنے والوں کو سات سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی غیرقانونی طور پر حاصل کی گئی تنخواہوں اور بونس کی دوگنا رقم کی واپسی بھی کی جائے گی۔

    یہ سخت کارروائی اس انکشاف کے جواب میں سامنے آئی ہے کہ جب متعدد ملازمین نے آڈٹ کے لیے اپنے سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی درخواست کی تو اس کے بجائے ریٹائرمنٹ کا انتخاب کیا۔ اس پیشرفت نے شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے، جس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • کویت: غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    کویت: غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر

    کویت سٹی: کویت نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

    کویت کی وزارت داخلہ کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ گرفتار ہوئے تو انھیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    وزارت کے انڈر سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل سلیم النواف نے واضح کیا کہ نہ صرف ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں بلکہ ان کے اسپانسپرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ان غیر ملکیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے جو اپنے وزٹ ویزے کی ایک ماہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریاست میں مقیم ہیں، اور انھیں ایک ہفتے کی مہلت بھی دے دی گئی ہے، اگر وہ اس دوران جرمانے کی رقم کی ادائیگی اور دیگر شرائط پر عمل نہیں کریں گے، تو نہ صرف انھیں بلکہ ان کے اسپانسر کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ویزا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کو 17 مارچ سے 17 جون تک کی مہلت دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے دی گئی مہلت کے پہلے دن 652 غیر ملکیوں نے رضاکارانہ طور پر درخواستیں دیں۔

  • کویت: پاکستان سمیت 7 قومیتوں کے باشندوں کیلئے خوشخبری

    کویت: پاکستان سمیت 7 قومیتوں کے باشندوں کیلئے خوشخبری

    کویت نے 7 قومیتوں کے باشندوں کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرانے اور فیملی میں شامل ہونے کا دروازہ کھول دیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کچھ قومیتوں کو درخواست جمع کرانے سے پہلے وزیر سے استثنیٰ اور پیشگی سکیورٹی منظوری کی ضرورت تھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک کے تمام گورنریٹس میں رہائشی امور کے تمام محکمے ان قومیتوں سے فیملی وزٹ ویزا کی درخواستیں وصول کریں جن کو پیشگی استثنیٰ کی ضرورت تھی، ان قومیتوں میں افغانی، عراقی، ایرانی،شامی، یمنی، پاکستانی اور سوڈانی شہری شامل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق متعلقہ شخص کی درخواست سول کارڈ پر موجود اپنے رہائشی پتے کے مطابق ہونا لازمی ہوگی، جبکہ ویزا جاری ہونے سے پہلے باقاعدہ سیکیورٹی کی منظوری حاصل کئے بغیر دیگر قومیتوں کے لین دین کی طرح معمول کے مطابق ہی ان 7 قومیتوں کا بھی لین دین ہو گا۔

    مملکت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب وزیر الیوسف نے معیشت کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر الیوسف کا کہنا تھا کہ ہم کویت کو کھولنا چاہتے ہیں اور دنیا کو اس کی خوبصورتی اور ثقافت سے متعلق آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

    بھارت: ہسپانوی سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

    وزیر الیوسف نے کہا کہ ہمارے پاس 4 یا 5 مہینے ہوتے ہیں جو آنے والے سیاحوں کے لئے انتہائی موزوں ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں کویت میں کسی کے داخلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

  • عرب ممالک اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ اہم پیشگوئی

    عرب ممالک اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا؟ اہم پیشگوئی

    رمضان المبارک کی آمد قریب ہے عرب ملکوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اس حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے رمضان المبارک کی آمد قریب ہے جس کے لیے مسلم ممالک میں استقبال کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں عرب ملکوں اور دنیا میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا اس حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

    بین الاقوامی فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ خطہ عرب کے ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظر آئے کا قومی امکان ہے۔ اس طرح ان ممالک میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔

    عرب ممالک میں 11 فروری سے شعبان المعـظم کا مہینہ شروع ہوا تھا اور 10 مارچ کو 29 شعبان ہوگی۔

    اس حوالے سے فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال شعبان کا مہینہ 29 یوم پر مشتمل ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ عرب ممالک میں 10 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا سکے گا۔

    فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر کے مطابق 10 مارچ کو چاند، سورج کے کافی قریب ہوگا اور 11 مارچ کو دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند با آسانی دیکھا جا سکے گا۔

    اس پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ہے کہ عرب ممالک میں یکم رمضان المبارک 1445 کا آغاز پیر 11 مارچ جب کہ پاکستان، بھارت سمیت دیگر قرب وجوار کے ممالک میں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہو سکتا ہے۔

  • کویت: مختلف اشیاء پر پابندی لگادی گئی

    کویت: مختلف اشیاء پر پابندی لگادی گئی

    کویت کی قومی تعطیلات کے موقع پر وزارت تجارت اور صنعت کے انڈر سیکرٹری زیاد النجم نے ایک انتظامی فیصلہ جاری کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تجارت اور صنعت کے انڈر سیکرٹری زیاد النجم نے آج 20 فروری سے 31 مارچ 2024 تک ”پانی سے بھرے چھوٹے غباروں ”کی فروخت اور ہر قسم کے واٹر پستول پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

    مندرجہ ذیل مواد اور اشیاء کی فروخت اور تجارت پر پابندی لگائی گئی ہے۔

    ہوا کے غبارے جس میں آتش گیر شعلہ ہو
    لیزر، تابکاری کے آلات اور تابکار مواد
    دھار والے ہتھیار، رائفلیں اور اسی طرح کے پستول
    صابن کا جھاگ یا سپرے۔
    خطرناک اشیا یا ان کا استعمال
    آتش بازی (ہر قسم اور شکل کے پٹاخے)

    ایسے ہتھیار جس سے اپنا دفاع کیا جاسکتا ہے، بشمول تلواریں، خنجر، نیزے، تیر، نوکیلی یا پالش کی سلاخیں جو لاٹھیوں یا دوسری چیزوں سے جڑی ہوتی ہیں، بندوقیں، الیکٹرک ڈنڈے، غیر طبی الیکٹرک شاک مشینیں، دو دھاری یا آدھی دھاری چاقو، لوہے کا مُکا،چھڑیاں جو اسپائکس یا دیگر چیزوں کے ساتھ رولرس میں ختم ہوتی ہیں۔

    فیصلے کے دوسرے آرٹیکل کے مطابق وزارت تجارت کے انڈر سیکرٹری کے فیصلے کے آرٹیکلز آج بروز منگل 20 فروری سے لاگو کئے جائیں گے۔

    غزہ میں ظلم کی انتہاء، کھانے کی قطار میں کھڑے فلسطینیوں پرفائرنگ

    واضح رہے کہ مذکورہ بالا سامان اور مواد پر مئی 2014 سے فروخت اور تجارت پر پابندی عائد کی گئی ہے، ہر 3 ماہ بعد اس فیصلے کی تجدید کی جاتی ہے۔

  • کویت جانا ہوا اب اور بھی آسان، بڑی پابندی ختم

    کویت جانا ہوا اب اور بھی آسان، بڑی پابندی ختم

    کویت جانے کے خواہش افراد کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، کویت میں داخلے کی پابندیوں والے ممالک کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا اب آسان ہو گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت میں داخلے پر پابندی عائد کرنے والے اب کویت کے قومی کیریئر (کویت ائیر ویز یا جزیرہ ایئرویز) پر واپسی کے ہوائی ٹکٹ کی ضرورت کے بغیر، سیکورٹی کی منظوری (لا منعہ) کے لیے اپنی وزٹ ویزا کی درخواستیں براہ راست متعلقہ محکموں میں بھیج سکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ میں ریزیڈنسی افیئر سیکٹر نے قومی کیریئر پر واپسی کے ہوائی ٹکٹ کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے 8 کالعدم ممالک کے شہریوں کی درخواستیں قبول کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    تاہم یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ واپسی کا ٹکٹ اس وقت حاصل کرنا ضروری ہے جب اسپانسر وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام سے سکیورٹی منظوری (لا منعہ) حاصل کر لے۔

    واضح رہے کہ کویت کی وزارت داخلہ 8ممالک یعنی افغانستان، ایران، عراق، لبنان، پاکستان، شام، یمن اور سوڈان کے شہریوں کے کویت میں اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی منظوری حاصل کیے بغیر داخلے پر پابندی عائد کرتی ہے۔

    کینیڈا کا اسٹڈی پرمٹ اپلیکیشن سے متعلق اہم فیصلہ

    ان ممالک کے شہریوں کی جانب سے وزٹ ویزا کی درخواستوں کو اعلیٰ سطحی حفاظتی منظوری کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

  • کویت نے اسلام دشمن متعصب بھارت کو آئینہ دکھا دیا

    کویت نے اسلام دشمن متعصب بھارت کو آئینہ دکھا دیا

    کویت نے 9 بھارتی شہریوں کو رام مندر کے افتتاح کی خوشیاں منانے پر نوکری سے برخاست کرکے ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کویت نے اسلام دشمن متعصب بھارت کو آئینہ دکھا دیا، کویت کی دو مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے 9 بھارتی شہریوں نے 22 جنوری کو رام مندر کے افتتاح پر اپنے ساتھیوں میں مٹھائیاں تقسیم کی تھیں۔

    22 جنوری کو مودی سرکار کی جانب سے بابری مسجد کو مسمار کر کے رام مندر کا افتتاح کیا گیا، بابری مسجد کے انہدام اور رام مندر کے افتتاح کو ہندوتوا شدت پسندوں نے دنیا بھر میں جشن منایا۔

    بھارتی شہریوں کے اس اقدام پر کویتی حکام نے بروقت کاروائی عمل میں لائی اور بھارتی شہریوں کو رام مندر کے افتتاح کی خوشیاں منانے پر نہ صرف نوکری سے برخاست کیا گیا بلکہ اسی رات ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا۔

    ماضی میں بھی بھارتی شہری مختلف اسلام دشمن کاروائیوں کی وجہ سے سزاوٴں اور ملک بدری کا سامنا کرتے رہے۔

    ہندو انتہا پسندوں کی عالمی سطح پر بڑھتی شدت پسندی کا انہیں وقتاً فوقتاً خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

  • کویت: غیر ملکیوں کے فیملی ویزے سے متعلق اہم فیصلہ

    کویت: غیر ملکیوں کے فیملی ویزے سے متعلق اہم فیصلہ

    وزارت داخلہ کی جانب سے غیرملکیوں کے فیملی ویزے سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع، اور قائم مقام وزیر داخلہ کی ہدایت کے مطابق، اس اتوار سے فیملی ویزوں کے لیے درخواست کے طریقہ کار پر نظر ثانی کی جائے گی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اعلان وزارتی قرارداد نمبر (56 کا 2024) کے اجراء کے بعد کیا گیا ہے، جو خاندانوں کے لیے منحصر ویزوں کے اجراء کے لیے نئی شرائط اور ضوابط قائم کرتا ہے۔

    اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کے خواہاں افراد کو نظرثانی شدہ ضوابط کے بعد مخصوص معیارات پر عمل کرنا ہوگا۔ درخواست دہندگان کو اب یونیورسٹی کی ڈگری حاصل کرنے کی ضرورت ہے، اہلیت کے لیے تنخواہ کی حد کو بڑھا کر 800 دینار کر دیا گیا ہے۔

    مزید برآں یہ اقدامات ویزا کے اجراء کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے لاگو کیے گئے ہیں۔ ان کے پیشہ ورانہ شعبے کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ہونا چاہیے۔

    کویت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ درخواست دہندگان انحصار / فیملی ویزا کے لیے درخواست دینے سے قبل مخصوص معیارات کو لازمی پورا کریں۔

  • کویت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کویت میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کویت سٹی میں دہشت گردی کی بڑی سازش کو کامیابی سے ناکام بنادیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویتی وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے حملہ آوروں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ 3عرب باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    کویتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار حملہ آوروں کا مسجد کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا جوکہ ناکام بنا دیا گیا ہے، دہشتگرد ماہ رجب میں ہونے والے میلاد کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کویت میں 5 دہشتگردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا جو 2015ء میں کویت سٹی کی مسجد میں حملے کے ذمے دار تھے۔

    دوسری جانب 4 حوثی رہنماؤں پر امریکا کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پابندی کا شکار ہونے والے حوثی رہنماؤں کے امریکا میں اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ جبکہ برطانیہ نے بھی 4 حوثی ارکان پر پابندیاں لگا دیں۔

    قاسم سلیمانی کی برسی پر دھماکے، امریکا کا اہم بیان سامنے آگیا

    برطانیہ کی جانب سے جن حوثی رہنماؤں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں حوثی وزیر دفاع محمد ناصر، نیول فورس کمانڈر محمد فادل اور حوثی کوسٹل ڈیفنس چیف محمد علی القادری شامل ہیں۔

  • کویت: وزارت داخلہ کا سخت انتباہ جاری

    کویت: وزارت داخلہ کا سخت انتباہ جاری

    کویت کی وزارت داخلہ کی جانب سے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ خاص طور پر ای پیمنٹ لین دین کے بارے میں ایک سخت انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھوکہ دہی کے ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں انہیں مطلوبہ خرید و فروخت کے لین دین کے لیے متفقہ رقم کی منتقلی کرنے پر آمادہ کرنا شامل ہے۔

    وزارت شہریوں اور رہائشیوں کو چوکس رہنے کے لیے خبردار کر رہی ہے۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ یہ لین دین فرضی ”آن لائن ادائیگی”کے پیغامات کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

    حکام نے ایک سرکاری بیان میں عوام میں بیداری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، انتباہ خاص طور پر ان اسکیموں کی فریب کارانہ نوعیت پر زور دیا ہے، جس میں عوام کو قانونی بینک کھاتوں میں رقوم جمع کیے بغیر رقم کی منتقلی کا لالچ دیا جاتا ہے۔

    الیکٹرانک ادائیگی کی دھوکہ دہی کی بڑھتی ہوئی لہر کا شکار ہونے سے بچنے کے لیے یہ احتیاطی اقدامات ضروری ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ شہری اور رہائشی اپنے مالی لین دین کی حفاظت کے لیے فعال اقدامات کریں۔ یہ بینک کھاتوں کا جائزہ لے کر، بینک سے ٹیکسٹ پیغامات کی وصولی کی تصدیق کر کے، یا ذاتی طور پر قریبی برانچ میں جا کر لین دین کی صداقت کی تصدیق کرنے کی سفارش کرتا ہے۔

    چونکہ آن لائن لین دین روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے، وزارت دھوکہ دہی کی کارروائیوں سے وابستہ خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔

    اس انتباہ کو پھیلانے سے، حکام کو امید ہے کہ وہ عوام کو مالی گھپلوں سے بچانے کے لیے ضروری معلومات اور آلات کے ساتھ بااختیار بنائیں گے۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں زائرین کو ماسک کی پابندی کی ہدایت

    وزارت داخلہ شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، ہر ایک سے باخبر رہنے اور اپنے مالی معاملات میں احتیاط برتنے کا کہا گیا ہے۔