لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی تقریب منعقد کی گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین ذکا اشرف نے کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کی، اس کٹ کا نام ’’اسٹار نیشن جرسی‘‘ رکھا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، ایشیاکپ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کامیاب ہوگی۔
Introducing the Star Nation Jersey'23 🇵🇰🌟
Pre-order now at https://t.co/TWU32Ta9wL#WearYourPassion pic.twitter.com/kEd44pZXQh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 28, 2023
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، جو ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں انہیں ویلکم کرینگے، ون ڈے میں ہم نمبرون بن گئے ہیں، مہینہ ڈیڑھ ہوا ہے آئے، جو ملک اور کرکٹ کیلئے ہوسکا کرینگے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبرکو ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔