Tag: کٹھمنڈو

  • نیپال میں بھارتی نیوز چینلز بند کر دیئے گئے

    نیپال میں بھارتی نیوز چینلز بند کر دیئے گئے

    کٹھمنڈو : بھارت کا پڑوسی نیپال بھی مودی سرکار کی پالیسیوں سے تنگ آگیا، نیپال میں بھارتی نیوز چینلز بند کر دیئے گئے۔

    نیپال اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، نیپال میں کیبل ٹی وی آپریٹرز نے انڈین نیوز چینلز بند کر دیئے۔

    نیپال کیبل ٹیلی ویژن ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے بھارت نے نیپال کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے اسی لئے انہوں نے ہندوستانی چینلز کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کٹھمنڈو کے سینماوں میں بھی بھارتی فلمیں دکھانی بند کر دی گئی ہیں۔

  • دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے معلومات کا تبادلہ ہونا چاہئیے، نوازشریف

    دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے معلومات کا تبادلہ ہونا چاہئیے، نوازشریف

    کٹھمنڈو: وزیرِاعظم نواز شریف نے سارک سربراہ کانفرنس سے خطاب میں شاندار انتظامات پر نیپالی وزیرِاعظم اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ خطے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیپال کے ساتھ ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں، سارک ممالک میں مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی ہونی چاہیئے ۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پرقابو پانے کے لئے سارک ممالک میں معلومات کا تبادلہ ضروری ہے، ایشیائی ممالک کی معاشی ترقی ایک دوسرے سے جڑی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سارک ممالک کو کئی مسائل کا سامنا ہے، رکن ممالک کو غربت اور بھوک جیسے مسائل کا سامنا ہے، غربت کے خاتمے اور ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے کراس بارڈر معلومات کو شیئر کرنا ہوگا۔

    نوازشریف نے کہا سارک ممالک کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوگی،  رکن ممالک کو باہمی اعتماد کو فروغ دینا چاہیئے۔

    انکا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ تمام جنوبی ایشیائی ممالک میں جمہوریت ہے، سارک ممالک میں رابطے مضبوط نہ ہونے کے باعث تجارتی حجم کم ہے، پاکستان سارک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

  • سارک سربراہ کانفرنس کا اجلاس آج شروع ہو گیا

    سارک سربراہ کانفرنس کا اجلاس آج شروع ہو گیا

    کھٹمنڈو: سارک سربراہ اجلاس آج نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں شروع ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں مذاکرات بھارت نے معطل کیے اور بحال کرنے میں پہل بھی اسی کو کرنا ہوگی۔

    وزیراعظم نوازشریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال پہنچ گئے۔ کھٹمنڈو پہنچنے پرنیپال کےنائب وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا مذاکرات کی منسوخی بھارت کا یکطرفہ فیصلہ تھا اور اب مذاکرات کے حوالے سے گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا سیکریٹری خارجہ مذاکرات کا فیصلہ دونوں وزرائےاعظم کا تھا، نوازشریف نے سارک کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ پاک بھارت حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازمودی کی ملاقات کاامکان ظاہر کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کے باعث اس ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھاکہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا۔۔بھارتی دفترخارجہ کےترجمان کاکہناہےکہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالےسے پیشرفت کیلئےپاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں۔

  • وزیر اعظم، سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےآج کٹھمنڈو روانہ ہونگے

    وزیر اعظم، سارک کانفرنس میں شرکت کیلئےآج کٹھمنڈو روانہ ہونگے

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اٹھارویں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اسلام آباد سے کٹھمنڈو روانہ ہورہے ہیں۔

    دفتر خارجہ کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں ہونے والے دو روزہ سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں خطے میں قیام امن ترقی و خوشحالی کیلئے وژن پیش کرینگے۔

    وزیر اعظم نواز شریفاپنے دورے میں نیپال، مالدیپ، سری لنکا، بھوٹان، افغانستان اور دیگر ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ریکارڈ چھٹی بار سارک کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔