Tag: کپاس کی فصل

  • کپاس کی فصل سے متعلق اچھی خبر

    کپاس کی فصل سے متعلق اچھی خبر

    کراچی: صوبہ پنجاب کے بیش تر کاٹن زونز میں بارشوں کے باعث کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملوں میں کافی کمی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیش تر کاٹن زونز میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملوں میں کمی آ گئی ہے، درجہ حرارت میں کمی سے بھی سفید مکھی کپاس کی فصل پر بہت کم دیکھی جا رہی ہے۔

    انھوں نے کہا ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باوجود روئی کی قیمتیں 19 ہزار 500 روپے فی من تک مستحکم دیکھی جا رہی ہیں، تاہم رواں سال کپاس کی پیداوار کے لیے مختص ہدف ایک کروڑ 27 لاکھ بیلز کی بجائے 90 لاکھ بیلز تک محدود رہنے کا خدشہ ہے۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم کے مطابق پنجاب میں کپاس کی کاشت سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے میں کافی کم رقبے پر کاشت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

  • سندھ، بلوچستان پر ٹڈی دل کا حملہ، بلاول بھٹو کا شدید ردِ عمل

    سندھ، بلوچستان پر ٹڈی دل کا حملہ، بلاول بھٹو کا شدید ردِ عمل

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سندھ اور بلوچستان پر ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر تنقید کی ہے کہ ٹڈی دل کے حوالے سے ہنگامی مدد کی پکار بہرے کانوں کی نذر ہو گئی ہے۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری نے اسمبلی میں تقریر میں ٹڈی دل کے حملے کی بات کی، اختر مینگل نے بھی بجٹ تقریر میں ٹڈی دل کے حملے سے متعلق بات کی۔

    بلاول بھٹو نے ٹویٹ میں لکھا کہ انھوں نے بھی سندھ اور بلوچستان میں ٹڈی دل حملے کی تباہی کا ذکر کیا لیکن وفاقی حکومت سے ہنگامی مدد کی پکار بہرے کانوں کی نذر ہو گئی، وفاق کا انسداد ٹڈی دل کا ڈویژن کہیں سو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان پر ٹڈی دل نے حملہ کر دیا ہے، جو فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے، ٹڈی دل سے فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    سندھ ملک میں کاٹن کی دوسری سب سے بڑی پیداوار کرتا ہے، ٹڈی دل سے کاٹن کی ان فصلوں کو نقصان کا خطرہ لاحق ہے۔

    کہا جا رہا ہے کہ تیس سال بعد پاکستان میں کپاس کی فصل پر ٹڈی دل نے بڑا حملہ کیا ہے، ٹڈی دل نے سندھ میں کپاس کی پیداوار والے بیش تر علاقوں میں فصل پر حملہ کر کے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ٹڈی دل کا یہ حملہ پنجاب کے کاٹن بیلٹ تک پہنچنے کے امکانات ہیں، لیکن حکومتی سطح پر کوئی اقدامات نہ ہونے سے کپاس کے کاشت کاروں میں زبردست اضطراب پایا جا رہا ہے۔

  • بارشوں کےباعث کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

    بارشوں کےباعث کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد: ملک میں جاری حالیہ بارشوں سےکپاس کی فصل کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے,ملک میں جاری بارشوں کے سلسلے سے جہاں سیلاب کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں وہیں کاشت کاروں کے فکروں میں اضافے کا باعث بن گیا ہے ۔

    مون سون سیزن کے دوران زیادہ نمی کے پیش نظر کپاس کے پودوں کی غیر ضروری بڑھوتری اور پھل پھول کم لگنے سے پیداوار متاثر ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ کپاس اس وقت وہ واحد فصل ہے جس کے لئےزیادہ پانی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

    پاکستان ویٹ گروور ایسوسی ایشن کے صدر حامد ملہی کے مطابق چاول اور گنے کی فصل زائد پانی کو برداشت کرلیتی ہے۔